18/08/2026
*آلو بینگن*
آلو بینگن ہمارے گھروں کا ایک روایتی اور محبوب سالن ہے۔ اس کا ذائقہ مصالحوں اور سبزیوں کے امتزاج سے نکھر کر آتا ہے۔ اس میں آلو، بینگن، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، ہری مرچ، ہلدی, لال کٹی مرچ ، دھنیا، زیرہ اور گرم مصالحہ شامل کیے جاتے ہیں۔ آلو کی نرمی اور بینگن کا منفرد ذائقہ مل کر اسے لاجواب بنا دیتے ہیں۔
روایتی طور پر یہ سالن روٹی یا چاول کے ساتھ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور ہر گھرکے دسترخوان کی زینت سمجھا جاتا ہے۔ یہ سستا، جلدی بننے والا اور غذائیت سے بھرپور کھانا ہے جو مہمانوں اور روزمرہ کے کھانوں دونوں میں مقبول ہے۔ آلو بینگن کا ذائقہ ہی نہیں، اس کی خوشبو بھی گھر کا ماحول مہکا دیتی ہے اور ہمیں اپنی نانی ، دادی کے ہاتھ کے کھانوں کی یاد دلاتی ہے۔ آج ہمارے دستر خوان کی زینت بنا ہے یہ لذیذ آلو بینگن ۔آپ آج ہی سے اسے اپنے مینو میں اسے شامل کریں بے حد لذیذ ہے ۔۔
ریسیپی کے لئے کمینٹ سیکشن میں "Recipe " ٹائپ کریں ۔۔
🖊شیف افشین رضوی