Azka Taam

Azka Taam Don't let your hunger wait. We cook fresh, yummy, homemade, clean and hygiene food with an extra love for your tummy by taking pre orders.

16/11/2024
17/09/2024

ایک چھوٹی سی مسجد کے امام و خطیب نے رابطہ کیا، جو عالم اور حافظ بھی ہیں، باتوں باتوں میں بات نکلی تو بتانے لگے کہ پہلے وہ دعوت اسلامی کی کسی بڑی مسجد کے امام تھے، پھر آہستہ آہستہ توحید سمجھ آنے لگی اور اللہ سے محبت اور اسی کا خوف بڑھنے لگا اور انہوں نے منبر سے بھی توحید اور حق بیانی شروع کردی، مسجد انتظامیہ کو وہ کَھلنے لگے، چونکہ اوقاف سے منسلک نہیں تھے تو انہیں گستاخ ثابت کرکے مارا پیٹا گیا، ذلیل و رسوا کرکے دھکے دے دے کر مسجد سے باہر نکال دیا اور آئیندہ داخلے پر بھی پابندی لگادی، تب سے اس علاقے میں بھی جینا محال ہوگیا ہے، لیکن حالات ایسے ہیں کہ کہیں اور منتقل ہونے کا بھی کوئی راستہ نہیں سجھائی دیتا، پھر اسی محلہ کی ایک چھوٹی سی مسجد نے ماہانہ دس ہزار پر امام و خطیب کا عہدہ عطا کر دیا، ملا کی دوڑ مسجد تک! یہ یہیں سے اپنی خدمات سر انجام دینے لگے اور شرک و بدعات سے بھی تائب ہوکر توحید و سنت کا پرچار کرنے لگے، دیکھا دیکھی کافی لوگ عزت بھی کرنے لگے مگر وہیں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو آوازیں کَستے ہیں، جہاں موقع ملے انھیں گستاخ مشہور کرکے بدنام کرتے اور لوگوں کو ان کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔ ۔

چند دن پہلے وہ پرچون کی دکان پر کچھ راشن وغیرہ لینے کے لیے کھڑے تھے تو دو نوجوان انھیں دیکھ کر سامنے آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے: " گستاخ نبی کی ایک ہی سزا ! سر تن سے جدا سر تن سے جدا ! اور اسی طرح کی با آواز بلند صدائیں جس پر مجمع بڑھتا گیا اور بقیہ لوگ بھی رک رک کر امام صاحب کو نفرت سے دیکھنے لگے، امام صاحب کہتے ہیں "میں بھول گیا کہ کیا لینے آیا تھا، بس اللہ سے دعا کرنے لگ گیا کہ کسی طرح یہاں سے بچ کر نکل جاوں، لیکن ماحول کی بڑھتی گرمی دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا آج زندہ نہیں بچوں گا "
کہتے ہیں:" مرنے سے ڈر نہیں لگتا زندگی تو ہے ہی اللہ کی امانت، لیکن گستاخ مشہور ہوکر نہیں مرنا چاہتا کہ لوگ مجھے اسی پیرائے میں یاد رکھیں گے اور میرے بعد میرے بیوی بچوں اور اہل و عیال تک کو بھی کوئی نہیں بخشے گا، انھیں بھی گستاخ کا رشتہ دار ثابت کرکے مار دیا جائے گا یا تکالیف پہنچائی جائیں گی" ساتھ کہا : میں اللہ سے دعا کرنے لگا کہ مالک تو مجھے جانتا ہے اور یہ مصیبت مجھ پر تیری اور تیرے ہی آخری نبی ﷺ کی محبت کی بدولت آن کھڑی ہوئی ہے، اب تو ہی مجھے بچانے والا ہے، میرے لیے کوئی سبیل پیدا کردے کے میں کسی طرح یہاں سے بچ جاوں۔ ۔ " عین اسی وقت گلی میں پولیس کی موبائل داخل ہوتی ہے اور مجمع کے پاس رک کر اس میں سے دو سپاہی بھیڑ کو چیرتے ہوئے امام صاحب کے پاس آکر کہتے ہیں آپ کو بڑے صاحب گاڑی میں بلا رہے ہیں!
پھر وہ انھیں تھانے لے جاتے ہیں یا کہیں اور مجھے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن کہیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور ایس ایچ او اِن سے پوچھتے ہیں کہ کیا گستاخی کی تھی آپ نے ؟ انھوں نے پورا ماجرا بتایا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ "اُس دعوت اسلامی والی مسجد کی انتظامیہ نے تو مجھے اکیلا چھوڑ دیا ہے لیکن وہاں نماز پڑھنے والے مقتدیوں نے آج تک معاف نہیں کیا،اب ہر وقت یہی دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کسی بھی دن کوئی مجمع آئے گا اور میرا کام تمام کر دے گا، یا کسی رات جب ہم سو رہے ہوں گے ہمارے گھر کو آگ لگا دی جائے گی یا کوئی مسجد میں اعلان ہی نہ کردے کہ میں گُستاخ ہوں پھر لوگ جنت میں اپنا گھر بنانے کی خاطر مجھے قتل کرنا فرض عین سمجھ لیں گے"۔ ۔ جس پر ایس ایچ او صاحب نے مشورہ دیا کہ " آپ درخواست لکھیے تاکہ ہم آپ کو تحفظ فراہم کر سکیں، آپ اور آپ کے ساتھ رہنے والوں کی جان کو شدید خطرہ ہے، جب تک آپ کی حفاظت کے لیے پولیس موبائل یا محافظ تعینات نہیں کر دیئے جاتے میرا مشورہ ہے گھر سے بلا ضرورت کم ہی باہر نکلیے، اور کچھ خریدنا وغیرہ ہو تو کسی بچے کو بھیج دیں خود نہ جائیں ، کہ کوئی انہونی ہوگئی تو ہم کچھ نہیں کر پائیں گے کیونکہ ایک تو آپ نے احتیاط نہیں برتی دوسرا آج تک لوگوں کے ہجوم نے جو کچھ کیا ہے اس پر کوئی کر بھی کیا سکتا ہے؟ کوئی کسی کے خلاف نہیں بولتا، یہ واردات کا سب سے محفوظ طریقہ بن گیا ہے کہ کسی سے ذاتی دشمنی بھی ہو تو اس پر گساخی کا الزام لگا کر لوگوں کو مشتعل کر دو اور باقی سب عوام خود کر لیتی ہے لیکن ہاتھ بہت کم ہی حقیقی مجرم آتا ہے اور جب آ بھی جائے تو اکثر با عزت بَری یا ملک سے باہر اسایئلم مل جاتا ہے۔ ۔

اب امام صاحب صرف گھر سے مسجد اور مسجد سے گھر بھی بہت ہی محتاط انداز میں نظریں جھکائے ہوئے (زباں و دل میں آزادی کے ترانے پڑھتے) جاتے ہیں۔ ۔ کاش کہ ہماری عوام الناس کو اس ذہنی غلامی اور جہالت سے ہی آزادی مل جائے۔ ۔ کامل آزادی تو خیر سے بہت ہی دور کہیں کھڑی ہے۔ ۔

ہم بھی اسی حق میں ہیں کہ کسی گستاخ کو کبھی جرم پر بری نہ کیا جائے، بھرپور سزا دی جائے لیکن کم از کم انصاف تو ہو! کوئی بات ثابت تو ہو، کوئی ثبوت یا گواہ کوئی قاضی یا عدالت کچھ تو ہو ! ورنہ ایسے تو کبھی بھی عدل نامی کوئی چڑیا بھی یہاں اڑتی نہیں دکھائی دے گی۔ ۔

آپ کی عقیدت و محبت سر آنکھوں پر ! لیکن کیا اس محبت کا اتنا بھی حق نہیں کہ جس کے نام کی محبت کا ہر وقت دَم بھرتے ہیں کبھی اس کی دی گئی شریعت اور تعلیمات کو بھی قابل اتباع سمجھیں، اسے سیکھیں، پڑھیں اور وہ کردار اپنائیں جو انصاف سے خالی نہ ہو ؟ ؟ گستاخی توحید و سنت نہیں ہے ! ! توحید و سنت پر چلنے والے کو گستاخ سمجھنا حقیقی گستاخی ہے ! ! مر کر کسی پگڑی والے پیر یا منگل صاحب کو نہیں ! اللہ کو جواب دینا ہے ! وہاں نہ تو یہ بابا کام آئیں گے نہ ہی کوئی ہجوم ہوگا بچانے والا !

خدارا اس دین کو سمجھنے کی کوشش کریں جو پیارے نبی، امام اعظم، آخری رسول، پیغمبر صادق و امین، انبیاء کے سردار ، رحمت العالمین، سرور کونین، محسن انسانیت، ہادی برحق، الرحیق المختوم، اللہ عزوجل کی محبوب ترین ہستی محمدمصطفیٰ‎‎ﷺ پر اتارا گیا تھا۔ ۔ ان ہی کے نام پر اگر ایمانی غیرت جوش مارتی ہے تو ان کے فراہم کردہ دین اسلام کے تقاضوں کی طرف بھی اک دفعہ نظر کرم کیجیے۔ ۔ ایک دفعہ تو یہ بھی سوچیں کہ اگر اللہ کے نام پر ویسا یا اس سے عمدہ جوش نہیں آتا تو ایسا کیسے ممکن ہے؟ ؟ کہاں غلطی لگی ہے؟

ایک اور بہت ہی اہم اور ڈنکے کی چوٹ پر بات کہ رسولُ اللّٰهﷺ انسانوں، جنوں، فرشتوں اور تمام مخلوق میں سب سے اعلی، ارفع، اکمل، پیر کامل ہیں! جن پر میرا سب کچھ قربان! لیکن! لیکن ! لیکن !ایک چیز جو قربان نہیں ہو سکتی وہ توحید ہے! یہ بات بھی ہمیں وہی اتمم النبیین ﷺ سکھا کر گئے ہیں کہ اَللّٰهُﷻ‎‎ کا حق سب سے پہلے، سب سے بڑھ کر اور سب سے الگ ہے ! اور اس کی تمام صفات میں کسی اور کا رتی برابر بھی عمل دخل نہیں ہے، نہ ہی اس کی طاقت و قدرت، علم و حکومت میں کوئی شریک ہے، نہ ہی کسی مخلوق کا خالق کی ذات سے کوئی موازنہ ہے۔ ۔

اب آپ لگاتے رہیں ہم جیسوں پر گستاخی کے بہتان! ہم اسی اللہ کو جوابدہ ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا اور اور حفاظت کرتا ہے، وہی موت دے گا اور اسی کے پاس ہمیں پلٹ کر جانا ہے، جسے نہیں سمجھ آتی اُن کا اور ہمارا فیصلہ ہم روز محشر اَللّٰهُ رب العزت کی بارگاہ میں اِسی خاتم النبین ﷺ کو گواہ بنا کر کریں گے جسے تم ہٹ دھرمی یا جہالت کی بنیاد پر اُن درجات پر فائز کرتے ہو جن کا وہ سختی سے منع کر گئے اور جو محض اللہ کا حق ہے۔ ۔ اور گُستاخ کہتے ہو دوسروں کو؟ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔ ۔

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ‎

اللہ آپ سمیت ہم سب کو ہدایت اور اس پر استقامت دے۔ ۔

انعام الحق آزاد قیدی۔ ۔

16/08/2024

ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا:
"نیکیاں ڈال دی ہیں دریا میں پر ان گناہوں کا کیا کروں؟"
بزرگ نے نہایت عمدہ جواب دیا:
"ان کو توبہ کے آنسوؤں میں بہا دو۔"

16/08/2024

Parents are our greatest blessings. They guide us, love us, punish us and forgive us for every mistake. Cherish them, love them to the fullest and always strive to make them happy. The time we are granted with them will never come back and may b shorter than we imagine.

رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
(٢٤-سورة الإسراء)

اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔

آمنہ ثم آمین

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ  ، 10 ہجری   (7 مارچ 632 عیسوی)  کو آخری خطبہ حج دیا تھا...
08/07/2022

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

*نوٹ*: اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھ اکٹھا کرے،
آمین۔ ثمہ آمین

 #آیت: َكَذَلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْ...
21/05/2022

#آیت:
َكَذَلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا #أَزْكَى_طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلاَ يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا

#ترجمہ:
اسی طرح ہم نے انہیں اٹھا دیا تاکہ وہ آپس میں دریافت کریں، (چنانچہ) ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا: تم (یہاں) کتنا عرصہ ٹھہرے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم (یہاں) ایک دن یا اس کا (بھی) کچھ حصہ ٹھہرے ہیں، (بالآخر) کہنے لگے: تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ تم (یہاں) کتنا عرصہ ٹھہرے ہو، سو تم اپنے میں سے کسی ایک کو اپنا یہ سکہ دے کر شہر کی طرف بھیجو پھر وہ دیکھے کہ کون سا ہے تو اس میں سے کچھ کھانا تمہارے پاس لے آئے اور اسے چاہئے کہ (آنے جانے اور خریدنے میں) آہستگی اور نرمی سے کام لے اور کسی ایک شخص کو (بھی) تمہاری خبر نہ ہونے دے

:
And likewise, We raised them up so that they could probe amongst themselves. (So) the vocal one amongst them said: ‘How long have you stayed (here)?’ They said: ‘We have tarried (here) for a day or (even) a part of that.’ (Winding it up, they) said: ‘Your Lord knows best how long you have stayed (here). So send someone of you to the city with this coin of yours. He should then find which and bring you some of that. He should remain slow and polite (in going, buying and coming back), not leaving any clue about you (even) to a single person.

(الْكَهْف، 18 : 19)

Don't let your hunger wait. We cook fresh, yummy, homemade, clean and hygiene food with an extra love for your tummy. Contact us for order call 📞 us now on number below 👇

+92 323 1872624

 #آیت: َكَذَلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْ...
12/05/2022

#آیت:
َكَذَلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا #أَزْكَى_طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلاَ يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا

#ترجمہ:
اسی طرح ہم نے انہیں اٹھا دیا تاکہ وہ آپس میں دریافت کریں، (چنانچہ) ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا: تم (یہاں) کتنا عرصہ ٹھہرے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم (یہاں) ایک دن یا اس کا (بھی) کچھ حصہ ٹھہرے ہیں، (بالآخر) کہنے لگے: تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ تم (یہاں) کتنا عرصہ ٹھہرے ہو، سو تم اپنے میں سے کسی ایک کو اپنا یہ سکہ دے کر شہر کی طرف بھیجو پھر وہ دیکھے کہ کون سا ہے تو اس میں سے کچھ کھانا تمہارے پاس لے آئے اور اسے چاہئے کہ (آنے جانے اور خریدنے میں) آہستگی اور نرمی سے کام لے اور کسی ایک شخص کو (بھی) تمہاری خبر نہ ہونے دے

:
And likewise, We raised them up so that they could probe amongst themselves. (So) the vocal one amongst them said: ‘How long have you stayed (here)?’ They said: ‘We have tarried (here) for a day or (even) a part of that.’ (Winding it up, they) said: ‘Your Lord knows best how long you have stayed (here). So send someone of you to the city with this coin of yours. He should then find which and bring you some of that. He should remain slow and polite (in going, buying and coming back), not leaving any clue about you (even) to a single person.

(الْكَهْف، 18 : 19)

Don't let your hunger wait. A yummy home cooked, hygienic and clean food with extra love for your tummy. Contact us for order call 📞 us now on number below 👇

+92 323 1872624

 #آیت: َكَذَلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْ...
06/05/2022

#آیت:
َكَذَلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا #أَزْكَى_طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلاَ يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا

#ترجمہ:
اسی طرح ہم نے انہیں اٹھا دیا تاکہ وہ آپس میں دریافت کریں، (چنانچہ) ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا: تم (یہاں) کتنا عرصہ ٹھہرے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم (یہاں) ایک دن یا اس کا (بھی) کچھ حصہ ٹھہرے ہیں، (بالآخر) کہنے لگے: تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ تم (یہاں) کتنا عرصہ ٹھہرے ہو، سو تم اپنے میں سے کسی ایک کو اپنا یہ سکہ دے کر شہر کی طرف بھیجو پھر وہ دیکھے کہ کون سا ہے تو اس میں سے کچھ کھانا تمہارے پاس لے آئے اور اسے چاہئے کہ (آنے جانے اور خریدنے میں) آہستگی اور نرمی سے کام لے اور کسی ایک شخص کو (بھی) تمہاری خبر نہ ہونے دے

:
And likewise, We raised them up so that they could probe amongst themselves. (So) the vocal one amongst them said: ‘How long have you stayed (here)?’ They said: ‘We have tarried (here) for a day or (even) a part of that.’ (Winding it up, they) said: ‘Your Lord knows best how long you have stayed (here). So send someone of you to the city with this coin of yours. He should then find which and bring you some of that. He should remain slow and polite (in going, buying and coming back), not leaving any clue about you (even) to a single person.

(الْكَهْف، 18 : 19)

Don't let your hunger wait. We cook fresh, yummy, homemade, clean and hygiene food with an extra love for your tummy. Contact us for orders by calling 📞 on number 👇

+92 323 1872624

Address

73 Q Model Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 11:30 - 17:00
Tuesday 11:30 - 17:00
Wednesday 11:30 - 17:00
Thursday 11:30 - 17:00
Friday 11:30 - 17:00
Saturday 11:30 - 17:00
Sunday 11:30 - 17:00

Telephone

+923231872624

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azka Taam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azka Taam:

Share