09/07/2026
ٹیکسلا والی بہنیں ہیں اس گروپ میں تو اپنا خیال رکھیں۔
آج میاں جی نے پیسے بھیجے تو بینک جا رہی تھی کچھ ضرورت کے لیے رقم نکلوانے بینک میرے گھر سے 20 منٹ کی پیدل مسافت پہ ہے پہلے سوچا رکشے پہ جاتی ہوں پھر دل چاہا کہ پیدل جاتی ہوں واک بھی ہو جائے گی کیوں کے میں گھر سے بہت کم 1ماہ یا 2ماہ بعد نکلتی ہوں۔۔ G.T روڈ ٹیکسلا پہ ہی گھر اور سیدھا اسی ہاتھ بینک بھی ہے ایک گاڑی میں سوار شخص نے صبح 11:20 پہ ہراساں کرنے کی کوشش کی پہلے گاڑی کو قریب لاتا ہارن دیتا اور اس میں بیٹھنے کا اشارہ کرتا ایسا 4 سے 5 بار کیا اور پھر 10 قدم دور جا کر گاڑی روک دی ۔ میں ڈر گئی اور وہیں اک رہڑی والے کے پاس رک گئی فون نکلا اور کال کرنے کا ڈرامہ کیا ایسا نہیں تھا کے روڈ سنسان تھا یا آس پاس کوئی نہیں تھا اچھی خاسی چہل پہل تھی اور بھی لوگ آ جا رہے تھے۔ پھر اس گھٹیا انسان نے گاڑی ریورس کی اور واپس ہارن اور اشارہ کرتا 2قدم پہ گاڑی روک دی میں نے جلدی سے اس کی تصویر بنا لی۔۔
اور پھر اسنے نکلے والی کی۔
میں بنک گئی واپس ضروری سامان لیا اور گھر آئی تب سے اب تک خوف سے جسم کانپ رہا ہے ۔۔ ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چائیے تھا ؟؟؟؟
ایسے واقعات صرف ایک فرد کا نہیں، پورے معاشرے کا مسئلہ ہیں۔
اگر آپ کبھی کسی عورت کو ہراساں ہوتے دیکھیں تو خاموش تماشائی نہ بنیں۔ جہاں محفوظ ہو، اس کی مدد کریں، گاڑی کا نمبر نوٹ کریں اور متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
یاد رکھیں، عورت کی عزت، آزادی اور تحفظ ہر انسان کا حق ہے۔ ہراسانی کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک جرم ہے۔
خاموشی ظالم کا ساتھ ہے، آواز اٹھائیں۔
گاڑی کا نمبر 615 BVB
Islambad hy
کاپی بائی علیزہ