Poetry and golden words

Poetry and golden words Urdu poets

24/02/2025

ذرا سی بات پہ نمدیدہ ہوا کرتے تھے
ہم بھی کیا سادہ و پچیدہ ہوا کرتے تھے
اب ہمیں دیکھ کہ لگتا تو نہیں ہے لیکن
ہم کبھی اس کے پسندیدہ ہوا کرتے تھے


بے سبب تو نہ تھیں تری یادیں!تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھاضبط کا حوصلہ بڑھا لیناآنسوؤں کو کہیں چھپا لیناکانپتی ڈولتی صداؤں...
03/07/2022

بے سبب تو نہ تھیں تری یادیں!

تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا

آنسوؤں کو کہیں چھپا لینا

کانپتی ڈولتی صداؤں کو

چپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا

بے سبب بھی کبھی کبھی ہنسنا

جب بھی ہو بات کوئی تلخی کی

موضوع گفتگو بدل دینا

بے سبب تو نہیں تری یادیں

تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا۔

لہجے سمجھ آجاتے ہیں۔۔۔🔥بس لوگوں کو شرمندہ کرنا اچھا نہیں لگتا💔
27/06/2022

لہجے سمجھ آجاتے ہیں۔۔۔🔥
بس لوگوں کو شرمندہ کرنا اچھا نہیں لگتا💔

زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ زندگی فانی ہے۔تو  کیوں نہ   زندگی عاجزی سے گزاری جاۓ۔آئیں خدا کے وعدے سیکھیں
30/05/2022

زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ زندگی فانی ہے۔تو کیوں نہ زندگی عاجزی سے گزاری جاۓ۔

آئیں خدا کے وعدے سیکھیں

پانی آنکھ  میں  بھر  کر  لایا  جا  سکتا  ہے اب   بھی  جلتا   شہر   بچایا  جا  سکتا  ہے ایک    محبت   اور   وہ  بھی  ناکا...
29/05/2022

پانی آنکھ میں بھر کر لایا جا سکتا ہے
اب بھی جلتا شہر بچایا جا سکتا ہے

ایک محبت اور وہ بھی ناکام محبت
لیکن اس سے کام چلایا جا سکتا ہے

دل پر پانی پینے آتی ہیں امیدیں
اِس چشمے میں زہر ملایا جا سکتا ہے

مُجھ گمنام سے پوچھتے ہیں فرہاد و مجنوں
عشق میں کتنا نام کمایا جا سکتا ہے

یہ مہتاب یہ رات کی پیشانی کا گھاؤ
ایسا زخم تو دل پر کھایا جا سکتا ہے

پھٹا پرانا خواب ہے میرا پھر بھی تابشؔ
اِس میں اپنا آپ چھپایا جا سکتا ہے

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونا جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے
28/05/2022

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نا جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے

زمانہ دوست ہو جاۓ تو بہت محتاط ہو جانا کہ اس کارنگ بدلنے میں زراسی دیر لگتی ہے
27/05/2022

زمانہ دوست ہو جاۓ تو بہت محتاط ہو جانا
کہ اس کارنگ بدلنے میں زراسی دیر لگتی ہے

04/05/2022

تجھ کو میری نہ مجھ کو تیری خبر جاۓ گی

عید اب بھی دبے پاؤں گزر جاۓ گی
ظفر اقبال

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry and golden words posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category