30/08/2026
ڈاکٹر فرزانہ باری کے متنازع بیان کی مذمت، 295-C کے تحت ایف آئی آر کے مطالبے کی قرارداد مردان کے عظیم الشان ختمِ نبوت اجتماع میں منظور
آج 28 اگست 2026 بروز جمعہ، جامع مسجد باغ، بینک روڈ مردان میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام ختمِ نبوت کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کے عظیم الشان اجتماع سے امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مردان، مولانا قاری اکرام الحق صاحب نے قرارداد پیش کی کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فرزانہ باری نے تحفظِ ناموسِ رسالت قانون، تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-C کو کالا قانون کہہ کر آئینِ پاکستان کی توہین کی ہے، لہٰذا ڈاکٹر فرزانہ باری کے خلاف 295-C کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے، ورنہ قوم احتجاج کے لیے اسلام آباد کی طرف رخ کرے گی۔
اجتماع میں موجود علماء، طلباء اور مشائخ نے متفقہ طور پر ہاتھ اٹھا کر قرارداد منظور کی۔
#مردان #علماء