26/05/2025
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آجکل پیاز بہت سستا ھے میرا اپ کو مشورہ ھے کہ اسے اسطرح محفوظ کر لیں ضرورت کے وقت استعمال میں لاٸیں۔اسطرح آپکو بقرعید پر ریڈی ٹو کُکُ پیاز مل جاۓ گا۔
ترکیب۔ پیاز کو بالکل ایک ساٸز میں کاٹ لیں اگر کٹر ھے تو پھر تو جلدی کام ھو جاۓ گا کاٹ کر اُسکو ایک کپڑے پر پھیلا کر اسکی نمی دور کریں اور پھر کڑاھی کو صرف آٸیل یا گھی سے گریس کریں اور پیاز ڈالکر دھیمی آنچ پر بھونیں بیس پچیس منٹ میں پیاز بغیر گھی کے براٶن ھو جاٸیں گے اور نمی ختم ھو جاۓ گی اب انکو پنکھے نیچے یا دھوپ میں سکھا لیں اور کسی ڈبے میں سنبھال کر رکھ لیں یہ پورا سال خراب نہیں ھوں گے اور آٸیل/گھی کی بچت بھی ھوگٸی۔ اور انسٹنٹ پیاز گوشت اور بریانی کے لٸے مل گٸی۔