Mianwali Supreme Aseel

Mianwali Supreme Aseel Aseel Breeds Preservation, Propagation and Promotion

ملک محمد بخش بھچر خالصوں اور اصیل بانی کے شوق میں عصر حاضر کے مستند ترین اور معتبر ترین شوقین ہیں- زیر نظر مادہ بھی انکے...
04/09/2024

ملک محمد بخش بھچر خالصوں اور اصیل بانی کے شوق میں عصر حاضر کے مستند ترین اور معتبر ترین شوقین ہیں- زیر نظر مادہ بھی انکے شوق میں سے ہے،
آج سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ نظر سے گزری، تو سوچا آپ تمام دوستوں کو آگاہ کر دوں کہ ملک صاحب نے اپنا خالص شوق آج تک کسی کو نہیں دیا، کے پی کے سے بہت اچھے شوقین عالم خان کے پاس ملک صاحب کے ایک پرندے کا پانچواں چھٹا جزو پہنچا، اب کچھ لوگ اپنے پرندے ملک صاحب سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف راغب کر رہے ہیں، ملک صاحب سوشل میڈیا سے بالکل دور، پردہ نشین شوق کرتے ہیں، البتہ سیاسی اور سماجی خاندان سے تعلق رکھنے کے باعث انکا حلقہ احباب کافی وسیع ہے، رہنمائی کے لئے شوقین انکو کال کرتے ہیں، اور وہ رہنمائی کرتے بھی ہیں، لیکن رہنمائی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اپنے پرندے ان سے منسوب کر دئیے جائیں، آپ مثال کے لئے صرف اس تصویر کی مادہ پہ غور فرما لیں، ایسا پرندہ کسی اور گھر سے اپکو نہیں ملے گا، لہذا اگر کوئی اپنا پرندہ ان سے منسوب کر کے اپکو دکھائے یا فروخت کرے تو محتاط رہیں، اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں،
دوستو میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پیج کی ہر پوسٹ مستند ہو، اور میں پوسٹ صرف اسی وقت لگاتا ہوں جب میرے پاس ٹھوس شواہد ہوں، لیکن شوق میں بحث مباحثہ آپکا حق ہے،

ایک خوبصورت اور معیاری اصیل کا شوق کریں،دیسی اصیل یا فائیٹر اصیل بعض اوقات اتنے اصیل اور حسین ہوتے کہ دل میں اتر جاتے ہی...
29/08/2024

ایک خوبصورت اور معیاری اصیل کا شوق کریں،
دیسی اصیل یا فائیٹر اصیل بعض اوقات اتنے اصیل اور حسین ہوتے کہ دل میں اتر جاتے ہیں، فائیٹ کے شوقین اکثر میری پوسٹوں پہ رائے دیتے جن کے لئیے میں تمام دوست احباب کا مشکور ہوں، آج پھر ایک متنازع موضوع ذہن میں آگیا ہے کہ جو دوست سمجھتے ہیں کہ ا چھا اصیل وہی ہے جو بس ا چھا لڑ جائے، اسکے لئے اصالت کے پوائنٹس ضروری نہیں، تو میرا سوال یہ ہے کہ فائٹر اصیل ہاتھ میں لے کے آنکھ، پلے، منکا، ہڈی، نلی، پنجہ وغیرہ کیوں معائنہ کرتے ہیں، یہ تمام چیزیں پس پشت ڈال کے دو پٹھے تپائیں، جو اچھا تپ جائے آنکھیں بند کر کے اسکو میدان میں اتار لیں،
دوسری بات یہ کہ تین دن پہلے میں نے شوق کے حوالے سے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے پوسٹ کی، جس کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے لوگ پوسٹیں بنا کر اپنی دانشوری جھاڑتے رہے، اگر دانشمندی ظاہر کرنی ہو تو نئے موضوعات پر بحث کریں، اور منفی تنقید کا جواب بھی دیں، پیج سے بلاک کر کے، پیج پر انکی عزت نفس مجروح نہ کیا کریں، اصیلوں کا شوق ہے تو اصیلوں کی طرح آمنے سامنے جواب دیا کریں،

سرگودھا سے نوجوان شوقین ساحل رؤف کا شوق۔سوشل میڈیا کی بدولت اصیلوں کے شوق میں بہت بہتری آ ئی، ایک وقت تھا کہ لوگ اچھے پر...
25/08/2024

سرگودھا سے نوجوان شوقین ساحل رؤف کا شوق۔
سوشل میڈیا کی بدولت اصیلوں کے شوق میں بہت بہتری آ ئی، ایک وقت تھا کہ لوگ اچھے پرندے دیکھنے کو ترس جاتے تھے، کئی شوقین ساری ساری زندگی اپنے پرندے نہیں دکھاتے تھے، لیکن اب سوشل میڈیا پہ اچھے اچھے پرندے دیکھنے کو مل جاتے ہیں، اور اچھی معلومات بھی مل جاتی،
دوسری طرف سوشل میڈیا پہ غیر معیاری معلومات اور پرندوں کی بھی بھرمار ہے، جسکا نقصان یہ ہوا کہ نئے شوقین نے جس پرندے کے ساتھ امروہا، میرٹھی، دودھیا، پیلا لکھا دیکھا، اس نے ذہن میں وہی تصویر بنا لی، اسکے بعد اسکو اچھی پیڈیگری والا پرندہ بھی دیکھنے کو ملے تو اس میں کیڑے نکالنے بیٹھ جائے گا، فرید اللہ ہاشمی صاحب نے ایک دفعہ بہت خوبصورت بات کی کہ "عین ممکن ہے اب کسی شوقین کے سامنے پیر صاحب کے گھر کا پرندہ بھی رکھا جائے تو وہ ماننے سے انکار کر دے",
میرا ماننا ہے کے اچھا شوقین وہی ہے جو ساری عمر سیکھے، اچھی باتوں کو تسلیم کرے اور جذب بھی کرے، تنقید کرے تو دلیل کے ساتھ۔ ہٹ دھرمی، خودپرستی، تکبر زوال کی طرف لے جاتے ہیں، میرے استاد کہتے ہیں اچھا پرندہ مل جانا کوئی بڑی بات نہیں، اچھا انسان ہونا ضروری ہے تاکہ لوگ اپکو بعد میں بھی یاد رکھیں۔

پیر سید منزل علی صاحب، پیر سید اللہ بخش صاحب کے صاحبزادے ہیں، پیر صاحب نے اپنی شہرہ آفاق پیلے/بوسکے نسل سنبھالی ہوئی ہے،...
17/08/2024

پیر سید منزل علی صاحب، پیر سید اللہ بخش صاحب کے صاحبزادے ہیں، پیر صاحب نے اپنی شہرہ آفاق پیلے/بوسکے نسل سنبھالی ہوئی ہے، پیر صاحب کے بوسکے نوک سے دم تک اور تاج سے پنجوں تک منفرد ہی نظر آ تے ہیں، اپنے پیج پر پہلے بھی پیلوں کے بارے میں، میں ہلکا پھلکا لکھتا رہا ہوں، خالص اور اچھے پیلوں کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ انکی جلد/ کھال بھی پیلی ہوتی ہے، یہ پیلے خشک وجود اور خشک ہڈی کے پرندے ہیں،
جیسے ہر لال پرندے کو امروہا بنا کے پیش کیا جاتا ہے ایسے اکثر پیلوں کو بھی میانوں والے پیلوں، پیر سید اللہ بخش صاحب یا روکھڑی والے پیلوں کا رشتہ دار بنا دیا جاتا ہے، پیلا یا بوسکا رنگ نکل آنا، پیلا ہونے کی کوئی دلیل نہیں۔
تمام دوست اخلاقی حدود میں تنقید یا بحث کر سکتے ہیں، کسی دوست کی رائے مجھ سے اختلافی ہو تو میں نے کبھی کسی کو پیج سے بلاک نہیں کیا، اور نہ کسی کاکمنٹ ڈیلیٹ کیا، بحث مباحثے سے ہی شوق کی سمجھ بوجھ بڑھتی ہے،

زیر نظر پرندہ، ہمسایہ ملک کے ایک شوقین دوست کا ہے، بند گدی کا اچھا اصیل پرندہ ہے،وشال سنگھ انڈین پنجاب کے نوجوان شوقین ہ...
16/08/2024

زیر نظر پرندہ، ہمسایہ ملک کے ایک شوقین دوست کا ہے، بند گدی کا اچھا اصیل پرندہ ہے،
وشال سنگھ انڈین پنجاب کے نوجوان شوقین ہیں، اور اصیلوں کی بہت پہچان اور علم رکھتے ہیں، اور شوق کے ساتھ ساتھ تحقیق بھی کرتے ہیں، وشال بھائی کہتے ہیں بٹوارے سے پہلے چڑھتے پنجاب میں سکھ خاندانوں کی نسبت مسلمان خاندانوں میں اصیل کا شوق نسبتاً زیادہ تھا، اور اس وقت مسلمان شوقینوں کے پاس اعلیٰ نسلیں تھیں، لیکن علیحدگی کے وقت جو حالات بنے اسکی وجہ سے پرندے بھوک پیاس سے ضائع ہوئے، یہی وجہ ہے کہ بعد میں آنے والے شوقینوں کو نسلیں از سر نو ترتیب دینی پڑیں,
ہمارے ہاں موجودہ دور میں کچھ نسلیں بہت اصیل اور خوبصورت ہیں, کچھ تو انہی شوقینوں کے نام سے منسوب ہیں جنہوں نے وہ نسلیں ترتیب دیں، اور کچھ نے پیر صاحب سے منسوب کر دیں، اسی لئے میں بار بار لکھتا ہوں کہ تحقیق لازمی کیا کریں، اور مستند شوقینوں سے تصدیق لازمی کیا کریں، تا کہ آپکے ذہنوں میں ابہام نہ رہے،

تمام شوقین دوستوں بھائیوں کو جشن آزادی مبارک۔ اور اس پر مسرت دن پر سرگودھا سے بھائی زبیر (Lovely)کا شوق آ پ دوستوں کی نظ...
14/08/2024

تمام شوقین دوستوں بھائیوں کو جشن آزادی مبارک۔ اور اس پر مسرت دن پر سرگودھا سے بھائی زبیر (Lovely)کا شوق آ پ دوستوں کی نظر۔
تمام دوست اس پرندے کے متعلق اپنی قیمتی رائے ضرور دیں،

شوق کریں سرگودھا سے رحیم عادل کھچی صاحب کے ایک معیاری پرندے کا،اگر پیر صاحب کے پرندوں کو خالصوں کا محور مانا جائے اور ان...
08/08/2024

شوق کریں سرگودھا سے رحیم عادل کھچی صاحب کے ایک معیاری پرندے کا،
اگر پیر صاحب کے پرندوں کو خالصوں کا محور مانا جائے اور انکے بارے معلومات کی بات کی جائے، تو میری نظر میں پہلے درجے پہ پیر صاحب خود اور انکے اہل و عیال ہیں،
شوقینوں کا دوسرا مستند ترین درجہ وہ ہے جن کے پاس پیر صاحب نے اپنے پرندے رکھوائے.
تیسرے درجے پہ وہ شوقین جنہوں نے دوسرے درجے کے شوقینوں سے علم حاصل کیا،
شوقینوں کی اس کلاس کو بھی میں بہت مستند مانتا ہوں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے پیر صاحب کی حیات میں انکے پرندے دیکھے، پیر صاحب کو پرندوں میں اٹھتے بیٹھتے دیکھا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیر صاحب با اعتماد دوستوں کے پاس دیکھ بھال کے لئے پرندے رکھواتے تھے، ایسے بانٹے نہیں، جیسے آج ہر بندہ دعویدار کہ ہمیں ہیر صاحب نے دئیے
ان چاروں درجوں کے شوقین خالصوں کے حوالے سے اتھارٹی ہیں، ان میں سے شوقین اکثر میانوالی اور گردو نواح میں موجود ہیں اور کچھ میانوالی سے باہر بھی مقیم ہیں، کوئی نہ کوئی بزرگ شوقین اپکو ایسا مل سکتا ہے جو اپکو حقائق بتا سکتا ہے،
باقی ساری "پانی میں مدھانی" ہے، جو گھما پھرا کے یہی کہتے کہ میرے سب سے خالص ہیں، گمراہی پھیلانے والوں سے بچ کے محتاط ہو کے شوق کریں

اعزازی پوسٹمحترم فرید اللہ ہاشمی صاحب اصیل بانی اور اصیل پروری کے شعبہ کا ایک ممتاز نام ہیں، جو کسی تعارف کے محتاج نہیں،...
06/08/2024

اعزازی پوسٹ
محترم فرید اللہ ہاشمی صاحب اصیل بانی اور اصیل پروری کے شعبہ کا ایک ممتاز نام ہیں، جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، آپکا تعلق پیر شاہ عالم شاہ کے خاندان سے ہے، پاکستان اور پاکستان سے باہر شوقینوں کے حلقے میں انکو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، سوشل میڈیا پہ اچھے اچھے گھرانوں کا شوق دکھانے کا آغاز بھی ہاشمی صاحب نے کیا، سوشل میڈیا پہ یہ جب بھی کسی پرندے کے ساتھ نظر آئے یا کسی پرندے کی پوسٹ لگائی، انتہائی معیاری پرندہ ہی دکھایا، مستند اور اچھی نسلوں کا چلتا پھرتا انسائیکلوپیڈیا ہیں، اور کافی علم رکھتے ہیں، صحت کے معاملات اور مصروفیات کے باعث اجکل سوشل میڈیا پہ کم نظر آ تے ہیں، نئے شوقین جنکو سیکھنے کا شوق ہے، وہ یو ٹیوب پر انکی پرانی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فیس بک پہ انکا پیج اور پوسٹ لازمی مطالعہ کریں، فیس بک پہ جھوٹے فسانے سنانے والے خود ساختہ ارسطووں کی من گھڑت کہانیوں پہ ٹائم برباد کرنے کی بجائے مستند شوقینوں کی تحریریں پڑھا کریں، شکریہ

سرگودھا سے ملک وسیم اعوان کا انتہائی اصیل اور نایاب پرندہ، رنگوں کا نسلی خصوصیات کے ساتھ گہرا واسطہ ہے، مخصوص نسلوں کے ر...
06/08/2024

سرگودھا سے ملک وسیم اعوان کا انتہائی اصیل اور نایاب پرندہ،
رنگوں کا نسلی خصوصیات کے ساتھ گہرا واسطہ ہے، مخصوص نسلوں کے رنگ بھی مخصوص ہوتے ہیں، اس لئے رنگوں کی اہمیت کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا، لیکن صرف رنگوں کا شوق نہیں کرنا چاہئیے، رنگ کے ساتھ باقی نسلی خواص پورے ہونا ضروری ہے،
استادی شاگردی سے شوق کی جلدی اور بہتر سمجھ آتی ہے، لیکن ایسے استادوں سے بھی بچیں جو استادیاں کرتے ہیں، فرنٹ مین رکھے ہوتے ہیں، جو انہی استادوں کے پرندے مہنگے داموں اپکو فروخت کرتے ہیں، پرندوں کو خود پرکھنا بھی سیکھیں، اور ایسے لوگوں کے چنگل سے بچیں، استاد ہمیشہ خاندانی بندہ رکھیں۔

زیر نظر تصویر شیر عباس خان غلبلی (شیری نیازی) کی گروپ پروفائل سے لی گئی، شوق کریں تمام دوست،چند دن پہلے 148 شوقین ممبران...
02/08/2024

زیر نظر تصویر شیر عباس خان غلبلی (شیری نیازی) کی گروپ پروفائل سے لی گئی، شوق کریں تمام دوست،
چند دن پہلے 148 شوقین ممبران پہ مشتمل ایک وٹس ایپ گروپ میں سروے کرایا گیا، جس میں بہت نامی گرامی شوقین موجود ہیں، سروے میں پوچھا گیا کہ اپکو کس قسم کے اصیل پسند ہیں: خالص، فائیٹر، یا دونوں- سروے میں ٹوٹل 33 ممبران نے حصہ لیا، اور ٹرن آؤٹ 22.3 ٪ رہا، حتمی اور سرکاری نتائج کچھ اس طرح تھے:
خالص کے شوقین: 57.6٪
فائیٹر کے شوقین: 0.0٪ (صفر)
خالص+فائیٹر دونوں کے شوقین: 42.4٪
بعد میں دھاندلی پہ مبنی ایک پوسٹ لگائی گئی کہ پاکستان میں فائٹر کے شوقین زیادہ ہیں، اصیل کے شوق سے وابستہ ہر شوقین قابل احترام لیکن آپ اتنا ظلم نہ کریں، عوام کو سچ بتایا کریں اور عوامی رائے کا احترام کیا کریں، جھوٹے فسانے سنا سنا کے لوگوں کے دماغ میں خلل نہ ڈالیں،

ملک عبدالمقیت صاحب کے خالص اور نایاب پرندوں کا شوق کریں ماشاءاللہ، میں اپنے پیج کے ذریعے ا چھے پرندوں کا شوق کرانے کے سا...
28/07/2024

ملک عبدالمقیت صاحب کے خالص اور نایاب پرندوں کا شوق کریں ماشاءاللہ،
میں اپنے پیج کے ذریعے ا چھے پرندوں کا شوق کرانے کے ساتھ ساتھ پرانے شوقینوں کا تعارف کرانا بھی ضروری سمجھتا ہوں، جنہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ اس شوق کے نام وقف کیا، اور آج ہم اس قابل ہیں کہ ایسے پرندے سوشل میڈیا پہ دیکھ پاتے ہیں،
ملک عبدالمقیت صاحب کا شمار خالصوں کے مستند ترین شوقینوں میں ہوتا ہے، جن کو ملک عباس بندیال صاحب، ملک جہان خان بھچر اور ملک ممتاز بھچر صاحب جیسے شہرہ آفاق شوقینوں سے نہ صرف نایاب خون کے پرندے ملے بلکہ ان سے علم و فیض سے بھی مستفیض ہوئے، ملک صاحب کا تعلق بنیادی طور پر ضلع میانوالی کے قصبہ چکڑالہ (کنڈ) سے ہے اور اجکل کوہاٹ مقیم ہیں، ملک صاحب کو اصیل بانی کے شوق پہ کافی دسترس حاصل ہے ماشااللہ،

روکھڑی اصیل کا ایک شاندار پرندہ،اپنے پیج پہ میرا پہلے دن سے موقف ہے کہ خالص سے مراد صرف امروھا یا میرٹھی نہیں، کوئی بھی ...
26/07/2024

روکھڑی اصیل کا ایک شاندار پرندہ،
اپنے پیج پہ میرا پہلے دن سے موقف ہے کہ خالص سے مراد صرف امروھا یا میرٹھی نہیں، کوئی بھی پرندہ جو 4,5 پشتوں تک ان بریڈ یا لائن بریڈ ہو جائے، وہ اپنے خون میں خالص بن جاتا ہے، شرط یہ ہے کے وہ آگے بچے بھی ہم شکل اور اپنے خواص والے پیدا کرے، ایسا پرندہ کسی بھی نسل کا ہو سکتا ہے، پیلا، مشکا، بگیاڑا وغیرہ، پرانے شوقینوں کی کافی محنت ہے، انکے اکثر پرندوں میں ایک مخصوص جھلک نظر آ تی ہے، اس بریڈ کے بانی بزرگ شوقین اصغر خان روکھڑی ہیں جو ماشاءاللہ حیات ہیں، خان صاحب نے اپنے دور میں پاکستان کا کونا کونا چھانا شوق کے سلسلے میں، اور میدانوں میں پاکستان لیول پہ نام کمایا، اور یہی پیلے خان صاحب کی پہچان بنے، اب یہ پرندے تین دہائیوں سے زیادہ ان بریڈ اور لائن بریڈ ہو ہو کر خالص حالت میں آ چکے، اقبال خان پنوں خیل صاحب نے اصغر خان صاحب کے پرندوں کے بارے اپنی ایک ویڈیو میں اعزازی فقرہ بولا کہ" اگر اپکو روکھڑی صاحب کے پرندوں سے کوئی پرندہ شوق کے لئے ملے، اور آپ اسے کراس میں ڈال لیں تو آپ خوش قسمت شوقین ہوں گے" یہ ایک Living legend کے دوسرے living legend کے بارے سنہری الفاظ ہیں، جس میں میری بات کی تصدیق بھی شامل ہے کہ خالص سے نکلے فائیٹر پرندے ہی کامیاب میدانی اصیل ہیں،
دوبارہ درخواست ہے کہ دلیل کے ساتھ میری بات غلط ثابت کریں، عوام کو گمراہ نہ کریں، عوام کو اپنی سمجھ اور پسند کا شوق کرنے دیں،

Address

Sargodha
40100

Telephone

+923015131782

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Supreme Aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali Supreme Aseel:

Share

Category