Quetta Wali Cafe

Quetta Wali Cafe Our LA-Carte will delight you with its beautiful atmosphere and variety of Hi-Tea, each with its finest preparation, leaving you wanting to come back for more.

سموگ اور فوگ میں فرقسموگ (Smog) اور فوگ (Fog) دونوں ہی ہوا میں موجود نمی اور ذرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مظاہر ہیں، لی...
12/11/2024

سموگ اور فوگ میں فرق

سموگ (Smog) اور فوگ (Fog) دونوں ہی ہوا میں موجود نمی اور ذرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مظاہر ہیں، لیکن ان میں کچھ اہم فرق ہیں:

فوگ (Fog):
تعریف: فوگ ایک قدرتی مظہر ہے جو ہوا میں پانی کے بوندوں کی موجودگی کی وجہ سے بنتا ہے۔ یہ عام طور پر زمین کی سطح کے قریب ہوتا ہے۔
وجہ: یہ زیادہ تر اس وقت بنتا ہے جب ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہو اور درجہ حرارت میں اچانک کمی آئے، جس سے پانی کے بخارات کنڈینس ہو کر بوندوں کی شکل میں جمع ہو جاتے ہیں۔
صحت پر اثر: فوگ عام طور پر صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتا، لیکن یہ بصری حد کو کم کر سکتا ہے، جس سے ٹریفک کے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سموگ (Smog):
تعریف: سموگ ایک آلودگی کا مظہر ہے جو دھوئیں (Smoke) اور دھند (Fog) کے ملاپ سے بنتا ہے۔ یہ عام طور پر صنعتی یا شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
وجہ: سموگ کی تشکیل میں مختلف آلودگیوں جیسے کہ کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، اور دیگر کیمیائی مادے شامل ہوتے ہیں، جو کہ انسانی سرگرمیوں جیسے کہ گاڑیوں کے دھوئیں، کارخانوں کی پیداوار، اور دیگر ذرائع سے نکلتے ہیں۔
صحت پر اثر: سموگ صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے، کیونکہ یہ سانس کی بیماریوں، دل کی بیماریوں، اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
خلاصہ:
فوگ: قدرتی، نمی کی وجہ سے بنتا ہے، صحت کے لیے زیادہ خطرہ نہیں۔
سموگ: آلودگی کی وجہ سے بنتا ہے، صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ فرق سموج اور فوگ کی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتا

پیٹ کےکیڑے۔ Tape Worms          پیٹ کے کیڑے زیادہ تر معدے اور آنتوں کے اندر پائے جاتے ہیں۔آنتوں کے کیڑے مختلف قسم کے ہوت...
22/10/2024

پیٹ کےکیڑے۔ Tape Worms

پیٹ کے کیڑے زیادہ تر معدے اور آنتوں کے اندر پائے جاتے ہیں۔آنتوں کے کیڑے مختلف قسم کے ہوتے ہیں جو لوگوں کو متاثر کرتے ہیں، لیکن سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں راؤنڈ ورم، پن ورم، وہپ ورم اور ٹیپ ورم ہوتے ہیں۔پیٹ میں پائے جانے والے ایسے کیڑے معدے کے کیڑے بھی کہلاتے ہیں۔ اس کی کئی قسمیں ہیں جیسے گول کیڑے، فلیٹ یا چپٹے کیڑے، یا انگریزی میں انھیں ٹیپ ورم بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کیڑے کی مختلف خصوصیات ہیں۔ ان کا لائف سائیکل اور ہماری صحت پر انکے اثرات بھی مختلف ہیں۔

اگر علاج نہ کیا جائے تو ٹیپ ورم، انسانوں کے اندر 30 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ ایک ٹیپ ورم کیڑا ایک لمبا، سفید ربن کی طرح لگتا ہے۔ ٹیپ کیڑے 80 فٹ لمبے تک بڑھ سکتے ہیں، لیکن عام طور پر یہ بہت چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں۔ وہ لاروا یا انڈوں کے طور پر منہ میں ہاضمہ کے راستے سے پیٹ اور آنتوں میں داخل ہوتے ہیں اور آنتوں میں نشونما پاکر بالغ ٹیپ ورم میں بدل جاتے ہیں، جہاں وہ اپنے سر کو انسانی آنتوں کی دیوار میں لگا لیتے ہیں۔ جیسے جیسے ٹیپ ورم بڑھتا ہے، اسکے جسم کا پروگلوٹڈس نامی حصہ، انڈوں سے بھر جاتا ہے اور ٹوٹ جاتے ہیں، آنتوں کی حرکت کے دوران وہ جسم کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اسطرح آنت کے اندر وہ اپنی تعداد بڑھاتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی انسانی فضلے میں ایسے کیڑے بہت نظر آتے ہیں، جب انکی تعداد آنت میں کافی بڑھ جائے۔

ٹیپ کیڑے کسی انسان کے جسم میں ا س وقت داخل ہوتے ہیں جب کوئی شخص ایسی چیز کھاتا یا پیتا ہے جو کیڑے یا اس کے انڈوں سے متاثر ہوتی ہے، تو اسکی غذا میں لگ کر یہ اسکے معدے پھر آنتوں میں جمع ہوجاتے ہیں۔ ایک بار جسم کے اندر، ٹیپ ورم کا سر آنتوں کی اندرونی دیوار سے جڑ جاتا ہے اور وہاں سے، مخصوص قسم کے ٹیپ کیڑے انڈے پیدا کر سکتے ہیں جو کہ لاروا بن جاتے ہیں جو جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ چونکہ وہ ٹیپ ورم اپنی غذا خود نہیں بناتا، اس لیے جس انسان کے جسم اندر وہ پل رہا ہوتا ہے، اسکی غذا کے ہضم ہونے والے کھانے کو کھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی میں ایسے کچھ کیمیلکل اپنے جسم سے ریلیز کرتا ہے جو انسانی جسم کے لیے مضر ثابت ہوتےہیں۔پوسٹ میں جو تصویر دکھائی دی ہے، وہ دراصل اینڈو اسکوپی کےدوران اصل انسانی آنتوں کے اندر پائے جانے والے ان کیڑوں کی اصلی تصویر ہے۔

ہمارے جسموں میں ٹیپ ورم کہاں سے آجاتا ہے؟

✅ ٹھیک سے نہیں پکا ہوا گوشت، خاص طور پر بیف یا مٹن اور مچھلی کا گوشت ٹیپ ورم کو ہمارے جسم میں پہنچانے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔

✅ گندے پانی کے ذریعہ بھی ٹیپ ورم جسم میں پہنچ سکتا ہے۔

✅ بند گوبھی اور پالک کو اگر ٹھیک طرح نہ پکایا جائے تو ٹیپ ورم جسم تک پہنچ سکتے ہیں۔

✅ پکانے اور کھانے سے پہے ان سبزیوں کو بہت اچھی طرح دھونا چاہیے جن پر پانی یا مٹی لگی ہو۔

ٹیپ ورم انفیکشن کی علامات کیا ہو سکتی ہیں:

متلی، کمزوری، بھوک میں کمی، پیٹ میں درد، اسہال، چکر آنا، نمک کی خواہش، وزن میں کمی، سر درد اور دورے۔

ٹیپ ورم کے انفیکشن کو حفظان صحت کے اچھے طریقے اپنا کر اس سے بچا جا سکتا ہے، جیسے:

✅ کم از کم 20 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں، خاص طور پر ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ضرور ہاتھ دھونا چاہئے

✅ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے، چھیلنے، یا تیار کرنے سے پہلے بہتے پانی کے نیچے اچھے سے پانچ دس منٹ دھو لیں، خصوصا وہ سبزیاں جو مٹی سے اٹی ہوئی ہوں، کیونکہ مٹی میں چھپے کیڑوں کے انڈے ، آنکھ سے دکھائی نہیں دیتے

✅ باورچی خانے کے برتنوں کو اچھی طرح دھونا چاہئے ۔

✅ کچے یا کم پکے ہوئے گوشت یا مچھلی سے پرہیز کریں۔

✅ منجمد گوشت کو دیر تک گرم کرکے پکایا جائے، تاکہ اگر ان میں کیڑے یا انکے انڈے ہوں تو وہ گرمی سے مر جائیں

✅ ان کیڑوں سے متاثرہ کتوں کا علاج کرنا چاہئے، اور انسانوں کو ان سے الگ کردینا چاہئے۔

✅ پنے ماحول، بچوں اور دوسرے لوگوں کو متاثر کرنے سے بچنے کے لیے بیت الخلاء یا لیٹرین کا استعمال کریں، اور باتھ روم استعمال کرنے کے بعد فضلے کو فلش ضرور کیا کریں، یعنی پانی سے بہایا کریں۔ کیونکہ اسطرح کے فضلے پر جب مکھیاں بیٹھیں گی اور ان کیڑوں کے انڈے یا لاروے مکھیوں کی ٹانگوں یا پروں وغیرہ سے چپک کر ہماری ان غذاؤں پر گر جائیں گے جن پر یہ مکھیاں بیٹھیں گی۔ اسطرح جب فضلہ اچھے سے فلش ہوجائے گا، تو مکھیوں کو ان پر بیٹھنے کا موقع نہیں ملے گا، اور ہم ان کیڑوں سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتےہیں۔

ایک ڈاکٹر ٹیپ ورم انفیکشن کے علاج کے لیے کچھ دوا لکھ سکتا ہے۔ اگر انفیکشن ہائیڈیٹیڈ بیماری ہے تو، بننے والی رسولیوں کو دور کرنے کے لیے دوسری دوائیں اور بعض اوقات سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔یہ ٹیپ ورم اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ انکے انڈے خون سے سفر کرتے ہوئے انسانی دماغ تک بھی پہنچ جاتے ہیں، جہاں یہ بڑے ہوکر نشونما پاتے ہیں، اور دماغ کےکام کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔اس سے انسانی دماغ سن یا مفلوج بھی ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں ایک ایسا کیس انڈیا میں دریافت ہوا جس میں ایک لڑکی کے سر میں سو سے زیادہ ٹیپ ورم کے لاروا پائے گئے، جسکی وجہ سے وہ لڑکی دماغی دوروں اور مختلف نیورو لاجیکل مسائل کا شکار ہوئی۔ ابھی ڈاکٹرز کے وہ زیر علاج ہے

26/09/2024

یہ چائے خانوں کی میز پہ قہقوں کے شریک

دلوں میں جھانک کر دیکھو تو سب کے سب تنہا

05/08/2024
24/12/2023

اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ پاکستان اسے کبھی تسلیم نہں کرے گا (قائداعظم)
۔
۔
۔
۔
۔

Address

10-Faiz Road, Muslim Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 14:00 - 03:00
Tuesday 14:00 - 03:00
Wednesday 14:00 - 03:00
Thursday 14:00 - 03:00
Friday 14:00 - 03:00
Saturday 14:00 - 03:00
Sunday 14:00 - 03:00

Telephone

+923447532153

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Wali Cafe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category