27/07/2026
آج کا سب سے بڑا المیہ صرف تعلیمی نظام نہیں، بلکہ تربیت کا فقدان ہے۔
بچے اعلیٰ ڈگریاں تو حاصل کر رہے ہیں، مگر بڑوں کا ادب، صبر سے بات سننے کی عادت، اور خاندان کے رشتوں کی قدر آہستہ آہستہ ختم ہوتی جا رہی ہے۔
افسوس اس وقت اور بڑھ جاتا ہے جب دو بھائیوں میں بات چیت ختم ہو جائے، بڑے سمجھانے کی کوشش کریں تو جواب میں یہی سننے کو ملے:
"اگر میرا بھائی مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتا تو کیا ہوا؟"
سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوتی ہے جب یہ سب والد کی موجودگی میں ہو، مگر والدین اصلاح کرنے کے بجائے خاموش رہ جائیں۔ اولاد کی محبت اپنی جگہ، مگر بروقت تربیت نہ کرنا آنے والے کل میں پورے خاندان کے لیے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
اسکول صرف تعلیم دے سکتے ہیں، کردار، احترام، اخلاق اور خاندان کی اہمیت والدین اور گھر کا ماحول ہی سکھاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے گھروں میں محبت، احترام، برداشت اور بڑوں کی عزت کو دوبارہ زندہ فرمائے۔ آمین۔
#تربیت #والدین #اخلاق