16/05/2026
⸻
🌙 گزشتہ شب مزرعه نسیم المدینہ میں ایک روح پرور محفل 🌿✨
کل رات مزرعه نسیم المدینہ کی فضائیں اس وقت اور بھی معطر ہوگئیں جب مولانا ممتاز صاحب اور قاری تواب صاحب اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ ہمارے مہمان بن کر تشریف لائے۔ ان کے ہمراہ حاجی صاحبان بھی تشریف لائے جن کی آمد نے محفل کو مزید روشن کردیا۔
مولانا ممتاز صاحب کے ساتھ ہونے والی دلکش گفتگو، خوبصورت جوک پر گپ شپ اور ان کے منفرد اندازِ بیان نے محفل میں چار چاند لگا دیے۔ ان کی باتوں نے دلوں کو خوشی، سکون اور عزت کا احساس دیا۔
ہم تہہ دل سے مولانا ممتاز صاحب اور قاری تواب صاحب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ عزت بخشی اور ہمارے در پر قدم رنجہ فرمایا۔
ان کی آمد ہمارے لیے باعثِ سعادت اور فخر ہے۔ 🤲💚
اللہ پاک ان کی زندگی، علم اور عمل میں مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین