07/08/2026
لوگ اکثر کہتے ہیں: "میری رگ پر گوشت آ گیا ہے۔"
حقیقت میں اکثر ایسا سلِپ ڈسک (Slipped Disc) کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے درمیان موجود ڈسک جب اپنی جگہ سے ابھر جاتی ہے تو وہ قریبی اعصاب (Nerves) پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔ یہی دباؤ کمر سے شروع ہونے والا درد، کولہے، ران اور ٹانگ تک جانے والی تکلیف، سن ہونا یا جھنجھناہٹ پیدا کر سکتا ہے، جسے سائیٹیکا (Sciatica) کہا جاتا ہے۔
ہر کمر یا ٹانگ کے درد کی وجہ سلِپ ڈسک نہیں ہوتی، اس لیے درست تشخیص کے بعد ہی مناسب علاج کیا جاتا ہے۔