New Hum Marwat News

New Hum Marwat News ہر قسم اپڈیٹ کیلئے ہمارا پیج کو لائک اور فالو کریں شکریہ
New hum Marwat News

سعید وزیر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا تعینات ۔۔۔۔۔
21/08/2026

سعید وزیر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا تعینات ۔۔۔۔۔

بلوچستان////قلات//// انجینئر عائشہ زہری نے بطور ڈپٹی کمشنر قلات کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا،، عائشہ...
19/08/2026

بلوچستان////
قلات////
انجینئر عائشہ زہری نے بطور ڈپٹی کمشنر قلات کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا،، عائشہ زہری ضلع قلات کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں، جو بطور ڈپٹی کمشنر قلات اپنی انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گی،، عائشہ زہری اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آواران سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں نئی تعیناتی کے بعد عائشہ زہری نے ضلع قلات میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں////

 #شمسو عرف  #گیلامنہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، 12 سالہ بچی زخمیٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقع...
16/08/2026

#شمسو عرف #گیلامنہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، 12 سالہ بچی زخمی

ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں مشہور ٹک ٹاکر شمسو عرف گیلامنہ جاں بحق ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچی اسمیہ زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ ٹک ٹاکر تھیں۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی 12 سالہ بچی اسمیہ کو طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، جبکہ مقتولہ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

فائرنگ کی اصل وجہ اور واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔ مزید حقائق پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور زخمی بچی کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

غزنی خیل آر۔سی۔سی کے زیر انتظام غزنی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ۔۔۔۔۔بانی آر۔سی۔سی رضا مروت اور صدر نواب علی خان...
15/08/2026

غزنی خیل
آر۔سی۔سی کے زیر انتظام غزنی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ۔۔۔۔۔
بانی آر۔سی۔سی رضا مروت اور صدر نواب علی خان نے کابینہ اراکین کے ہمراہ افتتاح کیا ۔
اس موقع پر رضا مروت نے بتایا کہ رضا کرکٹ کونسل کے زیر نگرانی ضلع بھر میں درجنوں ٹورنمنٹس جاری ہے اور علاقے کے لوگوں کو انٹرٹیمنٹ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ، جبکہ اگلے سال ہر گاؤں میں بڑے بڑے ٹورنمنٹس منعقد کیے جائنگے ۔

15/08/2026

🏆 تیسرا علاقائی امن فٹبال ٹورنامنٹ سکول گراؤنڈ غزنی خیل
🇵🇰 یومِ آزادی کے موقع پر شاندار فٹبال میچ 🇵🇰

آج یومِ آزادی کے موقع پر متو فٹبال اکیڈمی اور الیون سٹار نصرخیل کے درمیان ایک سنسنی خیز اور بہترین مقابلہ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشائیوں کو بھرپور تفریح فراہم کی۔

⚽ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک، ایک گول کیا گیا اور مقابلہ برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا، جہاں متو فٹبال اکیڈمی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ 👏🏆

میچ کے چیف گیسٹ غزنی جہانزیب، مسلم سابقہ فٹبالر علی نواز اور ممتاز خان تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور یومِ آزادی کے اس خوبصورت موقع پر کھیلوں کے فروغ کو سراہا۔

ماشاءاللہ لکی مروت ضلع میں اج مشر رضا مروت نے پیسوں کی بارش کیصبح کرکٹ ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل میچ وانڈہ امیر کے مقام پر...
14/08/2026

ماشاءاللہ لکی مروت ضلع میں اج مشر رضا مروت نے پیسوں کی بارش کی
صبح کرکٹ ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل میچ وانڈہ امیر کے مقام پر کیھلا گیا
مشر رضا مروت نے کمیٹی کیساتھ ایک لاکھ پچاس ہزار تعاون کیا
لائیو براڈکاسٹر قیوم کو 5000 ہزار روپے
شوکت کمینٹر کیلۓ 5000 ہزار روپے
بشیر میاں کیلئے 5000 ہزار روپے
عارف کمینٹر کیلۓ 5000 ہزار روپے
نیک نواز ٹک ٹاکر کیلئے 5000 ہزار روپے
سنگر عبدالحلیم باچا کیلئے 20000 ہزار روپے
گلفراز کیلئے 5000 ہزار

جبکہ سیکنڈ ٹائم مجاہد شاہین گراؤنڈ پر فٹبال کا گرینڈ فائنل میچ کیھلا گیا
مشر رضا مروت نے کمیٹی کیساتھ۔۔ 200000 لاکھ روپے
دونوں ٹیموں کیلئے۔ 20.20 ہزار روپے

چار کمینٹروں کیلئے۔۔ 5.5 ہزار روپے
لائیو براڈ کاسٹر قیوم کیلئے۔۔ 5000 ہزار روپے
حضرت علی AB کیلئے۔۔ 5000 ہزار روپے
ڈرون کیمرہ مین۔۔ ابرار کیلئے۔۔ 5000ہزار روپے
خیام مروت میڈیا کو 5000 ہزار روپے
جاوید میڈیا کو 5000 ہزار روپے
ولی اللہ کیمرہ مین کو 5000ہزار روپے
ڈول سرنا والوں کیلئے۔ 5.5 ہزار روپے
کینسر کے دو مریضوں کیلئے۔ 5.5 ہزار روپے
معضور کیلئے 5000 ہزار روپے
گلفراز کیلئے۔۔ 5000 ہزار روپے
نیک نواز ٹک ٹاکر کو 5000 ہزار روپے
پیر خلیل کو 5000 ہزار روپے
والی بال کے مشہور امپائر سڑی کو 5000 ہزار روپے
بہادری والے میڈیا کو 5000 ہزار روپے
اسکو بولتے ہیں۔ شیروں کا شیر مشر رضا مروت
ہے ایسا کوئی مائیکل لال
جلنے والوں کو جلنے دو

🇵🇰 جشنِ آزادی کے موقع پر لکی مروت کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائیجشنِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور ڈسٹرکٹ پ...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی کے موقع پر لکی مروت کے پوزیشن ہولڈرز کی

حوصلہ افزائی

جشنِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نے بنوں بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے لکی مروت کے ہونہار طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

🏆 اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

🇵🇰 لکی مروت کے ہونہار طلبہ ہمارا فخر ہیں!

لکی مروت افسوسناک خبر سرائے گمبیلا بایست خیل پھاٹک کے قریب چاند تارہ ہوٹل کے ساتھ تیز رفتار بس کی ٹکر موٹرسائیکل سوار  ا...
14/08/2026

لکی مروت
افسوسناک خبر
سرائے گمبیلا بایست خیل پھاٹک کے قریب چاند تارہ ہوٹل کے ساتھ تیز رفتار بس کی ٹکر موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت ثاقب ولد سردار علی خان سکنہ میردل کلے نورنگ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں مدثر ولد مشال اور مرتضیٰ ولد ربانی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور لاش کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال ذرائع

لکی مروت: ملک بھر کی طرح ضلع لکی مروت میں بھی 14 اگست، یوم آزادی پاکستان، پورے ملی جوش و جذبے، حب الوطنی اور شایان شان ا...
14/08/2026

لکی مروت: ملک بھر کی طرح ضلع لکی مروت میں بھی 14 اگست، یوم آزادی پاکستان، پورے ملی جوش و جذبے، حب الوطنی اور شایان شان انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس لکی مروت میں منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے بریگیڈیئر حیدر علی، ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خان، ڈی پی او لکی مروت شہباز الہی (PSP)، ایس پی انوسٹی گیشن صلاح الدین کنڈی سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکاران، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز صبح سویرے پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جہاں قومی پرچم بلند کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور وطنِ عزیز کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

بعد ازاں پاکستانی پرچم سے مزین جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا، جس میں شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران کے علاوہ طلباء اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور اظہار کیا۔ واک ٹاؤن کمپلیکس گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر اعلیٰ افسران نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔ شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وطنِ عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے اور صاف ستھرا و صحت مند ماحول کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرے گا۔

لکی مروت: نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہباز الہی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،دفتر پہنچنے پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند د...
10/08/2026

لکی مروت: نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہباز الہی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،دفتر پہنچنے پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، بعد میں انہوں نے اپنے دفتر کے عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات کی، انہیں ضلع لکی مروت میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923329102434

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Hum Marwat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to New Hum Marwat News:

Shortcuts

Share