28/12/2025
جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان پاکستان 🇵🇰 اپنے J-10C لڑاکا طیاروں کے ساتھ جدید چینی 🇨🇳 ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے لیئے تیار ہے جو ممکنہ طور پر انڈیا 🇮🇳 کے S-400 فضائی دفاعی نظام اور بحری اثاثوں کے لیئے ایک اہم چیلنج ثابت ہو گا- حالیہ پیش رفت سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان ایئر فورس جو پہلے سے ہی J-10CE ویرینٹ کو چلا رہی ہے، ہائپرسونک میزائلوں جیسے YJ-21E یا اس سے ملتے جلتے سسٹمز کے برآمدی ورژن اپنا سکتی ہے جو CM-400AKG کی صلاحیتوں سے مطابقت رکھتے ہیں- یہ اقدام اسلام آباد کی تیز رفتار دفاعی جدید کاری کی مہم سے ہم آہنگ ہے تاکہ ابھرتے ہوئے خطرات کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جا سکے اور سٹریٹجک توازن پاکستان کے حق میں برقرار رہ سکے-