Yumkey

Yumkey Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yumkey, Food Delivery Service, Lahore.

🌽 مکئی کے بال — مخلوق خدا کا بھولا ہوا خزانہ 🌿کبھی آپ نے سوچا کہ مکئی کے بھٹے کے سنہرے بال جو ہم عام طور پر پھینک دیتے ہ...
27/10/2025

🌽 مکئی کے بال — مخلوق خدا کا بھولا ہوا خزانہ 🌿
کبھی آپ نے سوچا کہ مکئی کے بھٹے کے سنہرے بال جو ہم عام طور پر پھینک دیتے ہیں،
وہ دراصل فطرت کا ایک نایاب تحفہ ہیں؟ 🌾
یہی وہ نرم ریشے ہیں جو گردوں، مثانے، اور جلد — تینوں کے لیے بیک وقت نعمت بن سکتے ہیں۔

💧 1. پیشاب کی جلن اور سوزش کا قدرتی علاج
مکئی کے بال قدرتی طور پر جسم کے اندر جمع فاضل نمکیات کو صاف کرتے ہیں۔
پیشاب کی جلن، بار بار پیشاب آنا، یا سوزش — سب میں حیرت انگیز سکون دیتے ہیں۔
ان میں موجود قدرتی ڈیوریٹک اجزاء مثانے کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور بیکٹیریا کو جسم سے نکالتے ہیں۔

💎 2. گردوں کی پتھری گھلانے میں مددگار
پتھری کے درد سے تڑپنے والے جانتے ہیں کہ وہ تکلیف کتنی اذیت ناک ہوتی ہے۔
مکئی کے بال پیشاب کے بہاؤ کو بڑھا کر پتھری کے ذرات کو آہستہ آہستہ نرم کر دیتے ہیں۔
پوٹاشیم اور فلیوونائڈز کی موجودگی گردوں کی صفائی میں نرمی سے کام کرتی ہے —
یوں پتھری کے دوبارہ بننے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

🦵 3. جسم، ٹانگوں اور پاؤں کی سوجن میں کمی
اگر دن کے آخر میں پاؤں بھاری یا ٹخنے سوج جاتے ہیں، تو یہ چائے ایک قدرتی ریلیف ہے۔
یہ جسم میں جمع اضافی پانی کو باہر نکال کر سوجن کم کرتی ہے، مگر
دلچسپ بات یہ ہے کہ ضروری منرلز ضائع نہیں ہونے دیتی۔
یوں آپ کا جسم ہلکا، متحرک اور چہرہ نکھرا محسوس ہوتا ہے۔

❤️ 4. بلڈ پریشر کو متوازن بنائے
مکئی کے بالوں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس خون کی نالیوں کو پُرسکون کرتے ہیں۔
یہ دل پر دباؤ کم کرتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے قدرتی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔
کئی افراد نے صرف دو ہفتے میں 10–15 پوائنٹس تک بہتری دیکھی —
بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے۔

🍽️ 5. ہاضمہ مضبوط اور پیٹ ہلکا بنائے
اگر کھانے کے بعد پیٹ بھاری، گیس یا بدہضمی کا احساس ہو —
تو مکئی کے بالوں کی چائے ایک بہترین فطری ہاضم ہے۔
اس میں موجود فائبر اور خام انزائمز معدے کو چست کرتے ہیں،
کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور جسم میں ہلکاپن محسوس ہوتا ہے۔

🍬 6. شوگر لیول کو قابو میں رکھے
یہ چائے خون میں شوگر کے جذب ہونے کی رفتار کم کرتی ہے،
جس سے شوگر لیول اچانک نہیں بڑھتا۔
قدرتی پولی سیکرائیڈز انسولین کے اثر کو مضبوط کرتے ہیں —
یوں پری ڈایبیٹیز یا ٹائپ 2 شوگر والے افراد کے لیے یہ ایک نرمی بھرا علاج ہے۔

✨ 7. جلد کو چمکدار اور تروتازہ بنائے
مکئی کے بال صرف اندرونی صحت نہیں سنوارتے بلکہ
جلد کے رنگ اور ساخت میں نکھار لاتے ہیں۔
اس میں موجود سلکا کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کر چہرے کو قدرتی چمک دیتا ہے۔
چند دن کے استعمال سے ہی چہرے پر نرمی اور تازگی نمایاں ہو جاتی ہے۔

🧠 8. گردوں کی کارکردگی مضبوط کرے
گردے روزانہ سینکڑوں لیٹر خون فلٹر کرتے ہیں —
اگر ان پر بوجھ بڑھ جائے تو تھکن، سوجن اور جسمانی درد پیدا ہوتے ہیں۔
مکئی کے بالوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس گردوں کے خلیات کو تحفظ دیتے ہیں
اور فلٹریشن کی صلاحیت میں قدرتی بہتری لاتے ہیں۔

☕ چائے بنانے کا آسان طریقہ:-
مکئی کے خشک یا تازہ بال: 2 کھانے کے چمچ
پانی: 2 کپ,
10 منٹ تک دم دیں، چھان کر نیم گرم پیئیں۔
ذائقے کے لیے شہد شامل کیا جا سکتا ہے 🍯
دن میں 1–2 کپ کافی ہیں۔

🌿 قدرت کا پیغام:-
اگر آپ روزانہ صرف ایک کپ مکئی کے بالوں کی چائے پینے کی عادت ڈال لیں —
تو چند ہفتوں میں آپ کا جسم ہلکا، دماغ تازہ اور چہرہ روشن محسوس ہوگا۔۔

Khud ko or bachon ko sardi se bachayen.
28/12/2023

Khud ko or bachon ko sardi se bachayen.

24/11/2023

درک (Ginger Juice) -یہ خون کو پتلا کرتا ھے.
یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.
لہسن (Garlic Juice)
اس میں موجود Allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.
لیموں (Lemon Juice)اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.۔
ایپل سائڈر سرکہ (Apple Cider Vinegar)*
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔۔
ان مقامی یعنی چیزوں کو
اس طرح استعمال میں لایئں
1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ۔ایک کپ ایپل apple سرکہ ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں.
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی.
یعنی شریانیں کھل جائینگی .
إن شاء اللہ
ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .
آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔ .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .
*ایسے میں دل کے دورے سے بچنےکے لئے یہ اقدامات کریں۔*
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
*ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.*
ایک زور کی سانس لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلےاور کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے تھوک نکلے.
جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا جائے تاکہ دھڑکن عام ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہے اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سےخون باقاعدگی سےچلتا ہے.

Kitchen Tips...
18/03/2022

Kitchen Tips...

25/05/2021

پودینہ قدرت کا ایک عظیم تخفہ۔
عام طور پر پودینہ کو گھروں میں چٹنی کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن یہ مزیدار چٹنی جہاں ذائقہ (Taste) اور خوشبو رکھتی ہے وہاں اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں:

پودینے کی خوشبو غدودوں کو متحرک کرتی ہے جس سے بھوک لگتی ہے ، کھانا اچھی طرح سے ہضم ہوتا ہے۔
پودینہ کے استعمال سے سر درداور متلی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ پودینہ عمل تنفس سے متعلق بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔
پودینہ تمام جلدی امراض میں بہت مفید ہے ،جیسے خارش، کیل مہاسے اور گرمی دانے وغیرہ ۔پودینہ کی بڑی خوبی الرجی سے بچاؤ کی ہے۔ ایک شدید قسم کی الرجی جس سے جسم پر خارش ہوتی ہے اور سرخ نشان پڑ جاتے ہیں۔ اس میں پودینہ بہت فائدہ مندہے۔ پودینے کے پتوں کی چائے بنا کر قہوہ کی طرح پیا جائے ، اگر الرجی زیادہ ہو تو گلاب کے عرق میں پودینہ کے پتے ڈال کر ابالے جائیں اور صبح شام پیا جائے تو بہت جلد فائدہ ہوگا۔
پودینہ طبیعت میں فرحت لاتا اورکھانے کی رغبت بڑھاتا ہے۔ سردرد گیس اور بد ہضمی میں انتہائی فائدہ مند ہے۔
بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے پودینہ اور لہسن کی چٹنی نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔ خواتین ایّام شروع ہونے سے تین چار دن پہلے پودینہ کا جوشاندہ پینا شروع کردیں تو ایام کھل کر آتے ہیں۔پودینے میں وٹامنز اور معدنی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں لہٰذا پودینہ تازہ ہو یا خشک اس کا استعمال بہرحال لذت کام و دہن اور صحت کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔پودینہ کو بطور غذا بھی استعمال کیا جائے تو ایسے افراد جو گردے اور مثانے کی پتھریوں سے پریشان ہیں انھیں پودینہ کھانا چاہیے۔
پودینہ اپنے خوشگوار ذائقہ اور اجزاء کی وجہ سے دانتوں کے معروف امراض اور بدبو کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پودینہ میں کلوروفل اور جراثیم ہوتے ہیں اگر کسی کو پائیوریا،مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں کی کمزوری جیسی شکایت ہو یا پھر گلا بیٹھ جائے اور زیادہ بولنے سے خراش پیدا ہوجائے تو تازہ پودینے کے پتے چبانے اور تازہ پودینے کے جوشاندہ میں نمک ملا کر غرارے کیے جائیں تو آواز کھل جاتی اور گلے کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔
پودینہ ہیضہ کی تکلیف میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
* پودینے کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔ پیٹ کے علاوہ پودینہ اور بھی کافی امراض میں فائدہ بخش ہے ناک اور کان کے کیڑوں کو مارنے کے لیے پودینے کا پانی ڈالا جاتا ہے جس سے کیڑے مر جاتے ہیں۔
دمہ کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہت اچھا ہے اور بلغم کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
پودینے کا جوشاندہ بنا کے پینے سے بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ بچھو یا بھڑ کے کاٹنے پر پودینے کو پیس کے زخم والی جگہ پر لگایا جاتا ہے یہ زہر کو جذب کر لیتا ہے اور درد میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔ پودینے کا قہوہ بھی پیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ہونے والی ایک جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود مگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے،بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظر آتی ہے تاہم اس میں بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے کی پتیوں کا تازہ رس لیموں اور شہدکے ساتھ اسی طرح مقدار میں شامل کر کے استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام بیماریوں کو افاقہ ہوتا ہے۔
کھانسی اور زکام کی صورت میں پودینے کا رس کالی مرچ اور کالے نمک کے ساتھ اُبال کر استعمال کرنے سے آرام آتا ہے ۔
* ہچکی کی صورت میں پودینے کی پتیاں چبانے سے ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں۔
گرمیوں میں جی متلانے اور اُلٹی آنے کی صورت میں ایک چمچہ خشک پودینے کا پاؤڈر میں الائچی کا پاؤڈر ایک گلاس پانی میں اُبال کر استعمال کرنے سے طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر جلد پر کوئی زہریلا کیڑا کاٹنے کی وجہ سے انفیکشن ہو گیا ہو تو اس میں بھی فائدہ مند ہے کیوں کہ قدرتی طور پر پودینے میں خطر نا ک بیکٹیریا کو ختم کرنے کی قوت ہوتی ہے۔ پودینے کا استعمال دن بھر کی تھکن کو ختم کرتا ہے۔ بدہضمی اور گیس کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے۔ پودینہ میں یہ خاصیت بھی ہے کہ خون میں مضر مادوں کو پسینہ کے ذریعے خارج کرتا ہے اس لئے یرقان جیسے موذی مرض میں اس کا استعمال بہت فائدہ دیتاہے۔ پودینہ میں وٹامن ای کا بہت بڑا خزانہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ خون کی شریانوں کو فعال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پودینہ کو بلغمی کھانسی، نزلہ زکام میں بھی قہوہ کی طرح پیا جائے تو جلد ا?رام محسوس ہوگا۔اس کے علاوہ معدہ کے امراض کے لئے یہ علاج اکثیر ہے۔ پودینہ کو اچھی طرح دھو لیا جائے پھر چھاو?ں میں سکھا لیں جب سوکھ جائیں تو ہاتھ سے مسل کر پاوڈر کی طرح بن جائے تو ایک شیشی میں ڈال کر رکھ لیں۔ جب کھانا کھائیں تو اس پر چھڑک لیں تو گیس ،بد ہضمی ،جلن اورمعدہ کے زخم میں فائدہ ہوگا ۔ پودینہ کے اتنے فائدے ہیں کہ حساب نہیں۔ اس کو سفر پر بھی ساتھ رکھیں تو اچھا ہے،راستے میں سفر کے دوران قے،متلی یا پیٹ کی بیماری ہو تو اس کا استعمال بہت فائدہ دے گا۔

Watermelon with dates...
16/05/2021

Watermelon with dates...

Tip to cook rice
08/04/2021

Tip to cook rice

Benefits of peanut...
17/10/2020

Benefits of peanut...

Benefits of fruits...
11/06/2020

Benefits of fruits...

Triangle paratha for children
31/05/2020

Triangle paratha for children

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yumkey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yumkey:

Share