Balochistan Insight

Balochistan Insight https://x.com/BalochInsight Platform focused on news, updates, and insights about Balochistan, covering topics like politics, culture, and human rights.

بلوچ شناخت کے دشمن بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مند میں ایران سرحد کے قریب تجارتی ٹرمینل، ایل پی جی ٹرکوں اور دیگر مال برد...
22/09/2026

بلوچ شناخت کے دشمن بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مند میں ایران سرحد کے قریب تجارتی ٹرمینل، ایل پی جی ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

بلوچ شناخت کے دشمن بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مند میں ایران سرحد کے قریب تجارتی

21/09/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کا بھی ترقیاتی بجٹ مکمل طور پر استعمال نہیں ہوپاتا۔
ترقیاتی بجٹ وہ رقم ہوتی ہے،جو حکومت نئے منصوبے بنانے،موجودہ سہولیات بہتر کرنے اور مستقبل کے لیے انفراسٹرکچر کھڑا کرنے پر خرچ کرتی ہے۔
مالی سال 2021-22 میں ترقیاتی فنڈز کا صرف 53 فیصد، 2022-23 میں 66 فیصد جبکہ 2023-24 میں 55 فیصد استعمال ہوا۔
2021-22 میں صوبائی پی ایس ڈی پی کا حجم 172.5 ارب روپے تھا۔
53 فیصد استعمال کی شرح کے حساب سے تقریباً 91.4 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ تقریباً 81.1 ارب روپے استعمال نہ ہوسکے۔
یعنی بلوچستان کے عوام کو تمام سہولتیں مہیا کرنے کے لئے بجٹ تو تھا لیکن وہ استعمال نہیں ہوسکا،استعال اس لئے نہیں ہوسکا کیوں کہ ہمارا انتظامی اسٹرکچر بہت پیچیدہ ہے،ہماری بیوروکریسی اُس بجٹ کو ضلعی سطح پر مکمل طور پر استعمال ہی نہیں کرپاتی۔وجوہات جانیے اس ویڈیو میں

20/09/2026

بلوچستان میں ایڈمنسٹریشن یا انتظامی ری سیٹ کیوں ضروری ہے؟
بلوچستان میں مسائل یا شورش صرف اس لئے نہیں ہے کہ وہاں سیکیورٹی کے مسائل ہیں یا پھر بجٹ کم ہے،وہاں انتظامی نظام کا موثر ہونا بھی کئی بڑے مسائل کی جڑ ہے۔
صوبے میں 11 ڈویژنز، 41 اضلاع، 158 تحصیلیں اور 6 ہزار سے زیادہ دیہات ہیں
اتنے وسیع جغرافیے میں حکومت کی اصل طاقت صرف کوئٹہ میں موجود سیکرٹریٹ نہیں، بلکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر کام کرنے والی انتظامیہ ہے۔ کیوں کہ اُسی انتظامیہ نے براہ راست عوام کے مسائل،وسائل اور دیگر روزمرہ کے معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے،حل کرنے کی ذمہ داری بھی انہی پر ہے
اگر گورننس بہتر کرنی ہے تو پھر انتظامی ری سیٹ ناگزیر ہوچکا ہے

19/09/2026

سیکورٹی فورسز کی کھڈ کوچہ، مستونگ اور قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز، سیکورٹی فورسز، بسوں، بینکوں اور بلوچ عوام پر حملوں اور دیگر جرائم میں ملوث 24 مسلحہ افراد ہلاک

19/09/2026

بلوچستان کا رقبہ تقریباً 3 لاکھ 47 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ یعنی پاکستان کے مجموعی رقبے کا تقریباً 44 فیصد صرف بلوچستان پر مشتمل ہے،آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ آدھا پاکستان بلوچستان ہے

برطانیہ کا رقبہ تقریباً 2 لاکھ 44 ہزار مربع کلومیٹر ہے، یعنی بلوچستان اکیلا برطانیہ سے تقریباً ایک لاکھ مربع کلومیٹر بڑا ہے اور جرمنی کے تقریباً برابر ہے۔
جغرافیہ پاکستان میں انتظامی مسائل کو پیچیدہ بناتا ہے
ایک طرف گوادر ہے، دوسری طرف ژوب۔ ایک طرف چاغی اور نوشکی ہیں، دوسری طرف لسبیلہ اور حب۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے کئی علاقوں تک فاصلے سینکڑوں کلومیٹر میں ہیں۔

ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا 3 لاکھ 47 ہزار مربع کلومیٹر کے اس وسیع صوبے کو ایک ہی انتظامی مرکز سے مؤثر انداز میں چلایا جا سکتا ہے؟

سعودی عرب، سوئٹزرلینڈ، ترکی، یا نیدرلینڈز جیسے بڑے ممالک کی کل سالانہ جی ڈی پی کے برابر قدرتی وسائل رکھنے کے باوجود پسماندگی کی ایک وجہ انتظامی امور کا موثر انداز میں نہ چلنا بھی ہے۔

بلوچستان انسائیٹ کی خبر پر ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ جنگلات میں بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں ک...
18/09/2026

بلوچستان انسائیٹ کی خبر پر ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ جنگلات میں بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ہٹادیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سیکرٹری جنگلات عمران گچکی کو عہدے سے ہٹادیا ہے اور اسد اللہ فیض کو نیا سیکرٹری جنگلات تعینات کردیا ہے۔

17/09/2026

نئے صوبے یا انتظامی یونٹس کے لئے بلوچستان سے بھی آواز آنا شروع

17/09/2026
16/09/2026

کیا کسی نے دعویٰ کیا ہے بلوچستان میں جنگی کیفیت نہیں؟ بلوچستان میں ڈس انفارمیشن مسئلہ ضرور ہے،جن صحافیوں کو لے جایا گیا ان کی اپنی اپنی اسٹینڈنگ ہیں،پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے،اس پر کیوں وضاحت دی جائے؟ سینیٹر انوارالحق کاکڑ

16/09/2026

یہ چند ماہ قبل ایک عام پاکستانی بائیکر نے پورا بلوچستان بائیک پر گھوما۔
بائیکر نے بتایا جن جن علاقوں سے متعلق مجھے بتایا گیا تھا کہ یہاں خطرہ ہوگا وہاں رُکا،کھانا کھایا،چائے پی،لیکن کہیں کوئی خطرہ نظر نہیں آیا،امن شانتی ہی دیکھنے کو ملی
دوسرے بائیکر کی بائیک بھی خراب ہوئی،وہ ایک سنسان سڑک پر کئی گھنٹے پھنسا رہا،دوسرا بائیکر اُس کے لئے مکینک تلاش کرتا رہا،لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکا۔
بلوچستان سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں ایک منظم پروپیگنڈہ مہم کے ذریعے بھی دنیا تک پہنچائی جاتی ہیں،حقیقت زمینی حقائق جان کر ہی آشکار ہوتی ہے

Address

Am
Cabritaberg

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Insight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share