25/01/2020
کنیری چڑیا کے لیے گندم کی اہمیت۔۔
گندم کی افادیت سے آپ سب واقف ہوں گے ۔ گندم کنیری چڑیا کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے بلکہ ہر پرندے کے لیے فائدہ مند ہے۔۔
فوائد۔۔
گندم بیسٹ سوفٹ فوڈ ہے
زود ہضم ہے
فرٹیلٹی کو بڑھاتی ہے
انڈوں بچوں کی تعداد میں اضافہ
برڈ کی صحت اچھی ہو جاتی ہے
تمام ضروری فیٹس منرل وٹامن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہر پرندے کو گندم دینی چاہیے ۔
کنیری چڑیا بہت شوق سے گندم کھاتی ہے۔ لیکن گندم ہفتے میں دو بار دیں اور ضرور دیں
گندم تیار کرنے کا طریقہ۔۔
گرمی میں گندم جلدی نرم ہو جاتی ہے فی برڈ دو چمچ کے حساب سے گندم بھگو دیں اور برتن دھوپ میں رکھ دیں 6 گھنٹے میں کھلانے کے قابل ہو جاتی ہے سردی میں زیادہ وقت لگتا ہے۔۔
گندم بھگونے کے بعد ہر 3 گھنٹے بعد پانی لازمی چینج کریں ورنہ سمیل آنے لگ جاتی ہے۔۔ اور جب گندم کچھ نرم ہو جاۓ تو اسی پانی میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ضرور ملا لیں اس سے یہ جلدی ہضم ہوگی اور پیٹ بھی صاف ہوگا .