Pakistan Poultry Site

Pakistan Poultry Site اپ ڈیٹس کے لئے ( روزانہ کی قیمت ، موسم کی پیشن گوئی ، بیماری پر کنٹرول ) پاکستان پولٹری کے شعبے کے اعلان کے حوالے سے ، صفحے ڈیزائن کیا گیا ہے .

For updates (daily price, weather forecast, disease controlling) regarding Pakistan poultry sector announcement, the page is designed. Facebook
https://www.facebook.com/poultrysite

To avail free S.M.S poultry services, write Poultry_Site and send it to 40404 from your mobile phone. For any query contact freely. Well wisher
Pakistan Poultry Site

اپ ڈیٹس کے لئے ( روزانہ کی قیمت ، موسم کی پیشن گوئی

، بیماری پر کنٹرول ) پاکستان پولٹری کے شعبے کے اعلان کے حوالے سے ، صفحے ڈیزائن کیا گیا ہے .

فیس بک
https://www.facebook.com/poultrysite

مفت S.M.S پولٹری خدمات فائدہ اٹھانے کے لئے ، Poultry_Site لکھیں اور اپنے موبائل فون سے 40404 پر بھیج .

آزادانہ طور پر کسی بھی سوال کے لئے رابطہ کریں .

خیر خواہ
پاکستان پولٹری سائٹ

30/07/2021

پولٹری فارم شروع کرنے کے لئے کچھ اہم اصول
اگر آپ اپنا پولٹری فارم شروع کرنے کا سوچ / منصوبہ بنارہے ہیں توآپ کو پولٹری فارم شروع کرنے سے پہلے اس پہلو پر نظر ڈال لینی چائیے۔ پولٹری فارم کے کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے نہایت سمجھداری سے تمام ضروری اشاء و منصوبہ سازی کومکمل کریں اور اپنے کاروبار کی اشتہاربازی (marketing) کریں۔ اور اس بات کوقطعی طور پر نظرانداز مت کریں کہ آپ کے علاوہ اور بہت سے لوگ پہلے سے ہی پولٹری فارم کا کاروبار کر ریں ہیں۔
تاہم، اگرآپ اپنے کاروبار کو چلانے کے لئے بہترین انتظام کریں گےتواس سے کاروبار میں تیزی سے ترقی ہو گی۔ پولٹری کے پرندوں کی مانگ (demand) دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اس کاروبار میں بہت زیادہ مقابلہ بازی (competition) ہونے کے باوجود آپ پولٹری فارم کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اوراس میں بہت فائدہ بھی ہیں۔ اس آرٹیکل کے ذریعے کچھ بنیادی باتوں کی طرف دھان دلایا جا رہا ہے جس سے لگائی گئی سرمایہ کاری (investment) سے آمدن میں تیزی اور آسانی پیدا ہوگی۔
پولٹری فارم شورع کرنے کے لئے کچھ بنیادی اصول درج ذیل ہیں۔
پولٹری فارم کے لئے کاروباری منصوبہ بنانا :
کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کا بہترین، مکمل اور جامع کاروباری منصوبہ (business plan) سازی کرنا سب سے اہم پہلو ہے۔ لیکن اکثر لوگ کاروبار کرنے سے پہلے کوئی کاروباری منصوبہ (business plan) نہیں بناتے جس سے اکثر وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کاروبار بند ہونے میں اور بھی بہت سے پہلو ہوتے ہیں لیکن اس میں سب سے اہم پہلو کاروباری منصوبہ سازی کا نہ ہونا ہے۔ کیونکہ جب بھی جب آپ کوئی کاروباری منصوبہ سازی کارتے ہیں تو اس میں ہر پہلو پر غوروفکر کیاجاتا ہے۔
پولٹری فارم شروع کرنے سے پہلے ایک بہترین، مکمل اور جامع کاروباری منصوبہ (business plan) لازمی بنالیں اور اس سے کاروبار میں تقویت ملیں گی اور آپ ترقی کی راہ پر جلدی گامزن ہو جائے گے۔ ایک کاروباری منصوبہ کیسے بنایا جاتا ہے اور اس میں کون کون سے اہم پہلو ہے یہ آپ میرے دوسرے آرٹیکل ایک بہترین کاروباری منصوبہ سازی میں پڑھ سکتے ہیں۔
پولٹری فارم کس مقصد کے لئے بنانا چاہتے ہیں:
پولٹری کے پرندوں کی صنعت کی بات کریں تواس کی وصت بہت زیادہ ہیں۔ لیکن عام طور پر پولٹری کے پرندوں کودومقاصد کے طورپرپالا جاتا ہے۔ ان میں ایک مقصد گوشت کی پیداروار یعنی برائلر(broiler) اوردوسرا انڈوں کو حاصل کرنے کے لئے(layer) پالا جاتا ہے۔ اور اس کے علاوہ انڈوں میں سے پرندوں کے پچے نکلونا (incubating the eggs) اور بچوں کو پال کر کھانے یا فروخت کرنے لائق بنانا۔
بہت سارے لوگ پولٹری کے پرندوں کا کام کرنے والے ایک ہی وقت میں بہت سارے حلقوں / شعبوں کا کاروبار کر رہے ہوتے ہیں۔ اگرآپ ان لوگوں کی طرح تمام حلقوں / شعبوں میں اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو شروعات میں آپ کو ایک یا دو حلقوں / شعبوں میں سخت محنت کر کے مکمل مہارت حاصل کر لینی چائیے۔ پولٹری کے پرندوں کے حوالے سے چند حلقے یا شعبے درج ذیل ہیں۔
گوشت کی پیداوار کے لئے پرندہ پالنا – (broiler breeding)
انڈے دینے کے لئے پرندے پالنا – (layer breeding)
پولٹری کے پرندوں کے لئے خوراک (فیڈٌ) تیار کرنا
پولٹری کے انڈوں سے بچے نکوانا – (Hatchery)
انڈوں اور گوشت کو محفوظ کر کے فروخت کرنا
پولٹری فارم کے لئے پرندے کا انتخاب:
پولٹری فارم کے مالکان بہت سی اقسام کے پرندے پالتے ہیں۔ آپ اپنے پولٹری فارم میں ایک یا دو پرندوں اقسام کے پرندوں سے کر سکتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے پولٹری فارم میں تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں ترقی کے ساتھ ساتھ مزید پرندوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔اکثر پولٹری فارم کے مالکان پولٹری کے پرندوں کے گوشت کی پیداوارکےلئے یا انڈے حاصل کرنے کے لئے مرغیاں (chicken) ، بطخ (duck) ، پالتو چکور (guinea fowl) ، بٹیر (quail) ، فیل مرغ (turkey bird) ، شترمرغ (ostrich) ، پالتو چکور (domestic fowl) وغیرہ کو پالتے ہیں۔

پولٹری فارم شروع کرنے سے پہلے اس بات پر بھی غوروفکر کر لیں کہ آپ نے پولٹری فارم گوشت کی پیداوارکے لئے یا انڈے حاصل کرنے کے لئے بنانا ہے۔ پولٹری فارم بنانے کے لئے یہ بہت ہی بنیادی اور اہم قدم ہےکہ آپ نے گوشت کی پیداوار یا انڈے حاصل کرنے کا انتخاب کرنا۔ لیکن بہت سے لوگ اس طرف سرسری سا غوروفکر کرتے ہیں۔
پولٹری فارم کا عمدہ نام کا انتخاب اور لوگو (logo) بنانا:
ہمارے ملک پاکستان میں نام اور لوگو کی طرف خاص دھان نہیں دیا جاتا۔ اگر ہم کوئی کاروبار شروع کرنے کا سوچتے ہیں تو اس کا نام ہم کسی بھی اپنی جان سے پیارے انسان کے نام پر رکھ دیتے ہیں (جس میں کوئی مذائقہ بھی نہیں) یا ایسا نام رکھتے ہیں جس کا کاروبار سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ اور نام کے ساتھ ساتھ لوگو (logo) کا بھی یہی حال ہے۔ ویسے کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی بنا بنایا لوگو (logo) مل جائے اور اس میں ہلکی پھلکی تبدیلی کرکے اپنا لوگو (logo) بنا لیا جائے۔ جو کہ سرا سر غلط ہے۔

ایک نام ہی آپ کی پہچان ہوتی ہے اور اس لئے اس کو نہایت سوچ سمجھ کر رکھنا چائیے۔ آپ اپنے پولٹری فارم کا نام اپنے کام اور اپنی ثقافت کو مندنظر رکھتے ہوئے کریں۔ ایسے نام کا انتخاب کریں، جو بولنے کے ساتھ ساتھ یاد رکھنے میں بھی آسان ہو۔ مشکل یا بڑا نام جلدی بھول جانے والے ہوتے ہیں۔ اور لوگ اس طرف توجہ بھی پھر کم دیتے ہیں۔
پولٹری فارم کے نام کے انتخاب کے بعد دلکش اور جاب نظر فارم کا لوگو (farm logo) کسی گرافک ڈیزائینر (graphic designer) سے بنوائے۔ اور اس لوگو (logo) کو اپنے پولٹری فارم کے تمام کاغزات (documents) ، مصنوعات (products) ، ملاقاتی کارڈ (visiting card) ، ویب سائیٹ (website) ، اور دوسری بہت سی اشیاء پر چھپوائے تاکہ آپ کے فارم کی زیادہ سے زیادہ مشہوری ہو سکے۔ اس سے دوسرے بندے کو یہ تاثر ملیں گا کہ آپ تجارتی پیمانے پر پولٹری فارم کا کاروبار کر رہے ہیں۔
پولٹری فارم کے لئے جگہ کا انتخاب :
آپ کو اپنا پولٹری فارم بنانے کے لئے نہائت مناسب جگہ کے بارے میں سوچنا چائیے۔ پولٹری فارم کے لئے جس بھی جگہ کا انتخاب کریں وہاں اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ کیا وہاں بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ کوشش کریں کہ پولٹری فارم شہر یا آبادی سے تھوڑا ہی دور ہو تاکہ پولٹری فارم کے لئے زمین اور مزدور دونوں سستے میں مل جائے۔

تاہم پولٹری فارم آبادی سے بہت دور بنانا ایک غلطی ثابت ہوسکتی ہے۔ جگہ کے انتخاب میں اس بات کو لازمی ذہن میں رکھیں کہ اپنی مصنوعات (products) کو فروخت کرنے کے لئے آپ کو شہر یا آبادی میں ہی آنا پڑئے گا۔ اگر پولٹری فارم شہر یا آبادی سے دور ہو گا اس سے نقل و حمل (transportation) پر بھی خرچ (expense) زیادہ ہوگا۔
سرمایہ کاری کے لئے رقم جمع کرنا :
جب آپ اپنا پولٹری فارم کا کاروبار شروع کرنے کا سوچ رہے ہو گے تو اس وقت ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس سرمایہ کاری کے لئے بہت زیادہ رقم درکار نہ ہو۔ لیکن پولٹری فارم بنانے کے لئے وافر رقم درکار ہونی چائیے۔ کیونکہ آپ نے بہت سا سازوسامان، جیسے کہ خوراک والے برتن، پانی والے برتن یا بولتیں، ہیٹرز، انڈے سینے والی مشینیں، پنکھیں، بجلی، روشنی کےلئے بلب وغیرہ خریدنا پڑئے گا۔ سب سے زیادہ رقم آپ کو پولٹری فارم کے لئیے جگہ لینے کے لئیے درکار ہوگی چاہے وہ جگہ پھر کرائے پر ہو یا ذاتی خرید۔ یہ سب اور بہت سی سہولتیں آپ کے کاروبار کی ترقی کا سبب بنے گی۔

مزید یہ کہ آپ چھوٹے یا بڑئے پیمانے پر پولٹری فارم بنا رہے تو آپ کو اپنے فارم پر رکھے ہوئے لوگوں کو مزدوری بھی دینی ہو گی۔ اس لئے اپنی ضروریات کو مندنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کا تفصیل سے تجزیہ کر لیں۔ کسی بنک میں قرض کے لئے مدد لیں یا اپنے دوسرے ذرائے سے سرمایہ اکٹھا کریں۔
اپنی پولٹری فارم کی مشہوری کرنا:
روزمرہ زندگی میں آپ بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں۔ اس لئے جہاں مناسب لگے وہاں اپنے پولٹری فارم کے کاروبار کے بارے میں لوگوں کو بتائے۔ اپنے پولٹری فارم کے بارے میں مشہوری کا آغاز اپنے دوستوں اور رشتےداروں سے کریں اور حاسدین سے بچے۔ اور ان لوگوں کے پاس لازمی جائے جو پولٹری فارم کے کاروبار سے کسی نہ کسی طور پر منسلک ہے اور ان سے اچھے اور قریبی تعلقات بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اس سے ہو سکتا ہے کہ آپ کو کچھ اچھے گاہک مل جائے۔ اور ان کو اپنے پولٹری فارم کے مقاصد سے آگاہ کریں اور ان سے اچھی رائے لیں۔ اور سمجھ بوجھ کے بعد اس پر عمل کریں۔
جب آپ کسی سے ملے تو اپنے پولٹری فارم کے کاروبار کا ملاقاتی کارڈ (visiting card) لازمی دیں۔ یہ اپنے کاروبار کو متعارف کرنے وانے کا پیشہ وارنہ طریقہ ہے۔ اس کارڈ پر آپ کے پولٹری فارم کا نام و پتہ، موبائل نمبراور ویب سائیٹ وغیرہ سب لکھا ہو گا اور بعد ازع ضرورت کے تحت وہ بندہ آپ سے رابطہ بھی کر لیں گا۔
پولٹری فارم پر پیشہ وارانہ افراد کو رکھنا:
پولٹری فارم کے بہت سارے معملات ایسے ہوتے ہیں جو صرف پیشہ وارانہ (professionals) لوگ ہی آسانی سے حل کرسکتے ہیں۔ پس ان لوگوں پر اپنے فارم پر رکھیں جو پیشہ وارانہ ہے اور ان کا اس پیشے میں کچھ سالوں کا تجربہ ہے۔ اگر آپ خود کار جدید مشینیں استعمال کر رہے ہیں تومزدر افراد کی اتنی ضرورت نہیں ہوگی۔
تاہم آپ کو ایک ایسے فرد کی ضرورت ہو گی جو روزمہ کے معملات کو دیکھیں اور اپنی نگرانی میں سب کام سر انجام دیں۔ اس کام کے لئے ایسے فرد کا چناو کریں جو ہوشیار، عقل مند اور اس پیشے سے منسلک رہ چکا ہوں یا اپنے کام کو نہایت عمدہ طریقے سے سرانجام دیں سکے۔ اور آپ کے پیسوں کو ضائع کرنے کے بجائے ان کو بچائے۔
پولٹری فارم کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال:
آج کے اس جدید دورمیں تقریباً سارے کاروبار ہی انٹرنیٹ پر آن لائن ہو چکے ہیں۔ اور ویب سائیٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا (فیس بک، گوگل پلس، ٹویٹر وغیرہ) پر ان کی خوب اشتہاربازی (marketing) کی جاتی ہے۔ اور بہت سارے گاہک آپ کو انٹرنیٹ کی وجہ سے مل جاتے ہیں۔ بہت سے گاہک آپ کی ویب سائیٹ کی وجہ سے مل جاتے ہیں۔ اس لئے سوشل میڈیا ویب سائیٹس پر اپنے کاروبار کی خوب اشتہار بازی کریں اور اپنی جاذب نظر اور دلکش ویب سائیٹ کسی پیشہ وارانہ بندے سے بنوائے اور اس ہر اس پہلو کے بارئے بتائے جو لوگوں کے لئے جاننا ضروری ہے۔
پولٹری فارم کی مصنوعات کی مشہوری کرنا:
جب آپ پولٹری فارم شروع کریں تو اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ نے اپنے پولٹری فارم کی مصنوعات (products) کی کس طرح مشہوری (marketing) کرنی ہے۔ کسی منصوبے کے بغیر آپ ترقی کی چوٹی پر نہیں پہنچ سکتے۔ اپنی مصنوعات کی مشہوری کے لئے اپنے شہر اورملک میں طلب اور رسد (demand and supply) کا بغور تجزیہ (analysis) کر لیں۔ اور آپ نے کن لوگوں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنی ہے اس بات کا تعین کر لیں۔
لوگوں میں پولٹری فارم کے اشتہار بنا کر بانٹنا، ایک سستا طریقہ ہے مشہوری کا۔ لوگوں کو اپنے پولٹری فارم پر دعوت دیں تاکہ ان کے زہن میں کوئی شک و شہبہ ہو تو وہ ختم ہو جائے اور اس سے بھی آپ کی فروخت میں اچھا خاصہ اضافہ ہو گا۔ اور بہت سے لوگ آپ کی مصنوعات لینے کے بارے میں سوچنا شروع کردیں گے۔
تجزیہ:
پولٹری فارم شروع کرنے سے لے کر آخر تک تمام پہلووں کا بغور بار بار جائزہ لیں اور پولٹری فارم کے لئے پرندے کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔ جگہ کا انتخاب میں نقل و حمل (transportation) اور شہر یا آبادی سے فاصلے کو ذہن میں رکھیں۔ اور سرمایہ کاری کے لئے وافر رقم کا بندوبست رکھیں۔ اس طرح آپ آسانی سے ترقی کی راہ پر پہلے دن سے ہی گامزن ہو جائے گے اور نقصان کا اندیشہ بھی کم سے کم ہو گا۔ جو کہ سب سے اچھا پہلو ہو گا آپ کے لئے۔

30/07/2021

نئے پولٹری فارم (مرغی) کا کاروبار شروع کرنے لئے رہنمائی

یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لئے رہنمائی کا کام کریں گا جو لوگ نئے ہیں اور پولٹری فارم کا کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔ پولٹری فارم ایک نہایت منافع بخش کاروبار ہے اور یہ کاروبار اپنی مثال آپ ہے۔ اکثر لوگ پولٹری فارم کا کاروبار اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے کرتے ہیں۔

پولٹری فارم کے کاروبار سے مراد ایسا کاروبار جس میں حلال اور کھائے جانے والے پرندوں کو گوشت کی پیدوار کے لئے یا ان کے انڈے حاصل کرنے لئے گھریلو یا تجارتی پیمانے پر پالے جاتے ہیں۔ لیکن اس آرٹیکل میں مرغیاں پالنے کے حوالے سے پولٹری فارم کا کاروبار کرنے کے لئے رہنمائی ملے گی۔ مرغی دوسرے جانوروں کی نسبت سستا ذریعہ ہے گوشت اور انڈوں کی پیدوار کے ساتھ ساتھ پروٹین وغیرہ حاصل کرنے کا۔ اور مرغیاں انسان کی غزا کا ایک اہم جزو بن چکی ہے۔ گھریلو اور چھوٹے پیمانے پر مرغیاں پالنے سے ایک خاندان کے لئے گوشت اور انڈے وغیرہ ملنے سے پروٹینز وغیرہ کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ لیکن بڑے اور تجارتی پیمانے پر مرغیاں پالنے سے آمدنی میں اضافے کا ایک بہترین ذریعہ بنتا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے اس جدید دور میں بھی چھوٹے اور بڑے پیمانے پر مرغیاں پالنے کا کاروبار کیا جا رہا ہیں۔ پولٹری فارم کا کاروبار ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جن کو پرندوں اور جانور پالنے کا شوق ہوتا اور وہ ان کے باڑے میں آسانی سے رہ سکتےہیں۔ پولٹری فارم کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے اگر آپ اس کو اچھے طریقے سے چلا سکے اور پولٹری فارم کے پرندوں کی اچھی دیکھ بھال کر سکیں۔

پولٹری فارم کا کاروبار نئے فرد کے لئے:
دراصل بات یہ ہے کہ ہر ایک کاروبار میں منافع کمانے کے لئے الگ الگ اصول ہوتے ہیں۔ اگر ان اصولوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو پھر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عقل مندی اسی میں ہے کہ کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میں علم حاصل کر لیں۔ کچھ وقت لیں اور آرام سے سوچے کہ کیوں کچھ مرغیوں کا پولٹری فارم کا کاروبار کرنے والے اچھا منافع کما لیتے ہیں اور دوسرے کیوں اس کاروبار میں نقصان اٹھاتے ہیں اور آخر میں وہ اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ کچھ پولٹری فارم کا کاروبار کرنے والے اور خاص طور پر اس کاروبار کو پہلی دفعہ کرنے والے اصولوں پر صحیح طرح سے عمل نہ کر سکنے کی وجہ سے اپنی رقم کو نقصان کی صورت میں ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ مرغیوں کا پولٹری فارم کا کاروبار کسی سست بندے کے لئے موذوع نہیں ہیں۔ اس کاروبار میں ہر امر کو وقت پر کرنے کے ساتھ ساتھ اصول و ضوابط کے مطابق کرنا ہوتا ہے۔ تاہم۔ میں اس آرٹیکل میں کوشش کروں گا کہ مرغیوں کے پولٹری فارم کے کاروبار کو شروع کرنے لئے تفصیل سے راہنمائی کر سکوں۔

پولٹری فارم کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے:
اپنے پولٹری فارم کے کاروبار کو شروع کرنے لئے تمام طریقہ کار پر مرحلہ وار عمل کریں۔ پولٹری فارم کا کاروبار شروع کرنا بہت آسان ہے لیکن اس میں روزمرہ کے بہت سے کام ایک ہی وقت پر کئیے جاتے ہیں۔

سرمایہ کاری کے لئے رقم:
پولٹری فارم کا کاروبار بہت زیادہ سرمایہ کاری مانگتا ہے۔ آپ اپنی مدد آپ کے تحت سرمایہ کاری کے لئے رقم اکھٹی کر سکتے ہیں یا پھر کسی بنک سے قرضہ لے سکتے ہیں۔ حکومتی اور پرائیویٹ دونوں سطع پر پولٹری فارم کا کاروبار کرنے کے لئے قرضہ دیا جاتا ہے۔ آپ اپنے پسند کے بنک سے قرضہ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ اس کاروبار میں نئے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ کم سے کم پرندوں کے ساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کریں۔ اس سے رقم کی ضرورت کم سے کم پڑئے گی۔

پولٹری فارم کا کاروبار کرنے کا مقصد:

پولٹری کے پرندوں کی صنعت کی بات کریں تواس کی وصت بہت زیادہ ہیں۔ لیکن عام طور پر پولٹری کے پرندوں کودومقاصد کے طورپرپالا جاتا ہے۔ ان میں ایک مقصد گوشت کی پیداروار یعنی برائلر(broiler) اوردوسرا انڈوں کو حاصل کرنے کے لئے(layer) پالا جاتا ہے۔ اور اس کے علاوہ انڈوں میں سے پرندوں کے پچے نکلونا (incubating the eggs) اور بچوں کو پال کر کھانے یا فروخت کرنے لائق بنانا۔

بہت سارے لوگ پولٹری کے پرندوں کا کام کرنے والے ایک ہی وقت میں بہت سارے حلقوں / شعبوں میں کاروبار کر رہے ہیں۔ اگرآپ ان لوگوں کی طرح تمام حلقوں / شعبوں میں اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو شروعات میں آپ کو ایک یا دو حلقوں / شعبوں میں سخت محنت کر کے مکمل مہارت حاصل کر لینی چائیے۔ پولٹری کے پرندوں کے حوالے سے چند حلقے یا شعبے درج ذیل ہیں۔

گوشت کی پیداوار کے لئے پرندہ پالنا – (broiler breeding)

انڈے دینے کے لئے پرندے پالنا – (layer breeding)

پولٹری کے پرندوں کے لئے خوراک (فیڈٌ) تیار کرنا

پولٹری کے انڈوں سے بچے نکوانا – (Hatchery)

انڈوں اور گوشت کو محفوظ کر کے فروخت کرنا

پولٹری فارم کے لئے جگہ کا انتخاب اور موذوع بنانا:
پولٹری فارم کے کاروبار کے لئے مناسب جگہ کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کو ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چائیے جہاں ساری سہولتیں میسر ہوں اور آپ آسانی سے کاروبار کر سکیں۔ یہ شہر یا آبادی سے تھوڑے فاصلے پر ہونا چائیے جہاں پولٹری فارم کے لیے زمین سستی ملنے کے ساتھ ساتھ مزدوری پر بھی زیادہ لاگت نہ آئے۔ لیکن شہر یا آبادی سے زیادہ دور پولٹری فارم مت بنائے کیونکہ آخر آپ نے شہر یا آبادی میں آکر ہی اپنے پولٹری فارم کی مصنوعات کو فروخت کرنا ہے۔ اور نہ ہی شہری یا آبادی کے اندر پولٹری فارم بنائے کیونکہ پولٹری فارم کے پرندوں کے گند سے گندی اور نہ پسندیدہ بدبو آتی ہے۔ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سے آپ آسانی سے نقل وحمل (transportation) کرنے کے ساتھ ساتھ پرندوں کے لئے ادویات بھی آسانی دستیاب ہوسکے۔

پولٹری فارم پر مرغیوں کے لئے باڑہ یا شیڈ بنانا :
پولٹری فارم کے لئے جگہ کے انتخاب کے بعد اپنے پرندوں کے لئے اچھا سا باڑہ یا شیڈ بنائے۔ اس بات کا لازمی دھان رکھیں کہ پرندوں کے لئے بنائے گئے باڑے یا شیڈ میں تمام ضروری سہولتیں میسر ہیں یا نہیں۔ پولٹری فارم پر باڑہ یا شیڈ پرتقریباً تین طرح سے بنائے جاتے ہیں۔ جو درج ذیل ہیں۔

کھلے آسمان تلے اور دور تک پھیلا ہوا یا وسیع پیمانے پرپرندوں کو پالنا – (Extensive Farming) ۔

کچھ حصے میں شیڈ بنا کر اور کچھ حصہ کھلے آسمان تلے پرندوں کو پالنا – (Semi-Intensive Farming) ۔

باڑہ یا شیڈ میں پرندوں کو پالنا – (Intensive) ۔

تجارتی پیمانے پر پرندوں کو پالنے کے لئے باڑہ یا شیڈ بنا کر پالا (Intensive Farming) جاتا ہے۔ آپ پرندوں کو پنجرے میں یا زمین پر دونوں طرح سے پال سکتے ہیں۔ گوشت کی پیداوار کے لئے (برائلر) مرغی کو تقریباً آڑھائی (2.5) مربع فٹ جگہ چائیے ہوتی ہے اور انڈے دینے والی مرغی (Layer chicken) کو تقریباً چار (4) مربع فٹ جگہ چائیے ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر آپ تقریباً 200 انڈے دینے والے مرغیاں پالنا چاہ رہے ہیں۔ تو اس کے لئے آپ کو 800 مربع فٹ جگہ چائیے ہو گی۔ اگر مرغیوں کو پنجرے میں پال رہے تو تقریباً 4 مربع فٹ جگہ ایک مرغی کے لئے درکار ہوگی۔ باڑہ یا شیڈ میں روشنی کا مناسب اتنظام کرنے کے ساتھ ساتھ ہوادار بنانا نہ بھولیں۔

پولٹری فارم کے لئے سازوسامان :
پولٹری فارم کے لئے کچھ ضروری سازوسامان (equipment) چائیے ہو گے۔ ان کو آپ اپنی مرضی کے ڈیزائن اور بازار سے خرید سکتے ہیں۔ ایک پولٹری فارم میں پرندوں کو پالنے کئے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی جو فہرست میں دئیے گئے ہیں

خوراک دینے والے برتن – (Feeders)

پانی والی بولتیں – (Waterers)

گھونسلے – (Nests)

پنجرے – (Cages)

ڈبہ یا ٹوکرا – (Coop)

لکٹری کے کریٹس – (Crates)

انڈے سینے والی مشینیں – (Incubator)

انڈرے رکھنے والی ٹرے – (Egg tray)

روشنی کے لئے بلب وغیرہ – (Lighting instruments)

پرندوں کے لئے بیٹھنے کے لئے – (Perches)

پرندوں کو گرم رکھنے کے لئے ہیٹرز – (Heaters)

ہوادار بنانے کے لئے پنکھے – (Ventilation System)

کچرا پھکنے کے لئے – (Waste disposal system)

پولٹری فارم پر مزدور :
پولٹری فارم پر پالے جانے والے پرندوں کی تعداد کے مطابق مزدوروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر شروع میں آپ 200 سے 500 تک پرندا پالنا چاہ رہے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کسی مزدور کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ سارا کام آپ آسانی سے خود ہی کر لیں گے۔ اگر آپ اس سے زیادہ پرندے پالنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو مزدوروں کی ضرورت ہو گی۔ اس بات کا دھان رکھے کہ مزدور آپ کو سستے داموں میں مل جائے۔

پولٹری فارم کے لئے چوزوں کی خرید :
سب کچھ تیار کر لینے کے بعد کسی اچھے اور قابل اعتماد پولٹری فارم سے چوزوں کو خریدیں۔ چوزوں کو فارم پر لانے سے پہلے فارم کے درجہ حرارت کو چوزوں کے لئے مناسب بنائے۔ اگر آپ اس کاروبار میں نئے ہیں تو ایک دن کے چوزے سے شروعات کرنا بہ بانسبت بڑئے چوزوں کے مناسب رہے گا۔ اور اگر آپ اس کاروبار کے اصول و ضوابطوں کے بارئے میں بلکل نہ وقف ہیں تو آپ کم سے کم چوزوں سے شروعات کریں۔ جن کی تعداد 500 سے بلکل بھی زیادہ نہ ہو۔

پولٹری فارم کے پرندوں کے لئے خوراک :
پولٹری فارم کے پرندوں کے لئے خوراک سب سے اہم جزو ہوتا ہے۔ باڑہ یا شیڈ بنانے کے ساتھ ساتھ سازوسامان اور چوزوں کی خرید کے بعد چوزوں کی خوراک کے لئے سب زیادہ سرمایہ چائیے ہوتا ہے۔ کل خرچ کا تقریباً 70% پرندوں کی خوراک کے لئے چائیے ہوتا ہے۔ اور اس کاروبار میں کامیابی کا سہرا اچھی اور مناسب خوراک پر ہوتا ہے۔ آپ بازار سے مختلف اجزاء خرید کر پرندوں کے لئے اپنی خود کی خوراک بنا سکتے ہیں یا پھر بازار سے بنی بنائی خوراک بھی خرید سکتے ہیں۔ بازار میں تقریباً ہر پرندے کے لئے مختلف طرح کی خوراک دستیاب ہوتی ہیں۔ خوراک کے حوالے سے مزید تفصیل جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے ویب سائیٹ کے پیجز کو پڑھے۔

نوٹ: اپنے پولٹری فارم پر اپنے پرندوں کو ایسی خوراک دیں جو آپ کے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کی صحت لئے مفید ہو۔ زیادہ منافع کے کوشش میں آپ جانے انجانے میں انسانی صحت کے ساتھ تو نہیں کھیل رہے۔ اس بات کا لازمی خیال رکھیں۔ اوراس بات کو لازمی ذہن نشین رکھیں کہ قدرت کا قانون ہے کہ جو بیج بو رہے ہو وہ کاٹنا ضرور ہے۔ دوسروع کو خیال کرو گے تو اللہ آپ کا خیال کریں گا ورنہ اس کو آپ کی کوئی پراہ نہیں۔ کیونکہ کہ آپ کو اس کی پیداکردا مخلوق کی پرواہ نہیں۔

گوشت کی پیداروار (برائلر) کے لئے خوراک

انڈے دینے والی پرندے کے لئے خوراک

پولٹری فارم کے پرندوں کی صحت کا خیال :
جیسا کہ پہلے بتا چکے ہیں کہ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سے پرندوں کے لئے آسانی سے ادویات دستیاب ہو۔ پولٹری فارم کے پرندوں کو مختلف طرح کی بیماریاں لگتی ہے جن کے لئے آپ کو تیار رہنا چائیے۔ ہم جانتے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ لیکن پھر بھی پرندوں کے دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی صحت کے لئے صاف ستھرا ماحول ہونا لازمی چائیے۔ اپنے پرندوں کو تازہ اور صاف پانی مہیاکریں اور ان کو صاف ستھری اور تازہ خوراک دیں۔ اگر آپ بازاری خوراک دے رہے تو اس پر دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھ لیں اور اس کے استعمال کی میاد ختم (expiry date) کو لازمی دیکھ لیں۔ پولٹری فارم کے پرندوں کو وقت پر وٹامنز اور ادویات دیں۔ اور کچھ ادویات اپنے پاس ذخیرہ کر لیں تاکہ بروقت کام آسکیں۔

پولٹری فارم کی مصنوعات کو فروخت کرنا :
پولٹری فارم کی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی کر کے فروخت کیا جائے تو اس سے اچھا منافع حاصل ہوتا ہے۔ اگر آپ بازار میں آسانی سے اپنی مصنوعات کو فروخت کر سکتے ہیں تو اس سے آپ کی حوصلہ افزائی ہو گی اور آپ زیادہ محنت کریں گے۔ پولٹری فارم کے کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے شہر یا آبادی میں پولٹری فارم کی مصنوعات کے حوالے سے جائزہ ضرور لے لیں اس سے کاروبار کرنے میں آسانی رہے گی۔ اگر آپ اپنی مصنوعات کو آسانی سے فروخت نہیں کر پائے گے تو آپ کو اچھا منافع حاصل نہیں ہو گا۔

تجزیہ :
مجھے اُمید ہے اس آرٹیکل کے ذریعے آپ کو اپنے پولٹری فارم کا کاروبار کرنے میں ضرور راہنمائی ملیں گئ۔ کوشش کریں کہ پولٹری فارم کا کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے تفصیل سے علم حاصل کریں اور دوسرے پولٹری فارمز کو ضرور دیکھیں کہ وہ اپنا کاروبار کیسے کر رہے ہیں اور ان کے انتظامات کے بارے میں جاننے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ اس سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.

30/07/2021

لئیر فارمنگ .
حسب وعدہ لیئر فارمنگ سیکھنے کے شوقین لوگوں کیلیے رئیرنگ سے متعلقہ ھفتہ وار پوسٹیں حاضر خدمت ھے .لئیر کی رئیرنگ آپ کے فلاک کی بنیاد ھے .اور یہ سب جانتے ھے بنیاد مضبوط ھو تو عمارت کبھی نہی گرتی .اور یہی پہلا سبق ھے .
پہلا ھفتہ .
درجہ حرارت .
پہلے چوبیس گھنٹے پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ دے .پہلا دن زیرو ڈے ھوتا ھے .اسے گنتی میں مت شمار کرے
پہلے دن چونتیس سے پینتیس ڈگری .
دوسرے دن تینتیس سے بتیس ڈگری .
بقایا پانچ دن آدھا ڈگری کم کرتے رھے .
درجہ حرارت بروڈنگ کا مرکزی عمل ھے .چوزے کو درجہ حرارت پر ھی کھلنا چاھئے .عام طور پر لوگ چوزے کو آتے ھی ڈرا کر دوڑانا شروع کر دیتے ھے .یہ عمل نقصان دہ ھے .بروڈنگ کا مطلوبہ درجہ حرارت چوزہ کو اکٹھا نہی ھونے دیتا .یوک کیوجہ سے یار لوگ چوزے کے دوڑانے کا دفاع کرتے ھے .جدید پولٹری کیج فارم پر منتقل ھو چکی ھے .تو کیا کیجز میں ایسا عمل ممکن ھے تو جواب نفی کی صورت میں ھے .
چار پانچ سال پہلے کی بات ھے مجھے برائلر کیجز پر کام کرنے کا اتفاق ھوا .یہ شاید پاکستان کا پہلا برائلر کیج فارم تھا .یہاں بھی یہی چوزے کو دوڑانے کا سوال تھا .میرا جواب تھا کہ بروڈنگ ٹمپریچر پورا ھو تو ایسا کوئی عمل نہی کیا جائے .اور آنے والے اکیس فلاکز نے یہ بات ثابت کردی .دراصل یوک ایک فطرت کیطرف سے تین دن کی خوراک ھے جو چوزے کے انڈے سے نکلتے ھی حل ھونا شروع ھو جاتی ھے .اصل مسئلہ یہ ھے کہ پہلے دن چوزے کو خوراک ضرور لینی چاھئے تاکہ اس کی انتڑیاں کھلے اور خوراک چوزہ اسی صورت میں لے گا جب اس کو درجہ حرارت اس کے مطابق ملے گا .اگر درجہ حرارت کم ھوا تو یہ ڈھیریوں کی شکل میں اکٹھا ھوگا اور خوراک نہی لے گا .اور خوراک نہ لینے کیوجہ سے یہ دو سے تین دن میں مر جائے گا .
اگر درجہ حرارت کم ھے اور مجبوری ھے تب آپ چوزہ کو دوڑا سکتے ھے .مگر کچھ حد تک .ورنہ یوک کا چوزہ کے دوڑانے سے کوئی تعلق نہی .
میڈیسن .
میریکس کی ویکسین کا انجکشن اور اینڈی آئی بی کا سپرے ھیچری میں کروائے .
چوزہ کو چوبیس گھنٹے گلوکوز دو کلو فی ڈرم (ایک ڈرم دو سولیٹر پانی کا ھوتا ھے ) اور الیکٹرولائٹس دے .
اگلے تین دن اینرو کولسٹین دے .
اس کے بعد فلیشنگ دے .ایک کلو چینی فی ھزار چوزہ .آدھا کلو دودھ فی ھزار چوزہ .پانچ سے سات گھنٹے کے پانی میں دے .
منیجمینٹ .
چوزے کو وصول کرتے ھی پہلے وزن کرے بہترین چوزہ تیس سے چھتیس گرام کا ھوتا ھے .ڈبوں میں تعداد کا جائزہ لے .مردہ چوزے کی تعداد ھیچری کی رسید پر درج کرے
چوزے کے آنے سے پہلے پلیٹوں میں فیڈ ڈالے .اور پانی مہیا کرے .
لیئر کے چوزے نے فی دن دس گرام فیڈ کھانی ھوتی ھے .ایک چوزے کو دس گرام کے حساب سے سات دن فیڈ دے .ایک ھفتے کی فیڈ ستر گرام پر چوزہ بنتی ھے .اس کا ھفتے کے اینڈ پر وزن کرے .اس کا معیاری وزن ستر گرام ھوتا ھے .مگر عموما وزن اس سے کم ھی آتا ھے ساٹھ سے پینسٹھ گرام وزن اگر آپ لے لیتے ھے تو قابل اطمینان ھے .
بشکریہ.
Pakistan Poultry Site

30/07/2021

لیئر فارمنگ کیا ھے .
عام طور پر گھریلو دیسی یا کراس مسری گولڈن نسل اتنی منافع بخش نہی ھے کہ اس کو کمرشل طور پر پالا جاسکے .ایک سرمایہ کار کیلیے لیئر مرغی ھی منافع بخش ھوتی ھے .اسی نسل کے ایک دن کے چوزے کو پالنا اور پھر اس سے انڈہ لینا .یہ لئیر فارمنگ ھے .مزید واضح کرے .
لیئر کی مختلف اقسام ھے اور تقریبا سب ملتی جلتی ھے کوئی خاص فرق نہی.اس کا چوزہ ایڈوانس بک کرانا پڑتا ھے .ایک دن کے چوزے کا ریٹ زیادہ سے زیادہ سو یا ایل سودس تک کی سطح پر بھی جاتا ھے .اس کے فلاکز زیادہ تر دوسرے ماہ سے مئی تک ڈالے جاتے ھے .انڈے کا ریٹ نویں مہینے سے تیسرے تک منافع بخش ھوتا ھے .اسی لیے اس کے فلاکز اسی سیزن کو مدنظر رکھ کر منیج کیے جاتے ھے .یہ تقریبا چار ماہ دو ھفتے کے بعد ڈراپنگ (انڈہ دینا ) شروع کرتی ھے .اور تقریبا مزید دو ماہ تک پچانوے سے ستانوے فیصد تک انڈہ دیتی ھے .اور ستر ھفتے کے بعد اس کی پروڈکشن خاص منافع بخش نہی رھتی اسی لیے اس دوران یعنی اسے کچھ فارمرز مولڈنگ پر لگا کر دوبارہ بہتر پروڈکشن کے قابل کر لیتے ھے یہ عمل بڑے فارمرز کی حد تک ٹھیک ھے .عام فارمرز کیلیے خاص منافع بخش نہی .عام فارمرز انڈہ پروڈکشن کا عرصہ جو کہ تقریبا چھ ماہ ھے کے بعد اسے سیل کردیتا ھے یہ مرغی فی نگ کے حساب سے ستر سے ڈیڑھ سو روپے تک کے ریٹ پر سیل ھو جاتی ھے
اس کے ایک دن کے چوزے سے لیکر انڈہ پروڈکش تک کے درمیانی عرصے کو ھم رئیرنگ کہتے ھے .
اور انڈہ دینے سے فلاک سیل آؤٹ کے دورانیے کو ھم لیئنگ پیریڈ یا پروڈکشن پیریڈ کہتے ھے .
اس کا رئیرنگ پیریڈ بہت اھم ھے رئیرنگ ایسے ھی ھے جیسے ایک عمارت کی بنیاد ھو .اگر یہی بنیاد مضبوط ھو گی تو عمارت قائم رھے گی .رئیرنگ میں ویکسینیشن بہت اھم ھے .
بنیادی طور پر میش فیڈ لیئر اور بریڈر کیلیے بہترین ھے .لیئر کے بڑے فارمرز اپنی فیڈ خود بناتے ھے .اس کا ڈبل فائدہ ھے تازہ فیڈ اور کم خرچ .
سرمایہ کار کیلیے برائلر کی نسبت یہ کنفرم منافع بخش ھے .اور سرمایہ کے محفوظ ھونے کا تحفظ بھی ھے .
پاکستان میں لیئر فارمنگ میں چکوال اور سمندری عرصہ دراز سے پورے پاکستان کو لیڈ کرتے ھے .اور ان علاقہ جات میں فارمنگ بہت زیادہ ھے .
بشکریہ.
Pakistan Poultry Site, Poultry Updates, Pakistan Poultry Updates - PPU

لیئر فارمنگ .لیئر فارمنگ ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ھے .مگر یاد رکھے کاروبار اسی وقت منافع بخش ھوتا ھے جب آپ اس کی بن...
30/07/2021

لیئر فارمنگ .
لیئر فارمنگ ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ھے .مگر یاد رکھے کاروبار اسی وقت منافع بخش ھوتا ھے جب آپ اس کی بنیاد سے لیکر آخر تک سے آشنا ھو .ورنہ نقصان کا اندیشہ زیادہ ھے .
ھمارے ملک کی بڑی بدقسمتی ھے کہ ھمیں کسی بھی کاروبار کی گائیڈ لائن نہی ملتی اور خاص کر لیئر اور برائلر فارمرز کیلیے تو ایک فیصد بھی گائیڈ لائن نہی ھے .اس سے متعلقہ موجود لٹریچر بھی انگریزی میں ھے اور ستم ظریفی یہ کہ وہ بھی نامکمل ھے .
ایک پولٹری کا طالب علم ھو یا پولٹری فارمرز ھمیشہ تشنہ صدف کیطرح پیاسا ھی رہ جاتا ھے .
ھم اسی وجہ سے یہ سلسلہ شروع کر رھے ھے .اس میں ھم لیئر فارمنگ کے تمام پہلو کا احاطہ کرنے کی کوشش کرے گے .یہ سلسلہ مرحلہ وار ھو گا .اس میں کیا کیوں اور کیسے تمام مراحل کو سامنے رکھ کر مرحلہ وار سمجھایا جائے گا .رئیرنگ سیزن لیئر فارمنگ کی ابتداء ھوتی ھے .ھم اسی سے متعلقہ ھفتہ وار پوسٹیں کرے گے .انشاءاللہ فائدہ مند ھو گی .
Pakistan Poultry Site

10/05/2020

چکن شاپ کیپر کی ارجنٹ ضرورت ہے.
رابطہ کیجیے.
شکریہ.

10/05/2020

کراچی کے مختلف ایریاز میں چکن شاپ پہ کام کرنے کے لئے اسٹاف کی ضرورت ہے۔ وہ تمام تر لوگ اپلائی کریں جو چکن شاپ کا تجربہ رکھتے ہوں.
نیز سیلری کے ساتھ میڈیکل الاؤنس بھی مہیا کیا جائے گا۔

03/05/2020

Address

Air Port
Karachi
77000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Poultry Site posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Poultry Site:

Share

Category