New Age of Sheikhupura

Call Directions Website Contact the business

New Age of Sheikhupura all update

ڈی سی آفس APCA شیخوپورہ کے انتخابات: حیدر گروپ (APCA) کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع​ڈی سی آفس آل پاکستان کلرکس ایسوسی ا...
05/09/2026

ڈی سی آفس APCA شیخوپورہ کے انتخابات: حیدر گروپ (APCA) کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع
​ڈی سی آفس آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (APCA) شیخوپورہ کے الیکشن کے سلسلے میں حیدر گروپ (APCA ڈی سی آفس) کی جانب سے الیکشن کمیٹی کے اراکین ارسلان صاحب (PSO to DC شیخوپورہ) اور اعجاز صاحب (PS to DC شیخوپورہ) کو اپنے نامزدگی فارم جمع کروا دیے گئے ہیں۔
​اس موقع پر چیئرمین حیدر گروپ، فیصل بھٹی نے الیکشن کمیٹی کو اپنے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی باقاعدہ پیش کیے۔ حیدر گروپ کے امیدواران نے درج ذیل عہدوں کے لیے اپنے نامزدگی فارمز جمع کروائے:
​اویس کرامت — امیدوار برائے صدر
​عرفان علی — امیدوار برائے سینئر نائب صدر
​ناصر چیمہ — امیدوار برائے جنرل سیکرٹری
​عتیق چوہان — امیدوار برائے فائنانس سیکرٹری
​حیدر گروپ کی قیادت اور امیدواروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ڈی سی آفس کے تمام تمام ملازمین بالخصوص ہمارے درجہ چہارم (کلاس فور) کے بھائیوں اور نائب قاصدین کے حقوق کی تحویل کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ حیدر گروپ نے ہمیشہ درجہ چہارم کی محنت، لگن اور قربانیوں کو قدر کی نگاه سے دیکھا ہے اور ان کے درپیش تمام مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور ان کی طاقتور آواز بننے کے لیے دن رات کوشاں رہے گا۔

11/08/2026

شیخوپورہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے دعوے گندے پانی میں بہہ گیۓ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے پوش علاقہ خالد روڈ محلہ رسول پورہ بابر اسٹریٹ شیخوپورہ میں کافی دنوں سے سیوریج کی پائپ لائنیں بند ہونے کی وجہ سے گٹروں کے گندے پانی نے اہل علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے خالد روڈ کے باسیوں نے واسا کے دفتر جا کر ایم ڈی واسا کو کمپلینڈیں بھی کی پر ایم ڈی واسا کے سر پر جو تک نہ رینگی اہل علاقہ کا کہنا ہے وزیر اعلی مریم نواز کا ساف ستھرا پنجاب کا خواب چھکنار چور ہو چکا ہے اہل حلقہ نے انتہائی غصے میں کہا کیا فائدہ واسا کے دفتر کا اور کیا فائدہ عربوں روپے کی مشینری کا جو واسا کے ملازمین کو استعمال کرنے کے لیۓ دی گئ ہے جب واسا کے ملازمین نے کام ہی نہیں کرنا تو واسا شیخوپورہ کا دفتر بند کیا جاۓ خالد روڈ بابر اسٹریٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے واسا کے ملازمین چکر لگاتے ہیں اور کام کیۓ بغیر چلے جاتے ہیں جب ان سے پوچھا جاتا ہے کام کرنے کے لیے مشینری نہیں لاۓ تو کہتے ہیں مشینری پٹرول پر چلتی ہے ہمیں پٹرول کے لیے پیسے دو تب مشینری استعمال ہو گی اہل علاقہ کا کہنا ہے واسا کے ملازمین مبینہ طور پر گھروں سے پیسے مانگتے ہیں سیوریج کھولنے کے لیۓ اہل حلقہ کا کہنا ہے ایک تو ہمارے ملک میں مہنگائی نے جینا حرام کر رکھا ہے اوپر سے واسا میں رشوت لینےوالے حرام خوروں نے عوام جاۓ بھی تو کہا جاے بابر اسٹریٹ کے رہائشیوں کا مزید کہنا ہے کہ گندے پانی کی بدبو سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں ڈینگی خسرہ نزلہ زکام بخار عام ہو چکا ہے اگر یہ پانی چلد نہ نکلا تو یہاں پر بیماریوں کی وجہ سے اموات ہونے کا بھی خدشہ ہے ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈائریکٹر پنجاب واسا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اہل حلقہ کے سیوریج کے اس مسلے کا فوری حل ہوگا اہل حلقہ خالد روڈ بٹ اسٹریٹ شیخوپورہ

شیخوپورہ !!مرکزی انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری، محنت ا...
05/08/2026

شیخوپورہ !!مرکزی انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری، محنت اور خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ روزانہ مرکزی آفس میں موجود رہ کر موبائل مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل سنتے ہیں اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاجروں نے ملک شفیق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں بلکہ مارکیٹ میں باہمی اتفاق، نظم و ضبط اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی کاوشوں سے تاجروں کا اعتماد مضبوط ہوا ہے اور مارکیٹ کے اجتماعی مسائل کے حل میں بھی نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

اس موقع پر تاجروں نے امید ظاہر کی کہ جنرل سیکرٹری ملک شفیق آئندہ بھی اسی جذبے، خلوص اور ایمانداری کے ساتھ تاجروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور موبائل مارکیٹ کے مسائل کے حل اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی مؤثر جدوجہد برقرار رکھیں گے۔

شیخوپورہ: مبینہ طور پر چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وقاص عرف وکی پولیس کو مطلوبشیخوپورہ() پولیس ذرائع کے مط...
05/08/2026

شیخوپورہ: مبینہ طور پر چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وقاص عرف وکی پولیس کو مطلوب

شیخوپورہ() پولیس ذرائع کے مطابق وقاص عرف وکی مبینہ طور پر چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ہے، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات اور مقدمات کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے، تاہم تاحال وہ قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ متعلقہ پولیس ٹیمیں ملزم کی تلاش میں سرگرم ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو وقاص عرف وکی کے بارے میں کوئی مستند معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

01/08/2026

قانون سب کے لیے برابر یا صرف عام شہریوں کے لیے؟ یہ مناظر کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ اگر ہیلمٹ نہ پہننے پر عام شہریوں کے چالان کیے جاتے ہیں، تو کیا یہی قانون وردی والوں پر بھی لاگو ہوتا ہے؟ اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کوئی پولیس اہلکار کرے، تو کیا اس کا بھی احتساب ہوگا؟

قانون کی اصل طاقت اس کی برابری میں ہے۔ جب قانون سب پر یکساں نافذ ہو، تبھی عوام کا اعتماد قائم رہتا ہے۔ اگر قانون صرف عام شہریوں کے لیے ہو اور با اثر افراد خود کو اس سے بالاتر سمجھیں تو انصاف کا تصور کمزور پڑ جاتا ہے۔

آپ اس ویڈیو کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

31/07/2026

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی طرف سے اپنا کھیت اپنا روز گار سکیم کے تحت قرعہ اندازی کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری وسیم انجم سندھو، عطیہ افتخار بیگ تھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل،مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحلقہ پی پی 141کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ، چوہدری سرفراز احمد چھینہ، اسامہ ظہور گجر، تحصیلدار چوہدری منظور الحق،صدر پریس کلب عظیم احمد یزدانی، سیکرٹری اطلاعات سیف الرحمن سیفی سمیت دیگرنے شرکت کی ضلع بھر سے 600سے زائد خوش نصیب کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی سرٹیفکیٹس دئیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری وسیم انجم سندھونے کہاکہ حکومت پنجاب صوبے کی زرعی معیشت کی مضبوطی اور چھوٹے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“اسکیم سے نہ صرف دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس کے زرعی پیداوار اور علاقائی معیشت پر انتہائی مثبت اور تعمیری اثرات مرتب ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق زرعی شعبے میں جدید تکنیک اور آسان ہدف پر مبنی مدد کی فراہمی سے کسانوں کا استحصال ختم ہو گاجبکہ دوسری طرف کسانوں کو بلا سود یا انتہائی آسان شرائط پر حاصل ہونے والی سہولیات سے وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں گے جس سے خوراک کی خودکفالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گاکامیاب ہونے والے کسانوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسی اسکیموں سے دیہی سطح پر خوشحالی کی نئی لہر آئے گی۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب کاشتکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی و زراعت کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

31/07/2026
16/07/2026

شیخوپورہ کی خواتین کے لئے خوشخبری
ڈاکٹر عائشہ غفار کنسلٹنٹ جنرل اینڈ لیپروسکوپک سرجن ،خواتین کی چھاتی (Breast and Anorectal Surgeon) ،قبض ،بواسیر،فشر،فسچولا اور پاخانے کی نالی کے امراض کی ماہر اب شیخوپورہ حرم میڈیکل کمپلیکس میں ہر ہفتہ کے روز 2 سے شام 5 بجے تک معائنہ کریں گی۔
خواتین کا معائنہ عزت اور اعتماد کے ساتھ ۔

03257047744
11/07/2026

03257047744

Address

123
Sheikhupura
39350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Age of Sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to New Age of Sheikhupura:

Shortcuts

Share