11/09/2024
السلام علیکم 🍂
کیسے ہیں آپ سب احباب ۔
چائنیز چکن فرائیڈ رائس بنانے کا طریقہ🍂
تيارى كا وقت : 45-40 منٹ
پكانے كا وقت : 45 منٹ
افراد كے ليے : 4
اجزا
مرغی کا سینہ 2
چاول اُبلے ہوے 400 گرام
مٹر 1 کپ ابلے ہوئے
شملہ مرچ 1 کپ
مشروم 1 کپ
انڈے 8
چکن پاوڈر 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
ڈارک سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
ہری پیاز 8
زیتون کا تیل یا مکھن حسبِ ضرورت
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
تركيب
سب سے پہلے چکن کو اُبال کر ریشے کر لیں اب انڈے پھینٹ کر اُن میں نمک اور ہری پیاز ڈال لیں اور پھینٹ لیں۔
اب ایک کھلے پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور مشروم ڈال کر فرائی کریں ہلکا سا۔
اب چکن، مٹر اور شملہ مرچ ڈالیں اور فرائی کر کے ڈارک سویا سوس اور پھینٹے ہوے انڈے وغیرہ اور چکن پاوڈر ڈال کر مکس کریں۔
ان سب کو مکس کرتے جائیں پھر لائیٹ سویا سوس اور کالی مرچ ڈال دیں آخر میں چاول بھی مکس کریں۔
اس کو تیار ہونے دیں اور تیار ہونے پر ڈش آوٹ کر لیں اور گرما گرم پیش کریں۔
اس طرح کی مزید ریسیپیز جاننے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔