15/05/2026
* کراچی *
کراچی ایک قدیم ساحلی، تجارتی اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ برصغیر کے تقریباً تمام علاقوں کے لوگ یہاں رہتے ہیں، جب کہ ہمسایہ ممالک جیسے افغانستان، ایران، چین، بنگلہ دیش، برما وغیرہ کے لوگ بھی یہاں بستے ہیں۔ ان سب کی اپنی الگ ثقافت، زبان، لباس، مذاہب، فرقے، عقائد اور کھانے ہیں اور یہ تمام خصوصیات مل کر اس شہر کو دوسرے شہروں سے منفرد بناتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی کے شہری زیادہ مہذب، روشن خیال اور روادار ہیں، اس لیے کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔