Ashfaq Ahmad Dawar

Ashfaq Ahmad Dawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ashfaq Ahmad Dawar, Restaurant, Mir Ali.

کچھ دوست صرف دوست نہیں ہوتے، بلکہ زندگی کے مشکل اور خوشی کے ہر موڑ پر ساتھ کھڑے ہونے والے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہوتے...
06/09/2026

کچھ دوست صرف دوست نہیں ہوتے، بلکہ زندگی کے مشکل اور خوشی کے ہر موڑ پر ساتھ کھڑے ہونے والے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہوتے ہیں۔ میرے ایسے ہی قریبی اور سمجھدار دوستوں میں شفقت داوڑ کا نام ہمیشہ نمایاں رہے گا۔

میری بیماری کے مشکل وقت میں جس طرح شفقت نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، حوصلہ دیا اور مسلسل میری خیریت دریافت کی، وہ میرے لیے ہمیشہ قابلِ قدر رہے گا۔ ایسے مخلص انسان زندگی میں واقعی نعمت ہوتے ہیں۔

آج وقت نے ایک اور امتحان لیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے شفقت داوڑ کی شریکِ حیات شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ میں روزانہ کی بنیاد پر ان کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آ رہی ہے اور حالات بتدریج نارمل ہو رہے ہیں۔

تمام دوستوں، عزیزوں اور احباب سے خصوصی اپیل ہے کہ شفقت داوڑ کی شریکِ حیات کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ہر تکلیف دور کرے اور شفقت بھائی اور ان کے پورے خاندان کو صبر، حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین
Shafqat Dawar

شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کے معاوضے کی جدوجہد—سیاسی اتحاد اور تاجر برادری کی آواز آج بھی برقرار2017 میں پشاور میں ...
05/09/2026

شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کے معاوضے کی جدوجہد—سیاسی اتحاد اور تاجر برادری کی آواز آج بھی برقرار

2017 میں پشاور میں جماعتِ اسلامی کے مرکز میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران شمالی وزیرستان کے سیاسی اتحاد اور تاجر برادری کے نقصانات کے ازالے کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جنرل سیکریٹری سردار حسین بابک، نثار مومند اور حلیل وزیر اشفاق داوڑ نے خیبر نیوز کے صحافی زاہد وزیر کو انٹرویو دیتے ہوئے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔

سیاسی اتحاد اور تاجر برادری کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں آج شمالی وزیرستان کے بیشتر متاثرہ کاروباری حضرات کو ان کے نقصانات کا معاوضہ مل چکا ہے، جو عوامی جدوجہد کی ایک اہم کامیابی ہے۔ تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ متاثرین اب بھی اپنے جائز معاوضے کے منتظر ہیں۔

ہم حکومتِ خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان سے واضح مطالبہ کرتے ہیں کہ باقی ماندہ متاثرین کے کیسز کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور انہیں ان کے جائز نقصانات کا معاوضہ بلا تاخیر ادا کیا جائے۔

عوام اور تاجر برادری نے اپنے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی ہے، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی متاثرہ شہری کو اس کے جائز حق سے محروم نہ رکھا جائے۔

سیاسی اتحاد اور تاجر برادری کی جدوجہد عوام کے حقوق کے لیے تھی، ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔
Sardar Hussain Babak

23/05/2025

وزیرستان عوام کو چاہیے کہ وہ اس دھرنے میں دونوں فریقین کو اس بات پر کلئیر کریں ہم نے اپ لوگوں کیلے پانچ سال تک اپنا علاقہ حالی کرایا تھا اس وقت تھی جنگ لڑنے کی
ہم اپنے پیاروں کی روزانہ جنازے اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہے
اب یہ جنگ ہماری برداشت سے باہر ہوچکا ہے باقی ہمیں معاف کرو ایک بار ہمارے گھر بازار مکمل مسمار ہوچکے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے تھے
اب نہ وزیرستان کی عوام میں نکل مکانی کی ہمت ہے اور نہ یہاں رہنے کی عوام زہنی بیمار بن چکے ہے
یہ ایک دو فائر والے ڈرامے اب بند ہونے چاہئے آپ تو چلیں جاتے ہو پھر حکومتی ڈرون آتے ہمارے گھروں پر بمباری کرتے ہے جیسمیں ہمارے بچے حواتین مارے جاتے #حدا کیلے عوام پر رحم کریں
اب یہ جنگ وزیرستان عوام کی برداشت سے باہر ہوچکا ہے
پچھلے دن ہرمز گاؤں میں ایک گھر پر ڈرون سے بم گرایا گیا جیسمیں ایک گھر کےایک آدمی تین بچے اور ایک بھتیجا کچھ حواتین شدید زحمی ہوگئے ٹوٹل 4 بچے شہید ہوگئے
پانچ دونوں سے بچوں کی لاشیں میرعلی کینٹ سامنے رکھ کر عوام احتجاج کر رہیں ہے
کیا ان شہید بچوں کے گھر والوں پر کیا قیامت گزرتی ہوگی
Shafqat Ullah

01/02/2023

پختون قوم کی اتنی بے بسی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے

جناخ کنوینشن سنٹر اسلام اباد میں باچاخان اور ولی خان بابا کی برسی میں شرکت
29/01/2023

جناخ کنوینشن سنٹر اسلام اباد میں باچاخان اور ولی خان بابا کی برسی میں شرکت

Address

Mir Ali

Telephone

+923134434356

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashfaq Ahmad Dawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category