I Love my life

I Love my  life ✨l❤Love💘Pakistan🇵🇰

21/05/2022
22/04/2022

✨l❤Love💘Pakistan🇵🇰

22/04/2022

ہم تو ہر بار چمکیں گے نئے سورج کی طرح💪🏻

جلنے والوں سے کہو وَتُعِزُّمَن. تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ😇

12/04/2022

میں حقیقتوں سے واقف شخص 🤔👉
اپنے اہم ہونے کا وہم نہیں پالتا✌️👉😝

11/04/2022

القرآن الكريم
سورة یوسف آیت 73

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

قَالُوۡا تَاللّٰہِ لَقَدۡ عَلِمۡتُمۡ مَّا جِئۡنَا لِنُفۡسِدَ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کُنَّا سٰرِقِیۡنَ

وہ ( یوسف علیہ السلام کے بھائی ) بولے اللہ کی قسم آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم زمین میں فساد پھیلانے کے لیے نہیں آئے تھے اور نہ ہم چوری کرنے والے لوگ ہیں

صحیح مسلم ( 5619 ) جلدنمبر 4

اماں جی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے برکت کی دعا کرتے اور انھیں گھٹی دیتے

09/04/2022

💚 _*بیٹیاں اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہیں*_ 💚


حضرت دحیہ قلبیؓ نہایت خوبصورت تھے تفسیر نگار لکھتے ہیں کہ آپ کا حسن اس قدر تھا کہ عرب کی عورتیں دروازوں کے پیچھے کھڑے ہو کر یعنی چھپ کر حضرت دحیہ قلبیؓ کو دیکھا کرتی تھیں لیکن اس وقت آپ مسلمان نہیں ہوئے تھے ایک دن سرورِ کونین تاجدارِ مدینہ حضرت محمد مصطفیﷺ کی نظر حضرت دحیہ قلبی پر پڑی آپؐ نے حضرت دحیہ قلبی کے چہرہ کو دیکھا کہ اتنا حسین نوجوان ہے۔ آپ نے رات کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگی
یا اللہ اتنا خوبصورت نوجوان بنایا ہے،
اس کے دل میں اسلام کی محبت ڈال دے اسے مسلمان کر دے، اتنے حسین نوجوان کو جہنم سے بچا لے رات کو آپ نے دعا فرمائی، صبح حضرت دحیہ قلبیؓ آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔
حضرت دحیہ قلبیؓ کہنے لگے
اے اللہ کے رسول بتائیں آپ کیا احکام لے کر آئے ہیں؟
آپﷺ نے فرمایا میں اللہ کا رسول ہوں اور اللہ واحد ہے۔
اس کا کوئی شریک نہیں۔ پھر توحید و رسالت کے بارے میں حضرت دحیہ قلبی کو بتایا حضرت دحیہ نے کہا؛
اللہ کے نبی میں مسلمان تو ہو جاؤں لیکن ایک بات کا ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے ایک گناہ میں نے ایسا کیا ہے کہ آپ کا اللہ مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا۔
آپﷺ نے فرمایا؛
اے دحیہ بتا تونے کیسا گناہ کیا ہے؟
تو حضرت دحیہ قلبی نے کہا؛
یا رسول اللہ میں اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں اور ہمارے ہاں بیٹیوں کی پیدائش پر انہیں زندہ دفن کیا جاتا ہے میں کیونکہ قبیلے کا سردار ہوں اس لیے میں نے ستر گھروں کی بیٹیوں کو زندہ دفن کیا ہے۔
آپ کا رب مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا اسی وقت حضرت جبریل امین علیہ السلام حاضر ہوئے؛
یا رسول اللہﷺ اللہ سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اسے کہیں اب تک جو ہو گیا وہ ہو گیا اس کے بعد ایسا گناہ کبھی نہ کرنا ہم نے معاف کر دیا
حضرت دحیہ آپ کی زبان سے یہ بات سن کر رونے لگے آپﷺ نے فرمایا دحیہ اب کیا ہوا ہے؟
کیوں روتے ہو ؟
حضرت دحیہ قلبی کہنے لگے؛
یا رسول اللہ میرا ایک گناہ اور بھی ہے جسے آپ کا رب کبھی معاف نہیں کرے گا
آپﷺ نے فرمایا دحیہ کیسا گناہ ؟
بتاؤ ؟
حضرت دحیہ قلب فرمانے لگے
یا رسول اللہ میری بیوی حاملہ تھی اور مجھے کسی کام کی غرض سے دوسرے ملک جانا تھا میں نے جاتے ہوئے بیوی کو کہا کہ اگر بیٹا ہوا تو اس کی پرورش کرنا اگر بیٹی ہوئی تو اسے زندہ دفن کر دینا دحیہ روتے جا رہے ہیں اور واقعہ سناتے جا رہے ہیں میں واپس بہت عرصہ بعد گھر آیا تو میں نے دروازے پر دستک دی اتنے میں ایک چھوٹی سی بچی نے دروازہ کھولا اور پوچھا کون؟
میں نے کہا:
تم کون ہو؟
تو وہ بچی بولی میں اس گھر کے مالک کی بیٹی ہوں۔
آپ کون ہیں؟
دحیہ فرمانے لگے یا رسول اللہﷺ میرے منہ سے نکل گیا
اگر تم بیٹی ہو اس گھر کے مالک کی تو میں مالک ہوں اس گھر کا
یا رسول اللہ! میرے منہ سے یہ بات نکلنے کی دیر تھی کہ چھوٹی سی اس بچی نے میری ٹانگوں سے مجھے پکڑ لیا اور بولنے لگی؛ بابا بابا بابا بابا آپ کہاں چلے گئے تھے؟
بابا میں کس دن سے آپ کا انتظار کر رہی ہوں حضرت دحیہ قلبی روتے جا رہے ہیں اور فرماتے ہیں؛ اے اللہ کے نبی! میں نے بیٹی کو دھکا دیا اور جا کر بیوی سے پوچھا یہ بچی کون ہے؟
بیوی رونے لگ گئی اور کہنے لگی؛ دحیہ! یہ تمہاری بیٹی ہے
یا رسول اللہ! مجھے ذرا ترس نہ آیا میں نے سوچا میں قبیلے کا سردار ہوں اگر اپنی بیٹی کو دفن نہ کیا تو لوگ کہیں گے ہماری بیٹیوں کو دفن کرتا رہا اور اپنی بیٹی سے پیار کرتا ہے حضرت دحیہ کی آنکھوں سے اشک زارو قطار نکلنے لگے
یا رسول اللہ وہ بچی بہت خوبصورت بہت حسین تھی میرا دل کر رہا تھا اسے سینے سے لگا لوں پھر سوچتا تھا کہیں لوگ بعد میں یہ باتیں نہ کہیں کہ اپنی بیٹی کی باری آئی تو اسے زندہ دفن کیوں نہیں کیا؟
میں گھر سے بیٹی کو تیار کروا کر نکلا تو بیوی نے میرے پاؤں پکڑ لیے دحیہ نہ مارنا اسے دحیہ یہ تمہاری بیٹی ہے
ماں تو آخر ماں ہوتی ہے۔
میں نے بیوی کو پیچھے دھکا دیا اور بچی کو لے کر چل پڑا رستے میں میری بیٹی نے کہا بابا مجھے نانی کے گھر لے کر جا رہے ہو؟
بابا کیا مجھے کھلونے لے کر دینے جا رہے ہو؟
بابا ہم کہاں جا رہے ہیں؟
دحیہ قلبی روتے جاتے ہیں اور واقعہ سناتے جا رہے ہیں۔
یا رسول اللہ ! میں بچی کے سوالوں کاجواب ہی نہیں دیتا تھا وہ پوچھتی جا رہی ہے بابا کدھر چلے گئے تھے؟
کبھی میرا منہ چومتی ہے، کبھی بازو گردن کے گرد دے لیتی ہے۔ لیکن میں کچھ نہیں بولتا۔ ایک مقام پر جا کر میں نے اسے بٹھا دیا اور خود اس کی قبر کھودنے لگ گیا آقا کریمﷺ دحیہ کی زبان سے واقعہ سنتے جارہے ہیں اور روتے جا رہے ہیں۔
میری بیٹی نے جب دیکھا کہ میرا باپ دھوپ میں سخت کام کر رہا ہے تو اٹھ کر میرے پاس آئی اپنے گلے میں جو چھوٹا سا دوپٹہ تھا وہ اتار کر میرے چہرے سے ریت صاف کرتے ہوئے کہتی ہے بابا دھوپ میں کیوں کام کر رہے ہیں؟
چھاؤں میں آ جائیں۔
بابا یہ کیوں کھود رہے ہیں
اس جگہ؟
بابا گرمی ہے چھاؤں میں آ جائیں اور ساتھ ساتھ میرا پسینہ اور مٹی صاف کرتی جا رہی ہے لیکن مجھے ترس نہ آیا آخر جب قبر کھود لی تو میری بیٹی پاس آئی میں نے دھکا دے دیا وہ قبر میں گر گئی اور میں ریت ڈالنے لگ گیا بچی ریت میں سے روتی ہوئی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ میرے سامنے جوڑ کر کہنے لگی
بابا میں نہیں لیتی کھلونے
بابا میں نہیں جاتی نانی کے گھر
بابا میری شکل پسند نہیں آئی تو میں کبھی نہیں آتی آپ کے سامنے
بابا مجھے ایسے نہ ماریں۔
یا رسول اللہﷺ میں ریت ڈالتا گیا مجھے اس کی باتیں سن کر بھی ترس نہیں آیا
میری بیٹی پر جب مٹی مکمل ہو گئی اور اس کا سر رہ گیا تو میری بیٹی نے میری طرف سے توجہ ختم کی اور بولی؛
اے میرے مالک میں نے سنا ہے تیرا ایک نبی آئے گا جو بیٹیوں کو عزت دے گا جو بیٹیوں کی عزت بچائے گا۔
اے اللہ وہ نبی بھیج دے بیٹیاں مر رہی ہیں۔
پھر میں نے اسے ریت میں دفنا دیا
حضرت دحیہ قلبیؓ واقعہ سناتے ہوئے بے انتہا روئے۔
یہ واقعہ جب بتا دیا تو دیکھا آپﷺ اتنا رو رہے ہیں کہ آپﷺ کی داڑھی مبارک آنسوؤں سے گیلی ہو گئی
آپﷺ نے فرمایا؛
دحیہ ذرا پھر سے اپنی بیٹی کا واقعہ سناؤ۔ اس بیٹی کا واقعہ جو مجھ محمد کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی
آپﷺ نے تین دفعہ یہ واقعہ سنا اور اتنا روئے کہ آپ کو دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رونے لگ گئے اور کہنے لگے اے دحیہ کیوں رلاتا ہے ہمارے آقا کو؟
ہم سے برداشت نہیں ہو رہا۔
آپﷺ نے حضرت دحیہ سے تین بار واقعہ سنا تو حضرت دحیہ کی رو رو کر کوئی حالت نہ رہی اتنے میں حضرت جبرائیل علیہ اسلام حاضر ہوئے اور فرمایا؛
یا رسول اللہﷺ اللہ سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اے محبوبﷺ دحیہ کو کہہ دیں
وہ اُس وقت تھا جب اس نے اللہ اور آپﷺ کو نہیں مانا تھا۔
اب مجھ کو اور آپ کو اس نے مان لیا ہے تو دحیہ کا یہ گناہ بھی ہم نے معاف کر دیا ہے
اس کے بعد آپﷺ نے فرمایا
جس نے دو بیٹیوں کی کفالت کی انہیں بڑا کیا ان کے فرائض ادا کیے وہ قیامت کے دن میرے ساتھ اس طرح ہو گا جس طرح شہادت کی اور ساتھ والی انگلی آپس میں ہیں
جس نے دو بیٹیوں کی پرورش کی اس کی یہ اہمیت ہے تو جس نے تین یا چار یا پانچ بیٹیوں کی پرورش کی اس کی کیا اہمیت ہو گی؟
بیٹیوں کی پیدائش پر گھبرایا نہ کریں انہیں والدین پر بڑا مان ہوتا ہے اور یہ بیٹیاں اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہیں

04/04/2022

رمضان کیا ہے؟لوگ کہتے ہیں ہم روزے سے ہیں۔ یہ اس کا صرف ایک حصہ ہے۔ یہ امن کا مہینہ ہے۔ سکون کا مہینہ۔ مہینہ شفاء کا مہینہ نیکی کا مہینہ مغفرت کا مہینہ رحمت کا مہینہ جنت حاصل کرنے کا مہینہ قرآن کا مہینہ وحی کا مہینہ .مسلمان ہونے کی خوشی کا مہینہ۔ جہاں ہم ضبط نفس کی مشق کرتے ہیں۔ ہم صرف وہی نہیں کرتے جو ہم چاہتے ہیں، ہم وہی کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے۔
❤️🥀❣️

Address

Yazman Mandi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I Love my life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share