19/08/2026
🌟 خراجِ تحسین — اعجاز احمد اورکزئی کے نام
آپ نے بھرپور کوشش کی، دن رات محنت کی، ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور عوام کے حق کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے۔ آخرکار آپ کی محنت رنگ لے آئی اور سنٹرل کرم ڈوگر نادرا آفس دوبارہ کھل گیا۔ ✅
یہ کامیابی ان تمام مخلص لوگوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا۔ بالخصوص اعجاز احمد اورکزئی نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا، احتجاج میں بھرپور شرکت کی اور عوامی مسائل کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہے۔
اعجاز احمد اورکزئی نے قوم کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔ مستقبل میں بھی اگر قوم کو ان کی ضرورت پڑی تو امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح عوام کے حق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ہمارے لیے باہمی اتفاق، اتحاد اور یکجہتی سب سے اہم ہے، کیونکہ متحد ہو کر ہی ہم اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کر سکتے ہیں۔ 🤝
آخر میں ان تمام افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے کسی بھی حیثیت سے نادرا آفس کی بحالی کے لیے کوشش کی۔
Sajid Ullah