TNN News FSD

TNN News FSD TNN News | Breaking News • Real Stories • Fast Updates
Pakistan & World ki har badi khabar sabse pehle
Stay informed. Stay ahead.

28/08/2026

اسلم میموریل زکریا ہسپتال تاندلیانوالہ | صحت کارڈ، ماہر ڈاکٹرز اور جدید علاج کی سہولیات




















26/08/2026

تاندلیانوالہ: مرکزی میلاد کمیٹی کا عظیم الشان جلوس، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Tandlianwala: Grand Milad Procession Held with Huge Public Participation | TNN News Special Report

تاندلیانوالہ میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور جلوس میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔












میرا شہر تاندلیانوالہ ---- ڈاکٹر محمد زکریا وائس پریزیڈنٹ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستانیہ شہر کہاں جا رہا ہے؟ — چند سوا...
25/08/2026

میرا شہر تاندلیانوالہ ---- ڈاکٹر محمد زکریا وائس پریزیڈنٹ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان
یہ شہر کہاں جا رہا ہے؟ — چند سوالات اہلِ شہر کے نام
کبھی ہمارا شہر اپنے لوگوں کی محبت، باہمی احترام، رواداری اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ تقریباً ہر شعبے میں الگ گروپ، ایک ہی سیاسی جماعت کے دو ایم پی ایز الگ الگ دھڑے آپس کی مخالفت
کاروباری تنظیمیں ہوں، سیاسی حلقے ہوں، صحافتی تنظیمیں ہوں یا مختلف سماجی تاجر و مزدور تنظیمیں—ہر طرف تقسیم در تقسیم نظر آتی ہے۔
کہیں ریڑھی بانوں کا صدر ہے، کہیں صفائی کے عملے کا صدر، کہیں تاجروں کے کئی دھڑے ہیں، کہیں صحافیوں کے الگ الگ گروپ اور صدور ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے شہر میں کام کرنے والوں سے زیادہ صدور پیدا ہو گئے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ آخر ہم کس طرف جا رہے ہیں؟
کیا اتنی زیادہ تنظیمیں اور گروپ بندی واقعی شہر کے مسائل حل کر رہی ہے؟
کیا ہمارے شہر کے بنیادی مسائل—صفائی، صحت، سڑکیں، ٹریفک، کاروباری مشکلات، تعلیم، روزگار اور شہری سہولیات—حل ہو رہے ہیں؟
یا ہم صرف اپنے اپنے گروپ، اپنے اپنے عہدے اور اپنی اپنی انا کی حفاظت میں مصروف ہیں؟
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان ہمدردی اور برداشت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ اگر کوئی شخص ایک سیاسی گروپ کے فرد سے مل لے تو دوسرا ناراض، کسی صحافی سے تعلق ہو تو دوسرا بدظن، کسی تقریب میں کسی کے ساتھ بیٹھ جائے تو فوراً اسے کسی نہ کسی دھڑے سے جوڑ دیا جاتا ہے۔
آخر ایک عام اور شریف شہری کس کے ساتھ تعلق رکھے؟
کیا کسی سے دعا سلام کرنا بھی سیاسی وابستگی ہے؟
کیا اختلاف رکھنے والے دو افراد کے دوست بھی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں؟
اور کیا کسی شہر کی ترقی کا معیار یہ ہے کہ وہاں کتنے صدر اور کتنی تنظیمیں ہیں، یا یہ کہ وہاں کتنے مسائل حل ہوئے ہیں؟
ہمیں عہدے نہیں، اتحاد چاہیے۔
ہمیں گروپ نہیں، خدمت چاہیے۔
ہمیں ایک دوسرے کے خلاف صف بندی نہیں، شہر کے مسائل کے خلاف مشترکہ جدوجہد چاہیے۔
اختلافِ رائے ضرور ہونا چاہیے، لیکن اختلاف کو دشمنی نہ بنایا جائے۔ تنظیمیں ضرور ہوں، مگر تنظیم کا مقصد خدمت ہو، تقسیم نہیں۔
اہلِ شہر سے چند سنجیدہ سوالات:
1۔ کیا ہمارے شہر میں ضرورت سے زیادہ گروپ بندی نے شہر کے اجتماعی مفاد کو نقصان پہنچایا ہے؟
2۔ کیا مختلف شعبوں میں بے شمار صدور اور تنظیمیں بننے کے باوجود ہمارے بنیادی شہری مسائل حل ہوئے ہیں؟
3۔ کیا سیاسی، صحافتی اور کاروباری اختلافات اب ذاتی تعلقات اور شہری زندگی کو بھی متاثر کر رہے ہیں؟
4۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ مختلف گروپ اپنے اختلافات برقرار رکھتے ہوئے بھی شہر کے اجتماعی مسائل پر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں؟
5۔ کیا ہمیں مزید عہدے اور مزید صدور چاہییں یا ایک ایسا مضبوط اور متحد شہری فورم چاہیے جو واقعی شہر کی آواز بن سکے؟
6۔ کیا کسی شخص کے ساتھ صرف اس لیے تعلق ختم کر دینا درست ہے کہ وہ ہمارے مخالف گروپ کے کسی فرد سے بھی اچھے تعلقات رکھتا ہے؟
7۔ آپ کے خیال میں شہر کی موجودہ صورتحال کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے: سیاسی گروپ بندی، ذاتی مفادات، انا، قیادت کا فقدان یا ہماری اجتماعی خاموشی؟
8۔ اگر ہم اسی طرح دھڑوں میں تقسیم رہے تو اگلے پانچ سال بعد ہمارا شہر کہاں کھڑا ہوگا؟
آپ کی رائے بہت اہم ہے
تنقید برائے تنقید نہیں، بلکہ اصلاح کے لیے مثبت اور مہذب رائے دیں۔
آپ کے خیال میں ہمارے شہر کو گروپ بندی سے نکال کر اتحاد، برداشت، خدمت اور اجتماعی ترقی کی طرف کیسے لے جایا جا سکتا ہے؟
اپنی رائے ضرور دیں—لیکن کسی فرد کے خلاف نہیں، شہر کے حق میں۔

25/08/2026

🚨 تاندلیانوالہ: 412 جی بی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین کی بھرپور شرکت

تقریب میں ملک ثَقْلین بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری ثناء اللہ گور سی، چوہدری صلابت علی گجر، رائے نادر سلطان کھرل سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

#تاندلیانوالہ

🚨 تاندلیانوالہ: 412 جی بی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین کی بھرپور شرکت
25/08/2026

🚨 تاندلیانوالہ: 412 جی بی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین کی بھرپور شرکت

22/08/2026

✨ ریحان ڈیجیٹل فوٹو سٹوڈیو تاندلیانوالہ
🎥 ایم آر رفیق دے نال شاندار ویڈنگ مووی
📷 خوبصورت فوٹوگرافی
💍 یادگار لمحیاں دی مکمل کوریج

کنال روڈ، نزد تاج میرج ہال، تاندلیانوالہ

21/08/2026

تاندلیانوالہ میں آمدِ مصطفیٰ ﷺ موٹر سائیکل ریلی، صدر میلاد کمیٹی جمیل بٹ کی قیادت میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بھرپور شرکت

#تاندلیانوالہ ٰﷺ ٰﷺ

17/08/2026

🌹 9ویں سالانہ محفلِ پاک 🌹

مرکزی میلاد کمیٹی تاندلیانوالہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ 9ویں سالانہ محفلِ پاک میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شہنشاہِ نقابت کامران فاروق قادری صاحب نے اپنے منفرد اندازِ نقابت سے سماں باندھ دیا۔ ماشاءاللہ عاشقانِ رسول ﷺ کا جوش، جذبہ اور محبتِ رسول ﷺ دیدنی تھی۔

#تاندلیانوالہ

🌱🇵🇰 جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر معزز مہمانوں نے پودے لگا کر اور انہیں پانی دے کر سرسب...
15/08/2026

🌱🇵🇰 جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم

14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر معزز مہمانوں نے پودے لگا کر اور انہیں پانی دے کر سرسبز و شاداب پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ آئیں ہم بھی اپنے وطن کو خوبصورت اور ماحول دوست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

#شجرکاری

🇵🇰 یومِ آزادی پر تاندلیانوالہ پولیس اور ریسکیو 1122 کا شاندار سلام 🇵🇰ایس پی صدر ڈویژن مہر محمد سعید، ڈی ایس پی محمد اعجا...
15/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی پر تاندلیانوالہ پولیس اور ریسکیو 1122 کا شاندار سلام 🇵🇰
ایس پی صدر ڈویژن مہر محمد سعید، ڈی ایس پی محمد اعجاز بٹ اور جوانوں نے وطنِ عزیز کو سلام پیش کیا۔۔۔۔۔
-News













🇵🇰

Address

Mohallah Mubarak Pora Street No 4
Tandlianwala
37100

Telephone

+923327654496

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TNN News FSD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TNN News FSD:

Shortcuts

Share