Chef M.Afzal

Chef M.Afzal chef Afzal

05/14/2026
04/17/2026

تندوری پراٹھا
اجزاء۔
گندم کا آٹا آدھا کپ
میدہ 1کپ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چِلی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چوتھائی چائے کا چمچ

گھی 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پانی حسبِ ضرورت
رائتہ
اجزاء۔
دہی 1کپ
دھنیا 1چوتھائی کپ
کھیرا 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لا ل مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پراٹھا ترکیب۔
ایک باؤل میں گندم کا آٹا، میدہ، ہلدی، چاٹ مصالحہ، ذیرہ پاؤڈر، چِلی پاؤڈر، ، گھی،نمک اور کالی مرچ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ ڈو گوندھ لیں۔
اب ڈو کے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ہر پیڑے کو بیل کر اس پر گھی لگائیں۔
پھر اس کا دوبارہ پیڑا بنا ئیں اور بیل کر روٹی بنا لیں۔
اگر تندور نھیں ھے تو توے پر بھی اسانی سے تندوری روٹی بنا سکتے ہیں
اب توے پر روٹی ڈال کر دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح پکا لیں۔

رائتہ ترکیب۔
ایک باؤل میں دہی، دھنیا، سبز مرچیں، کھیرا، نمک اور لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، رائتہ تیار ہے۔chef Afzal

04/17/2026

پنیر بنانے کا طریقہ

**اجزاء:**
1. دودھ (خالص) – 2 لیٹر
2. سرکہ یا لیموں کا رس – 2-3 کھانے کے چمچ
3. پانی – 1 کپ (ضرورت کے مطابق)
4. نمک – حسب ذائقہ (اختیاری)

**ترکیب:**

1. **دودھ کو ابالنا:**
- ایک بڑے دیگچی میں 2 لیٹر خالص دودھ ڈالیں۔
- دودھ کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اسے ابالنے دیں۔ دودھ کو جمتے ہوئے نظر رکھیں تاکہ جلنے سے بچ جائے۔

2. **سرکہ یا لیموں کا رس شامل کریں:**
- جب دودھ میں اُبال آجائے تو اس میں 2-3 کھانے کے چمچ سرکہ یا لیموں کا رس ڈالیں۔
- سرکہ یا لیموں کے رس کو دودھ میں اچھی طرح مکس کریں اور چمچ چلاتے رہیں۔
- دودھ فوراً پھٹنے لگے گا اور اس میں چھینے (دودھ کی جھلی) الگ ہو جائیں گے۔

3. **چھاننے کا عمل:**
- جب دودھ مکمل طور پر پھٹ جائے اور چھینے الگ ہو جائیں، تو ایک چھلنی یا باریک کپڑے کا استعمال کریں۔
- ایک بڑا برتن لیں اور اس کے اوپر چھلنی یا کپڑا رکھیں۔
- پھٹے ہوئے دودھ کو اس میں ڈالیں تاکہ پانی چھن جائے اور پنیر کپڑے یا چھلنی میں رہ جائے۔

4. **پانی سے دھونا:**
- پنیر کو تازہ پانی سے دھوئیں تاکہ سرکے یا لیموں کا رس ختم ہو جائے اور پنیر کا ذائقہ خالص رہے۔

5. **پنیر کو دبانا:**
- پنیر کو کپڑے میں لپیٹ کر اسے اچھی طرح نچوڑ لیں تاکہ زیادہ پانی نکل جائے۔
- اس کے بعد پنیر کو کسی بھاری چیز کے نیچے 1-2 گھنٹے کے لئے دبائیں تاکہ وہ سیٹ ہو جائے اور ٹھوس شکل اختیار کر لے۔

6. **کاٹنا اور استعمال:**
- 1-2 گھنٹے بعد پنیر کو کپڑے سے نکالیں اور اپنی مرضی کے مطابق کاٹ لیں۔
- آپ کا تازہ اور خالص پنیر تیار ہے۔
- اسے فوری طور پر استعمال کریں یا فریج میں محفوظ کریں۔

**نوٹ:**
- اگر آپ کو نرم پنیر پسند ہے تو دبانے کے عمل کو کم وقت تک کریں۔
- نمک ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر ذائقہ میں تھوڑی سی تبدیلی چاہتے ہیں تو تھوڑا سا نمک بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ پنیر آپ مختلف کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ سبزیوں، سالن، پراٹھے یا سینڈوچ میں۔

02/02/2025

ماش کی دال

اجزاء۔
دال ماش ڈیڑھ کپ
لہسن کا پیسٹ1 چائےکا چمچ
ادرک کا پیسٹ 1 چائےکا چمچ
پسی لال مرچ1 چائےکا چمچ
پسی ہلدی آدھا چائےکا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر 1 عدد
تیل 2 کھانےکےچمچے
پیاز 2 عدد
لال مرچ7-6 عدد
تیز پتہ2 عدد
زیرہ1 چائےکا چمچ
گرم مصالحہ 1 چائےکا چمچ
ہرادھنیا حسب ضرورت
ہری مرچ 2-1 عدد

ترکیب۔
دال صاف کرکے بھگوئیں اور نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی ڈال کر کھڑی کھڑی ابال لیں۔
تیل گرم کرکےاس میں تیز پتہ، پیاز، زیرہ ، سوکھی لال مرچ اور لہسن، ادرک ڈال کر فرائی کرلیں۔
اب اس میں دال ڈال کر پکائیں۔
آخر میں ٹماٹر، ہری مرچیں اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کرکے پکنے دیں۔
اور ہرا دھنیا حسبِ ذائقہ چھڑک کر سَرو کریں۔chefAfzal

بھری ہری مرچیںاجزاء۔قیمہ۔ آدھا کلوبڑی ہری مرچیں۔ 6 عددکوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤپیاز۔ 2لہسن۔ بارہ جوے.       ادرک ایک گانٹھپسا ...
08/21/2024

بھری ہری مرچیں
اجزاء۔
قیمہ۔ آدھا کلو
بڑی ہری مرچیں۔ 6 عدد
کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ
پیاز۔ 2
لہسن۔ بارہ جوے. ادرک ایک گانٹھ
پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ

ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب۔
مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر تناول فرمائیں۔
Chef Afzal

08/20/2024

توا BBQ چکن
اجزاء۔ BBQچکن تِکہ پیس2عدد
تِکہ مصالحہ 2کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
نمک 2/1-1کھانے کا چمچ
دہی 2/1کپ
ہلدی 1چائے کا میچ
تیل/گھی 5-6کھانے کے چمچ

توے پر بنانے کے لئے۔

گھی حسبِ ضرورت
پیاز 3-4کھانے کے چمچ
دہی 3پیالی
رائی 3کھانے کے چمچ
کالی مرچ حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا 1کپ
ہری مرچیں 18-20عدد
لیموں 5-6عد

ترکیب۔
ایک باﺅل میں چکن تِکہ کے پیس ، BBQ تِکہ پیس مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، دہی، ہلدی اور تیل اچھی طرح مکس کرلیں۔
2-3گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔

توے پر بنانے کے لئے۔
توے پر گھی کرم کرلیں۔ پھر اس میں پیاز ، دہی ، رائی اور کٹی ہوئی کالی مرچ شامل کرکے مصالحہ بھون لیں۔
اب اس کے اندر چکن شامل کرکے خوب گلائیں۔
گل جانے پر لیموں کے سلائس، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرکے پیش کریں۔
اگر BBQ چکن تِکّہ پیس کو میری نیٹ کرتے وقت 2کھانے کے چمچ پپیتا پیسٹ ملا دیں تو چکن مزید نرم اور ذائقہ دار ہوجائے گا. Chef Afzal

Address

Ali Town
Lahore, VA
10786786

Telephone

+923464092507

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chef M.Afzal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share