27/03/2024
مستونگ/// ڈپٹی کمشنر عبدالرازق ساسولی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی عطاءالمنیم بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار میر بلند خان شاہوانی نائب تحصیلدار مولا داد بنگزئی محمد مراد جمالی لیویز فورس کے ہمراہ میجر چوک پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔۔۔ میر بلند خان شاہوانی و دیگر نے ایشیاء بیکرز میں رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکج میں عوام کو ریلیف فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاء فروخت کریں۔سال کے گیارہ ماہ روٹین کے مطابق تاجر برادری اپنا سامان فروخت کرتی ہے اگر صرف ایک ماہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول اور اپنی دنیا وآخرت سنوارنے کے لئے انسانیت کی خدمت کی خاطر معقول منافع کما کر غریب عوام کو ریلیف پہنچائیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ایشیاء بیکرز و سپر مارٹ کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہمی بہترین اقدام ہے۔انہوں نے ایشیاء بیکرز کے اونر حاجی عبدالحکیم حاجی عبدالعزیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو جو سبسڈی دی ہے وہ خوش آئند ہے تمام تاجر اگر اس ماہ مقدس میں اسی طرح کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دیں تو انتظامیہ کو سستا بازار لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگا۔انہوں نےکہا کہ ایشیاء بیکرز کی رمضان پیکج میں مناسب قیمتوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔ دیگر تاجر بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عوام کو سبسڈی دیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں، بخششوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاء فروخت کریں۔ ضلعی انتظامیہ ایسے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی ہمہ وقت تیار ہے جو عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔