I am serve of Allahabat

I am serve of Allahabat بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

السلام عليكم يا على ع مدد

میں اہلیت کا نوکر ہو

15/06/2025

عید غدیر — ولایت کا دن

عید غدیر اسلامی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جسے "عیدُ اللهِ الاکبر" یعنی اللہ کی سب سے بڑی عید کہا گیا ہے۔ یہ دن 18 ذوالحجہ سن 10 ہجری کو اس وقت سامنے آیا جب رسولِ خدا ﷺ نے حجۃ الوداع کے بعد غدیر خم کے مقام پر ایک تاریخی خطبہ دیا۔

اس موقع پر نبی کریم ﷺ نے لاکھوں کے مجمع میں حضرت علیؑ کا ہاتھ بلند کر کے فرمایا:

"مَن كُنتُ مَولاهُ فَهذا عَلِيٌّ مَولاهُ"
"جس کا میں مولا ہوں، علی اُس کے مولا ہیں۔"

یہ اعلان نہ صرف حضرت علیؑ کی ولایت اور قیادت کا باضابطہ اعلان تھا بلکہ دینِ اسلام کی تکمیل کا اعلان بھی تھا۔ اسی موقع پر یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی:

"اليومَ أكمَلتُ لَكُم دينَكُم وأتممتُ علَيكُم نعمتي ورضيتُ لكم الإسلامَ ديناً"
(سورہ المائدہ، آیت 3)

یعنی: "آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا، اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی، اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند کیا۔"

یہ دن اہلِ ایمان کے لیے وحدت، اطاعت اور ولایت سے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ:
"عید غدیر، آسمانوں میں عید فطر، عید قربان اور جمعہ سے بھی افضل عید ہے۔"

ہم اس موقع پر "امام العصر والزمان حضرت حجۃ بن الحسن عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام اہلِ ولا" کو دل کی گہرائیوں سے عید غدیر مبارک کہتے ہیں اور ولایتِ علیؑ پر ایمان کی تجدید کرتے ہیں۔

اللّٰہ اکبر🤲🏼🌸
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُم🤲🏼🌸

15/06/2025

*اَلحَمدُ لُلّٰهِ الَّذِي جَعَلَنَآ مِنَ المُتَمَسِّڪَينَ بِوِلَآيَتِ اَمِيرَ المَؤمِنِينَ عَلِي اِبنِ اَبِي طَآلِب عَلَيهِ السَّلَآم* 😍♥️🤲🏻

قَآلَ الرَّسُول :

*مَن ڪُنتُ مَولَآه فَهٰذٰا عَلِيٌ مَولَآه* 😍♥️

اپنے وقت کے امام مولا مہدی علیہ السلام اور آپ تمام مومنین کو دل کی گہرائیوں سے ولایتِ *عَلِي اِبنِ اَبِي طَآلِب عَلَيهِ السَّلَآم* کی مبارک باد پیش کرتا ہوں 😍♥️🥰

آپکو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری طرف سے *عیدِ اکبری یعنی عیدِ غدیر* کی بہت بہت مبارک😍♥️🥰🌸

مولا بحقِ پنجتن آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے 🫀🌸♥️🥰

*عیدِ غدیر مبارک* 😍♥️🌸🥰

Address

Kambo Mala
Shahdadkot
77330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I am serve of Allahabat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category