Rahim Yar Khan Aseel

Rahim Yar Khan Aseel Heart

21/05/2026

السلام علیکم دوستوں اس مرغے کے بارے میں رہنمائی کریں یہ مرغا نسل میں میں کیسا ہے اور کیا بریڈر رکھ سکتے ہیں کیا یہ اچھی کوالٹی میں ہے کہ نہیں

السلام علیکم اچھا یہ ایک مرغا ہے غالباً کراچی کی منڈی میں آیا ہوا ہے اور اسکی ڈیمانڈ پندرہ ہزار اور فائنل نو ہزار ہے اگر...
04/05/2026

السلام علیکم
اچھا یہ ایک مرغا ہے غالباً کراچی کی منڈی میں آیا ہوا ہے اور اسکی ڈیمانڈ پندرہ ہزار اور فائنل نو ہزار ہے اگر لینے والے بندے ان سے اور بھی کم کروا سکتے ہیں یا لے گئے ہوں
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اتنا اچھا مرغا بہت ہی مناسب قیمت پر مل رہا ہے اور اگر یہی مرغا کسی شوقین کے پاس ہوتا اور وہ پہلے سے کسی کو دیکھاتا نہیں تھا اگر مجبوری کی وجہ سے سیل کرنا پڑتا بھی تو اپنے پورے گھر کی قیمت اس میں ڈال دیتا
میری ان تمام دوستوں سے ریکوئسٹ ہے چیز کو دیکھ کر صبر رکھا کریں جلد بازی نہ کریں ورنہ یہ جو چھرے ہیں اوپر کی ہوا دے
لوٹ لیں گے اور مرغا کسی کام کا بھی نہیں ہوگا
اور اس ویڈیو کا لنک بھی ہے آپ اوپن کریں دیکھ سکتے ہیں
لنک

https://www.facebook.com/share/r/18QB1v2P8Q/

29/04/2026

السلام علیکم میری تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ حالات بدلتے رہتے ہیں کبھی خوشحالی اور تنگدستی بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے کبھی بھی زندگی میں کسی مجبور انسان کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے کیونکہ آپ سب اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ایک انسان پوری عمر جس نے اپنے شوق کو اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کی ہو اور سنبھال کر رکھا ہو آخر کار وہ انسان بھی ایک دن مجبور ہو جاتا ہے
ضروری نہیں کہ اس ویڈیو کی ہی بات کر رہا ہوں اگر کوئی انسان اسی طرح جن کی آنکھوں سے ہی مجبوری ظاہر ہو تو اس کی مجبوری کی وجہ سے اس کو لوٹنے کی کوشش نہیں کرنی ہے بلکہ اپنا بڑا پن دیکھائیں ان سے مناسب طریقے سے کام لیا کریں
آج کل تو شوقین افراد ایسے بغل میں چھرے رکھے ہوۓ ہیں کہ کسی دینا تو ایک طرف کسی کو دیکھانا ہی نہیں چاہتے اور اگر سیل کی بات کریں تو وہ پرندہ دیکھائیں گے نہ وہ دیکھنے میں اچھا ہوگا اور نہ وہ لڑائی کے قابل ہوگا جناب آپ کوالٹی کوالٹی کر رہے ہونگے
میری تمام نئے شوقین افراد سے بھی گزارش ہے کسی کی شاگردی اپنا نے بہتر ہے آپ خود چیز کی پڑتال کریں ورنہ آج کے شوقین آپ کا خون پینے کے علاؤہ اور کچھ نہیں دے سکتے ہاں کوئی ایک آدھ ہو گا استاد جو آپ کو لیول تک پہنچا سکتا ہے

گرمی کی شدت میں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک تحریر شیئر کی جا رہی ہے بغور مطالعہ کیجیئے شکریہ ۔گھر میں رکھے ہوئے پ...
29/04/2026

گرمی کی شدت میں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک تحریر شیئر کی جا رہی ہے بغور مطالعہ کیجیئے شکریہ ۔

گھر میں رکھے ہوئے پالتو پرندوں کے لیے:
پرندوں کے پنجرے کو براہ راست دھوپ سے دور رکھیں اور کسی ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر منتقل کریں۔ اگر ممکن ہو تو کمرے میں پنکھا چلا دیں لیکن براہ راست ہوا کا بہاؤ پرندوں پر نہ پڑے۔ پنکھا یا ایگزاسٹ جو بھی استمعال کریں وہ محفوظ ہونا چاہیے نقصان دہ نہ ہو۔
ان کے پینے کے برتن کو دن میں کئی بار تازہ اور ٹھنڈے پانی سے بھریں۔ آپ پانی میں ایک آدھ برف کا ٹکڑا بھی ڈال سکتے ہیں ، نارمل ٹھنڈا پانی پرندوں کو سکون دیتا ہے ۔
کچھ پرندوں کو نہانا پسند ہوتا ہے۔ ان کے پنجرے میں ایک اتھلا برتن رکھیں جس میں تازہ پانی ہو تاکہ وہ اپنی مرضی سے نہا سکیں۔
انہیں آسانی سے ہضم ہونے والی اور ہلکی غذا دیں جیسے کہ پھل اور سبزیاں۔ زیادہ چکنائی والی غذا زیادہ گرم تاثیر والی غذا اور زیادہ خشک خوراک سے پرہیز کریں۔
گرمی میں جراثیم تیزی سے پھیل سکتے ہیں، اس لیے پنجرے کو باقاعدگی سے صاف کریں۔ مزید احتیاطی تدابیر کے لیے پیج پر پہلے سے اور بھی کافی ساری معلومات موجود ہیں جس میں گلوکوز کا استمعال ، فرش پر کیا استعمال کرنا ہے ، درجہ حرارت کنٹرول کرنا اور خوراک اور ORS وغیرہ اس طرح کی قیمتی معلومات موجود ہیں اپ استفادہ حاصل کریں

آزاد پرندوں کے لیے سہولت:
اپنی بالکونی، چھت یا صحن میں مختلف جگہوں پر پانی کے چھوٹے برتن بھر کر رکھیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ برتن اتنے گہرے نہ ہوں کہ چھوٹے پرندے ڈوب جائیں۔ آپ برتنوں میں کچھ کنکر یا پتھر بھی ڈال سکتے ہیں تاکہ پرندوں کو بیٹھنے کی جگہ مل جائے۔
اپنے گھر کے آس پاس ایسے پودے یا جھاڑیاں لگائیں جو پرندوں کو سایہ مہیا کر سکیں۔ اگر پودے نہیں ہیں تو آپ کوئی کپڑا یا چادر تان کر عارضی سایہ دار جگہ بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو پرندوں کے لیے کچھ دانے جیسے باجرہ یا چاول بھی ڈال سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ باسی یا خراب نہ ہوں۔
گرمی کی شدت میں پرندے عموماً سست ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی پرندہ تکلیف میں نظر آئے تو اسے سختی سے پکڑنے کی کوشش نہ کریں بلکہ احتیاط سے ریسکیو کریں تاکہ پرندے کا جانی نقصان نہ ہو ۔
ان تدابیر پر عمل کر کے آپ اپنے پالتو اور آس پاس کے آزاد پرندوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ یہ چند ضروری باتیں آپ سب کے لئے فائدہ مند ہوں گی ۔ اس میں ذاتی تجربات ،خیالات اور دوستوں کی رائے شامل ہوتی ہے تاکہ نئے سیکھنے والوں کو آسانی ہو ۔ سیکھنے سمجھنے کا عمل جاری رکھیں اور پیج پر موجود مفید معلومات کا مطالعہ کریں شکریہ ۔









New York Yankees Highlights

 #اصیل "اصیل کی تاریخ محض ایک جنگلی مرغے کے پالتو بننے کی کہانی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک دیو قامت ناپید شکاری پرندے اور تیز ...
28/04/2026

#اصیل
"اصیل کی تاریخ محض ایک جنگلی مرغے کے پالتو بننے کی کہانی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک دیو قامت ناپید شکاری پرندے اور تیز رفتار جنگلی مرغوں کے خون کا وہ سنگم ہے جسے انسان نے اپنی ضرورت اور ذوق کے مطابق صدیوں میں نکھارا ہے۔"

♧■■♧ اصیل — بقا کا قدیم استعارہ ہے
​تاریخ کے اوراق جب پرانے ہوتے ہیں تو حقیقت اور دیومالا کے درمیان کی لکیر دھندلا جانی فطری بات ہے، لیکن 'اصیل' کی داستان کسی فرضی قصے کی محتاج نہیں۔ یہ اس وقت کی کہانی ہے جب انسان نے ابھی تہذیب کی پہلی اینٹ بھی نہیں رکھی تھی، مگر قدرت کے کارخانے میں ایک ایسا شاہکار تیار ہو رہا تھا جس کی رگوں میں دو مختلف جہانوں کا لہو دوڑنا تھا۔
​ایک طرف وہ دیو قامت اجداد کلنگ یا مغربی ماہرین کے مطابق (Gallus Giganteous) تھے جو ایشیا کے گھنے جنگلات میں اپنی ہیبت اور آہنی وجود کے ساتھ راج کرتے تھے—جن کا قد بلند، ہڈی چوڑی اور نگاہ عقابی تھی۔ دوسری طرف وہ چار جنگلی نسلیں تھیں جن میں برق جیسی تیزی، سرخ و سبز پروں کی رعنائی اور کبھی نہ ختم ہونے والی جرات موجود تھی۔ اصیل ان دونوں انتہاؤں کے ملاپ کا نام ہے۔
​یہ محض ایک پرندہ نہیں، بلکہ ارتقاء کا وہ نقطہ ہے جہاں وحشت نے جبلت کا لبادہ اوڑھا اور پھر انسانی شعور (Selective Breeding) نے اسے ایک فنِ لطیف میں بدل دیا۔ وادیِ سندھ کی مٹی سے لے کر نوابینِ ہند کے آنگنوں تک، میرٹھ کی گلیوں سے لے کر جاوا کے جزائر تک، اصیل نے اپنی 'اصالت' اور 'نسل' کی وہ لاج رکھی جو اسے کائنات کے تمام جانداروں میں منفرد بناتی ہے۔
زیرِ نظر کتاب اسی عظیم ورثے کی تلاش اور اس کے جینیاتی سفر کی ایک علمی بازگشت ہے۔

♧■■◇ "خون، خاک اور جبلت: اصیل کا جینیاتی سفر"
●● ​جگانٹیس/کلنگ: وہ عظیم گمشدہ کڑی جس نے اصیل کو قد و قامت دیا۔
●● ​بانکیوائیڈز / چھوٹی نسلیں: ابھی تک موجود چار نسلیں سرخ، انڈین گرے، سری لنکن گرے اور سبز جنگلی مرغوں کا جینیاتی حصہ۔
●● ​نیچرل فطری ہابیرڈ: اوپر موجودہ چار جنگلی چھوٹی نسلیں فطرت میں بھی کراس ہوئیں اور جنگلی حالت میں مرغ بنے جیسے سیاہ ریزے، بلیک جاوے، سماٹرا بلیک، سیاہ اور گرین بون / shanks والے برڈز۔ جو بہت پہلے ایک جگہ سے دوسرے جگہ پالتو بنا کر ترسیل ہوئے۔ جیسے سیاہ رام پوری کے اجداد وغیرہ۔ یہ سب ایک جاہ و جلال (کلنگ) اور جمال (جنگلی چھوٹی نسل) ایک ہی وجود میں یکجا ہوئے۔
اصیل کا "وار" (Strike) اور اس کا "اندازِ جنگ" (Fighting Style) انہی پانچ جنگلی شاخوں کی جینیاتی وراثت ہے۔
​مختلف نسلوں کے سٹائل اور لڑائی کے انداز ہمیں بتاتے ہیں کہ "جبلت کی منتقلی" ہمارے شوقینوں کے ذوق اور شوق کی ماہرانہ selective breeding کی وجہ ہے۔ یہی وجہ کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ان جنگلی نسلوں کی ِخصوصیات پر بھی روشنی ڈالیں۔

♧■■♧ ​جنگلی نسلیں اور ان کے مخصوص "حربی انداز"

​1. سرخ جنگلی مرغ (Red Jungle Fowl): "تیزی اور تکرار"
​سرخ جنگلی مرغ سائز میں چھوٹا مگر اعصاب میں انتہائی مضبوط ہوتا ہے۔
​منتقل شدہ صفت: اصیل میں "پھرتی" (Agility) اور "لگاتار وار" کرنے کی صلاحیت یہیں سے آئی۔
​حربی انداز: یہ مرغہ حریف کے اوپر چڑھ کر لڑتا ہے اور اپنی جگہ تیزی سے بدلتا ہے۔ جو اصیل "تڑپ" اور "کاٹ" میں تیز ہوتے ہیں، ان میں سرخ جنگلی مرغ کے جینز غالب ہوتے ہیں۔

​2. گرے جنگلی مرغ (Indian Grey): "سخت جانی اور دفاع"
​بھارت کے چٹانی علاقوں میں پائے جانے والے اس پرندے نے کٹھن حالات میں جینا سیکھا ہے۔
​منتقل شدہ صفت: ہڈی کی سختی اور "برداشت" (Stamina)۔
​حربی انداز: یہ مرغہ حریف کے وار کو سہنے اور موقع پا کر ایسا کاری وار کرنے کی شہرت رکھتا ہے جو ہڈی توڑ دے۔ مدراس کلنگ میں پایا جانے والا "بھاری وار" اسی نسل کی یادگار ہے۔

​3. گرین جنگلی مرغ (Green Jungle Fowl): "لچک اور ہوائی حملہ"
​جاوا کے جزائر کا یہ باسی اپنے پروں کی ساخت کی وجہ سے بہت اونچی اور لمبی اڑان بھر سکتا ہے۔
​منتقل شدہ صفت: "ہوائی وار" (Air Strikes) اور جسمانی لچک۔
​حربی انداز: وہ اصیل جو اچھل کر حریف کے سر یا آنکھ پر نشانہ لیتے ہیں، وہ گرین جنگلی مرغ کی جینیاتی لچک کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کے وار میں ایک خاص قسم کا "توازن" (Balance) ہوتا ہے۔

​4. سیلون جنگلی مرغ (Sri Lankan): "تزویراتی جارحیت"
​سری لنکا کا یہ پرندہ اپنے علاقے (Territory) کے معاملے میں انتہائی سخت گیر ہے۔
​منتقل شدہ صفت: "ضد" اور "دماغی چالاکی"۔
​حربی انداز: یہ حریف کو تھکانے اور اس کی کمزوری بھانپ کر حملہ کرنے میں ماہر ہوتا ہے۔ یہ صفت ان اصیلوں میں ملتی ہے جو لڑائی کے دوران "دماغ" کا استعمال کرتے ہیں۔

5. کلنگ / گیلس جگانٹیس (Gallus Giganteous): "ہیبت اور فیصلہ کن ضرب"
​اگرچہ یہ چھوٹی جنگلی نسل نہیں ہے، لیکن اس کا تذکرہ ضروری ہے۔
​منتقل شدہ صفت: "طاقت" اور "دبدبہ"۔
​حربی انداز: اس نسل کا وار 'آخری' ہوتا ہے۔ یہ تکرار پر یقین نہیں رکھتا بلکہ اپنی وزنی ہڈی اور طاقتور پٹھوں سے حریف کو ایک ہی ضرب میں بے حال کر دیتا ہے۔ بڑے کلنگ مرغوں کا "پتھر جیسا وار" اسی کا خاصہ ہے۔

6. ہائبرڈ بلیک / سیلون اور جاوا کا ملاپ
​تاریخ دان اس چھٹی جنگلی قدرتی کراس نسلوں کو ہمیشہ ذہن سے اوجھل کر دیتے ہیں لیکن ان کی بہت اہمیت ہے، یہ ممکنہ طور پر "Kikiric" یا بعض علاقوں میں "Hybrid Jungle Fowl" کہلاتی ہے، جو مختلف جنگلی نسلوں کے قدرتی ملاپ (Natural Hybridization) سے وجود میں آئی تھیں۔ ایک اور قدیم تذکرہ "Black-boned" جنگلی پرندوں کا بھی ملتا ہے جو مشرقی ایشیا کے کچھ علاقوں میں تھا۔

♧■■♧ ​ایک دلچسپ تاریخی حوالہ:
​قدیم سنسکرت اور عربی مخطوطات میں مرغوں کو ان کے "مزاج" کے لحاظ سے بانٹا گیا تھا۔ کلنگ سے متاثرہ نسلوں کو "دھیر" (صابر اور وزنی وار کرنے والا) کہا گیا، جبکہ جنگلی نسلوں کے قریب تر اصیلوں کو "چیل" (تیز اور چالاک) پکارا گیا۔ ان کی اگے نسلوں کے نام مقامی رنگوں، علاقوں، قد کھاٹ، وغیرہ پر رکھے گئے جو اب ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔ 1800 سے پہلے اس شعبہ میں لکھا مواد بہت کم ملتا ہے۔ ریزہ/ریجا، لاکھا، مشکا، چینا، راجہ، زردے، وغیرہ نام تھے۔ کلنگ بڑی نسلوں کے نام ساوتھ انڈین مقامی بولیوں میں تھے۔

♧■■♧ سلیکٹو بریڈنگ (Selective Breeding): فنِ انتخاب
​قدرتی ملاپ کے بعد اصل کام ہمارے قدیم بریڈرز (استادوں) نے کیا۔ انہوں نے ہزاروں سال تک صرف ان پرندوں کا انتخاب کیا جن میں درج ذیل خوبیاں تھیں:

●● ​ناقابلِ تسخیر جرات (Gameness): موت تک نہ ہار ماننا۔
●● ​جسمانی توازن: لمبی گردن اور مضبوط جوڑ۔
●● ​دفاعی صلاحیت: حریف کے وار کو سمجھنے کی عقل۔

​سمری تحقیق:
​اصیل کی تاریخ دراصل ارتقاء (Evolution) اور انتخاب (Selection) کی ایک ایسی کہانی ہے جہاں جنگلی پرندوں کی وحشت کو انسانی شعور نے ایک باقاعدہ "فن" میں بدل دیا۔ آج کا اصیل اسی ناپید دیو ہیکل نسل اور پھرتیلے جنگلی مرغوں کے خون کا وہ حسین امتزاج ہے جو دنیا کے کسی اور پرندے میں نہیں ملتا۔

​تکنیکی نوٹ: جنوبی ہند کے "کلنگ" مرغوں کا ڈھانچہ آج بھی محققین کے لیے اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ ہمیں اس قدیم کڑی (Gallus Giganteus) تک لے جاتا ہے جو دنیا کے دیگر حصوں سے مٹ چکی ہے۔

اب ہمارے پاس انہی کی باقیات ہیں۔ جنہیں ہم مختلف نام دے کر " خالص اصیل" کہتے ہیں۔ حالانکہ یہ کراس ہابیرڈ گیم فاوئل "اصیل" ہیں۔ یہ وہ 100 - 150 سال پرانے بھی نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ خود مختلف کراس کا نتیجہ ہیں اور مسلسل ان بریڈ سے بدل رہے ہیں۔ جو جین ان میں dominant تھے، یہ اپنے خدو خال اسی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ باڈی سٹرکچر بھی بدل رہے ہیں۔

پاکستانی اصیل 🐓🔥پاکستان کی ایک مشہور اور قدیم نسل، جو اپنی طاقت، رعب اور خاص اسٹائل کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔اس نسل کی ا...
26/04/2026

پاکستانی اصیل 🐓🔥
پاکستان کی ایک مشہور اور قدیم نسل، جو اپنی طاقت، رعب اور خاص اسٹائل کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔
اس نسل کی ایک خاص بات “کھلی کیل” ہوتی ہے، یعنی ان کی چال اور انداز میں ایک الگ ہی خوداعتمادی نظر آتی ہے۔
شوقین لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان (میاںوالی اصیل )ایک ہی “کیل” میں اپنی پہچان بنا لیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نسل عام مرغوں سے بالکل مختلف سمجھی جاتی ہے۔
اس کی مضبوط باڈی، سیدھی گردن اور پرکشش اسٹانس اسے ایک رائل لک دیتے ہیں۔

👉 کیا آپ بھی پاکستانی اصیل رکھتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں!

Mianwali Aseel 🔥 Khuli Keel Style 🐓

23/04/2026

13/04/2026

تحفہ بریڈ سے ون ہوا لاکھ

اس طرح کی مادی کس کے پاسں ہے
09/04/2026

اس طرح کی مادی کس کے پاسں ہے

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan Aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share