Khoraak Mahal by KFS

Khoraak Mahal by KFS "KFS Delicious Recipes | Your Taste Buds Destination! Explore our menu, indulge in our specials, and make unforgettable memories.

Follow us for:
Updates on new dishes
Exclusive promotions

🌙✨ عید مبارک ✨🌙خوراک محل کی جانب سے تمام معزز کسٹمرز، دوستوں اور اہلِ علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! 🤍اللّٰہ تعال...
20/03/2026

🌙✨ عید مبارک ✨🌙

خوراک محل کی جانب سے تمام معزز کسٹمرز، دوستوں اور اہلِ علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! 🤍

اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ خوشیوں بھرا دن آپ کی زندگی میں امن، برکت اور بے شمار مسکراہٹیں لے کر آئے۔
ہمیشہ کی طرح آپ کی محبت اور اعتماد ہمارے لیے سب سے بڑی طاقت ہے۔

🍽️ عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ مزیدار کھانوں کا لطف اٹھائیں، اور ہمیں خدمت کا موقع دیں۔

📍 خوراک محل — ذائقہ جو دل میں بس جائے!

23/02/2026

آج ہمارے ریسٹورنٹ خوراک محل بائے خوراک فوڈ اسٹوڈیو میں ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل ہلا کر رکھ دیا۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم نے روٹی کی قیمت بیس روپے سے کم کر کے دس روپے کر دی ہے۔ اس میں 30٪ حصہ ہمارا ہے اور 70٪ تعاون یا منان فاؤنڈیشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کا ہے، تاکہ غریب اور مستحق لوگوں تک سستی روٹی پہنچ سکے۔
آج ایک چھوٹا سا بچہ روٹی لینے آیا۔ وہ گونگا تھا… کچھ کہہ نہیں سکتا تھا، مگر اس کی آنکھیں سب کچھ کہہ رہی تھیں۔
روٹیوں کے حصول کیلیے بھیڑ کی دھکم پیل میں وہ قطار میں خاموشی سے کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا۔
ریسٹورنٹ کی دیوار چار فٹ اونچی ہے اس کا قد اس دیوار سے بھی چھوٹا تھا۔
لیکن اس کی ضرورت… اس کی مجبوری… اس کی غیرت… بہت بڑی تھی۔
میں نے دیکھا کہ وہ سب کے ساتھ لائن میں کھڑا ہے، کسی سے آگے نہیں بڑھا، کسی سے شکایت نہیں کی۔
باقی سبھی لوگ قطار توڑتے جوڑتے دھکے لگا رہے تھے، بہت سے ایسے لوگ بھی تھے جو کہ استطاعت رکھنے کے باوجود بھی سستی روٹی کیلیے دوسروں کی باری مارنے میں لگے تھے۔ یہی ہمارے معاشرے کی اصل تصویر ہے۔
آج بھی ہمارے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جن کے حصے کی روٹی شاید کوئی اور کھا رہا ہے۔
آج بھی ایسے بچے ہیں جن کی آواز نہیں، مگر ضرورت بہت بڑی ہے۔
یا اللّٰہ ہمیں ایسے بچوں کا سہارا بننے کی ہمت عطاء فرما، ہمیں ایسے لوگوں کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
اور ہمارے معاشرے کو انصاف اور رحم کا گہوارہ بنا دے۔ آمین 🤲

اہم اعلان — سستی روٹی سکیم کل سے سستی روٹی سکیم کے تحت روٹیوں کی تقسیم شام 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان کی جائے گی۔یہ وقت اس...
19/02/2026

اہم اعلان — سستی روٹی سکیم
کل سے سستی روٹی سکیم کے تحت روٹیوں کی تقسیم شام 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان کی جائے گی۔
یہ وقت اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ تمام روٹیاں مستحقین تک شفاف، منظم اور منصفانہ طریقے سے پہنچ سکیں۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر ضرورت مند کو اس کا حق باعزت طریقے سے ملے۔
آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ —

#انسانیت #شفافیت

الحمدللہ 🌙خوراک محل اور الخدمت فاؤنڈیشن کرک کے تعاون سےسستی روٹی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔📅19 فروری،  یکم رمضان سے 🫓رو...
18/02/2026

الحمدللہ 🌙
خوراک محل اور الخدمت فاؤنڈیشن کرک کے تعاون سے
سستی روٹی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
📅19 فروری، یکم رمضان سے
🫓روزانہ 1000 تازہ روٹیاں
💰 صرف -/10 روپے فی روٹی
آئیں! اس رمضان کسی بھوکے کا سہارا بنیں،
اس پیغام کو آگے بڑھائیں تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔
اللہ ہماری نیتوں کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲




#انسانیت

۔🌙 Ramadan Mubarak 🌙۔                                      Khoraak Mahal by KFS کی جانب سےتمام مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی...
18/02/2026

۔🌙 Ramadan Mubarak 🌙۔
Khoraak Mahal by KFS
کی جانب سے
تمام مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد 🌙✨
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہ ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت اور برکتوں کا ذریعہ بنائے۔
اور دسترخوان برکت، محبت اور خیر سے بھرے رہیں۔ آمین 🤍

It was a Houseful! 🎉تمام معزز احباب کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہجو ہماری مختصر وقت کی دعوت پر میچ دیکھنے تشریف لائ...
15/02/2026

It was a Houseful! 🎉
تمام معزز احباب کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ
جو ہماری مختصر وقت کی دعوت پر میچ دیکھنے تشریف لائے۔
خوراک محل کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ
اپنے محدود وسائل میں بھی آپ کو بہترین انٹرٹینمنٹ، خوشگوار ماحول اور یادگار لمحے فراہم کریں۔
آپ کی محبت، اعتماد اور بھرپور شرکت ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔
ان شاء اللہ آئندہ بھی مزید بہتر انتظام کے ساتھ آپ کی میزبانی کرتے رہیں گے۔
آپ سب کا شکریہ—
خوش رہیں

🔥🏏 تیار ہیں؟ 🇮🇳🇵🇰انڈیا بمقابلہ پاکستانبگ اسکرین(big screen) پر میچ دیکھنے کے لیے!!!ذائقہ بھی، جوش بھی، کرکٹ بھی!⏰ وقت پر...
15/02/2026

🔥🏏 تیار ہیں؟ 🇮🇳🇵🇰
انڈیا بمقابلہ پاکستان
بگ اسکرین(big screen) پر میچ دیکھنے کے لیے!!!
ذائقہ بھی، جوش بھی، کرکٹ بھی!
⏰ وقت پر پہنچیں، سیٹ محدود ہیں

📍 پتہ: خوراک محل بائے KFS، نیازی سٹاپ کلوٹ، پریشان خٹک روڈ، کرک۔



27/01/2026

سردیوں کی ٹھنڈی شام، گرم گرم بٹ بیف کڑاہی،
خالص مصالحے، دیسی ذائقہ اور لاجواب خوشبو،
جو دل بھی گرم کرے اور موسم بھی 🔥۔۔۔۔۔

اگر آپ نے اس موسمِ سرما خوراک محل کی بٹ بیف کڑاہی نہیں کھائی،
تو آپ نے سردیاں انجوائے ہی نہیں کیں!
آج ہی آئیں اور سردیوں کا اصل مزہ لیں!




23/01/2026

بارش کی رم جھم ہو… اور ساتھ ہو خوراک محل کا اسپیشل پینڈا!
ٹھنڈی ہوا، سرد موسم، اور خوراک محل کا اسپیشل پینڈا، جو ہر نوالے میں ذائقہ، خوشبو اور دیسی محبت سمیٹے ہوئے ہے۔
بارش کے موسم میں جو مزہ آتا ہے
وہ صرف خوراک محل کے پینڈا کے ساتھ ہی پورا ہوتا ہے ۔۔۔
خوراک محل — ذائقہ جو دل میں اتر جائے.....

08/01/2026

بٹ دیسی مرغ کڑاہی 😋

📍 پتہ: خوراک محل بائے KFS، نیازی سٹاپ کلوٹ، پریشان خٹک روڈ، کرک۔
📞 آرڈر کے لیے کال کریں:
03190971661
03428619798

01/01/2026

بٹ کڑاہی 😋
اب آپ کے شہر کرک میں 😍

خوراک محل بائے کے ایف ایس کی شاندار پیشکش!!!پیشِ خدمت ہے بٹ بیف کڑائی۔۔۔۔۔اب صرف -/2200 روپے میں!!!اپنے ہی گاؤں میں بٹ ب...
20/07/2025

خوراک محل بائے کے ایف ایس کی شاندار پیشکش!!!پیشِ خدمت ہے بٹ بیف کڑائی۔۔۔۔۔
اب صرف -/2200 روپے میں!!!

اپنے ہی گاؤں میں بٹ بیف کڑائی کے ذائقے کا بھرپور لطف اُٹھائیں، صرف خوراک محل کے ساتھ۔۔۔۔۔

خالص ذائقہ، خالص مزہ ۔۔۔۔۔ خوراک محل بائے کے ایف ایس۔۔۔۔۔

خوراک محل بائے کے ایف ایس، نیازی ویل، پریشان خٹک روڈ، کرک

Address

Niazi Well/Niazi Stop, Prishan Khattak Road
Karak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khoraak Mahal by KFS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category