Source Feed Industry

Source Feed Industry u can Bay best quality of premixe source wanda for best results & animal fittness
All products are a

milk plus 40kg 1600rupees
meat plus 20kg 875rupees
source plus 40kg 1500rupees

جانور کے دودھ بڑھانے کے بارے میں معلومات:-اگر گائے یا بھینس کا بچہ مر جائے تو اپنے پورے دودھ پر نہیں آ پاتی جس سے مالک ک...
15/04/2023

جانور کے دودھ بڑھانے کے بارے میں معلومات:-

اگر گائے یا بھینس کا بچہ مر جائے تو اپنے پورے دودھ پر نہیں آ پاتی جس سے مالک کو بڑا نقصان ہوتا ہے۔

یا بچہ نہ بھی مرے تو دودھ کم کر دیتی ہیں یا پھر کوئی جانور لگاتار دودھ میں اوتار چڑھاؤ کرے تو جانیں دیسی طریقہ علاج۔

نوٹ : (اگر جانور کے تھنوں میں کسی بھی قسم کا مسلہ ہے تو یہ طریقہ علاج کارآمد نہیں ہو گا اس کے لیے تھنوں کا علاج کروائیں)

مزید درج ذیل وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔

1: اگر جانور لمبے صفر سے آیا ہے تو بھی کچھ جانور دودھ کم کر دیتے ہیں۔

2: جانور نئی جگہ پر منتقلی کی وجہ سے بھی دودھ کم کر دیتے ہیں۔

3: اگر جانور کسی بھی وجہ سے خوف میں مبتلا ہو تو بھی دودھ کم کر دیتے ہیں۔ یا اوتار چڑھاؤ کرتے ہیں۔

4: بچے کے مر جانے کا دکھ بھی جانوروں کو محسوس ہوتا ہے اس وجہ سے بھی دودھ کم کر دیتے ہیں۔

نوٹ یہ علاج% 100 کارآمد ہے اللہ تعالیٰ پر یقین رکھ کر استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔

پہلا دیسی طریقہ علاج۔

1: کیھا یا لوکی لمبی والی 1.5 سے 2 کلو کاٹ کر پانی میں ابال لیں ٹھنڈا کریں دن میں جانور کو 10 سے 15 دن کھیلاہیں۔

نوٹ: 10میں سے 8 جانور پر یہ علاج کام کرتا ہے۔

دوسرا دیسی طریقہ علاج۔

ویسے یہ جانور کے وزن کے حساب سے دیا جاتا ہے مگر ایک نارمل جانور کو 150 گرام سے دینا شروع کریں اور 200 گرام تک لے جانا چاہیے۔

اجزاء۔ سب برابر مقدار میں لیں دس دن کی خوراک بنائیں۔

1: سفید زیرہ
2: کلونجی
3: صونف
4: ستاوری ( Green asparagus)(Shatavari) پاؤڈر
5: شکر ( چینی نہیں)
6: آدھا کلو چاول۔ روزانہ کی بنیاد پر

پہلی پانچ اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

چاول کو ابال لیں حسب مناسب پانی میں آخر میں ہمیں پانی چاہیے اور مکمل پک جانے کے بعد ان کا چاول کو نچوڑ کر پانی نکال لیں جو تقریباً 200 ml ہو اب ان پانچوں اجزاء کو مکس کر کے جانور کو دس دن تک کھلائیں۔
انشاء اللہ جانور جلد دودھ بڑھا دے گا۔

ڈاکٹر فرخ حفیظ سورس فیڈ انڈسٹری میانوالی

میانوالی کا بہترین ونڈا بہترین ریٹ پر دستیاب
12/04/2023

میانوالی کا بہترین ونڈا بہترین ریٹ پر دستیاب

21/08/2022
30/05/2022
02/12/2021

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *26 ربیع الثانی 1443ھ* 💎
🔖 *02 دسمبر 2021ء* 💎
🔖 *17 مگھر 2078ب* 💎

🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌅
🌸 *غلبہ پانے والی جماعت !*
🔹 *اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اور ایمان والوں کو دوست بنائے تو (وہ اللہ کی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے اور) اللہ کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے ۔*🔹
📗«سورۃ المائدۃ-56»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

05/11/2021

"ساہیلج "کیا ھے .محفوظ شدہ چارے کو ساہیلج Silage کہتے ہیں جس کو سارا سال آسانی سے کھلا سکتے ہیں"

ساہیلج بنانے میں اگر چارہ کترنے کی مشین دستیاب ھو تو عام کسان بنکر کے بغیر بھی آسانی سے ساہیلج بنا سکتا ھے .

سائیلج فیڈنگ پورا سال کا سکون اور آرام
کاشت کے 80 دن بعد 2 ایکڑ سے 5 بھینس پورا سال پالنے کی تفصیل روزانہ خوراک ساہیلج 20+ 5 کلو ونڈہ
( 10 کلو روزانہ دودھ کے جانور)

*ساہیلج کا حساب

2 ایکڑ سے 1000 من ( 40 ٹن) 40,000 کلو سبز چارہ
برائے سائیلج

روزانہ فی جانور 20 کلو
5 جانور کے لئے 100 کلو روزانہ
*کلو 100x365 = 36500کلو
2ایکڑ سے پیداوار 40,000 کلو
36500 *
5 بھینس کا چارہ.

اگر پیداوار 40000کلو 500 من کی بجائے 3600 کلو تو بھی 5 جانوروں کی معیاری خوراک کے لئے
2 ایکڑ مکئی کافی ھے 80 دن بعد فصل تیار اور سارے سال کا آرام کے ساتھ معیاری چارے ساہیلج کی گارنٹی
ساہیلج کے ساتھ توڑی کی ضرورت ختم
توڑی فروخت کر کے اس کی انکم سے ھابیرڈ مکئی کاشت کر کے ساہیلج بنا سکتے ھیں۔
ڈاکٹر فرخ حفیظ صاحب۔

Milk pluse Wanda distributorsTalagang road near she'll petroleum opposite utility store
20/10/2021

Milk pluse Wanda distributors
Talagang road near she'll petroleum opposite utility store

17/10/2021

اسلام علیکم تمام معززین

13/10/2021

ہمارا آج کا موضوع ہے دودھ والا جانور خریدتے وقت کونسی ٹیکنیکل باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ ایک اچھا دودھیل جانور خریدنے میں ماہر ہو سکیں۔ اچھا دودھ دینے کی صلاحیت رکھنے والا جانور خریدنے کے لیے کچھ بنیادی باتوں کا علم ہونا بہت ضروری ہے آج کی اس تحریر میں آپکو ایک ایک کر کے وہ تمام پوائینٹس بتائیں گے جنکی مدد سے آپ کو ایک اچھا اور بہترین جانور منتخب کرنے میں کافی رہنمائی حاصل ہوگی۔

1 :- حوانے کی بناوٹ اور سائز ✓
دودھیل جانور خریدتے وقت سب سے پہلے اسکے حوانے کو دیکھا جاتا ہے کیونکہ دودھ حوانے میں ہی جمع ہوتا ہے اس لیے حوانے کی بناوٹ اور سائز کو دیکھ کر کافی حد تک اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ جانور کتنا دودھ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکے علاؤہ جانور کے حوانے کی بناوٹ کیسی ہے یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے جانور کا حوانہ بہت زیادہ لٹکا ہوا نہیں ہونا چاہئیے بلکہ متوازن اور فٹ بال کی طرح کسا ہوا ہونا چاہیے۔ اسکے علاؤہ جانور کا حوانہ پچھلی ٹانگوں سے پیچھے کی طرف باہر نکلتا ہوا دکھائی دینا چاہیے۔

2 :- تھن ✓
جانور کے چاروں تھنوں کا بغور جائزہ لینا چاہیے چاروں تھنوں کے درمیان مناسب وقفہ بہت ضروری ہوتا ہے یہ ایک اچھا دودھ دینے والے جانور کی اہم نشانی ہوتی ہے۔ اسکے علاؤہ تھن بہت زیادہ چھوٹے یا بہت لمبے اور موٹے نہیں ہونے چاہیں بلکہ مٹھی میں آنے والے تھن ہوں جو آسانی سے مٹھی میں آ جائیں یعنی درمیانے سائز کے تھن ہونے چاہئیں۔

3:- دودھ والی رگیں ✓
جانور کی دودھ والی رگیں جو اسکے حوانے کی طرف جا رہی ہوتی ہیں وہ موٹی اور ابھری ہوئی ہونی چاہیں اور واضح طور پر نظر آ رہی ہوں۔

4 :- چمڑی ✓
جانور کی چمڑی باریک اور چمکدار ہونی چاہیئے۔

5 :- آنکھیں ✓
جانور کی آنکھوں کا سیاہ یا سفید ہونا اسکی خوبصورتی میں کمی یا اضافے باعث تو ہو سکتا ہے لیکن اسکا دودھ کی پیداوار سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا کیونکہ بعض اوقات سفید آنکھوں والا جانور زیادہ دودھ دے رہا ہوتا ہے جبکہ کئی بار سیاہ آنکھوں والا جانور زیادہ دودھ دیتا دکھائی دیتا ہے البتہ جانور کی آنکھیں چمکدار ہونی چاہیے جو اسکی اچھی صحت کی علامت ہوتی ہیں۔

6:- منہ اور گردن ✓
جانور کا منہ چھوٹا اور گردن پتلی اور لمبی ہونی چاہئے۔

7:- دانت ✓
جانور کا منہ کھول کر اسکے دانت لازمی چیک کریں اس سے آپکو اسکی عمر کا اندازہ ہو جائے گا۔

8:- پُٹھا ✓
جانور کا پٹھا چوڑا اور مضبوط ہونا چاہیے۔

9:- ٹانگیں ✓
جانور کی ٹانگیں مضبوط ہونی چاہیں۔

10:- دُم ✓
جانور کی دُم باریک ہونی چاہیے۔

11:- وکھی یا پسلی ✓
جانور کی وکھی بڑی اور پسلیاں کمان کی طرح ہوں۔

ان سب پوائنٹس کو چیک کرنے کے بعد اب باری آتی ہے جانور کے تھن اور حوانے کو پریکٹیکلی پاس کرنے کی جو کہ نہایت ضروری اور اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ گائے یا بھینس کی کم از کم دو چوائیاں لازمی کروائیں تاکہ آپکو دودھ کی پروڈکشن کا بہتر طور پر اندازہ ہو سکے اسکے علاوہ اسکے چاروں تھنوں کی کیا پوزیشن ہے وہ بھی واضع ہو جائے گی۔ دودھ نکالتے وقت دھار نرم ہونی چاہیے کسی بھی تھن پر کوئی زخم یا دانہ وغیرہ نہیں ہونا چاہئیے۔ چوائی مکمل ہونے کے بعد حوانہ بالکل ویسے ہی خالی ہو جانا چاہیے جیسے غبارے یا فٹ بال کی ٹیوب سے ہوا نکلنے کے بعد اسکی شکل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر دودھ نکالنے کے بعد بھی حوانہ اسی طرح پھولا ہوا ہے جیسے پہلے تھا تو اسکا مطلب ہے جانور کے حوانے پر سوزش ہے یا اسکے حوانے پر گوشت زیادہ ہے۔

اسکے علاؤہ اگر گھبن جانور خرید رہے ہیں تو تھن پاس کرنے کے ساتھ ساتھ کسی ڈاکٹر سے اسکی پریگننسی کو بھی لازمی کنفرم کروائیں صرف بیچنے والی کی باتوں پر یقین مت کریں۔ اسکے علاؤہ پچھلے سوئے کا ملک ریکارڈ بیچنے والے کی زبانی مت مانیں بلکہ جانور کی موجودہ صورتحال کے مطابق ہی اسکی قیمت ادا کریں۔

تو یہ کچھ اہم باتیں تھیں جو آپ تک پہنچا دی ہیں امید ہے آپ اپنے لیے گائے یا بھینس خریدتے وقت ان پر عمل کرتے ہوئے ایک اچھا جانور خرید پائیں گے۔

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Source Feed Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share