J1 TV

J1 TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from J1 TV, Lahore.

01/07/2026

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں پر بھارت کا بیان مسترد کرتے ہیں پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی جائز کارروائیاں کی انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مسلسل دبانے میں مصروف ہے جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے

01/07/2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرونز پروازیں ہوئیں جس پر پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرائے آئی ایس پی آر کے مطابق تیس جون کو افغان طالبان رجیم نے اپنی زیر انتظام سر زمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے تسلسل میں بلوچستان کی سرحد کی جانب چار ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے ان تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کر لی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید دفاعی اقدامات کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا، بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث مبینہ طور پر دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے گئے

01/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کسان کارڈ پروگرام اور زرعی میکانائزیشن کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک نو لاکھ کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ کسان کارڈ پروگرام میں مزید پچاس ہزار کاشتکاروں کو شامل کر لیا گیا ہے اور مجموعی تعداد دس لاکھ کے ہدف کی جانب گامزن ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک تین سو ساٹھ ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کسان کارڈ کے تحت دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی شرح ننانوے فیصد رہی جاری کردہ قرضوں کا اسی فیصد حصہ کسانوں نے کھادوں کی خریداری کے لئے استعمال کیا

01/07/2026

پاکستان بارہ اور تیرہ جولائی کو خواتین سے متعلق او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں خواتین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کانفرنس کے ایجنڈا، سیکیورٹی، پروٹوکول اور لاجسٹکس پر غور کیا گیا میڈیا حکمت عملی اور بین الوزارتی رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا کانفرنسن میں او آئی سی کے ستاون رکن ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے

13/06/2026

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J1 TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to J1 TV:

Share