Subhan foods

Subhan foods لذیذہ کھانے سیکھیں اور سکھائیں

چکن سٹیم پلاؤچکن بڑے پیس میں لے لیں اس کو کٹ لگا لے ، برتن میں 2 لیٹر پانی لے لیں اسمیں حسب ذائقہ نمک  شامل کریں ، 10 جو...
28/12/2023

چکن سٹیم پلاؤ
چکن بڑے پیس میں لے لیں اس کو کٹ لگا لے ، برتن میں 2 لیٹر پانی لے لیں اسمیں حسب ذائقہ نمک شامل کریں ، 10 جوے ثابت لہسن ، اور 2 پیاز ڈال کر پانی بوائل کر لیں ،جب پانی بوائل ہو جائیں تو اس میں چکن کے پیس شامل کر لیں ، جب ساری چیزیں شامل ہو جائیں برتن کو ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر 20 منٹ کیلیے رکھ دیں ، وقت گزر جانے کے بعد چکن کے جو پیس تھے اس کو نکال لیں جو یخنی بچ جائے اس کے مطابق چاول شامل کر دیں ، چاول شامل کرنے کے بعد حسب ذائقہ کالی مرچ ، نمک ، گرم مصالحہ ، خشک پودینہ دھنیا ،لیمن اور آئل ڈال دیں ، جب پانی خشک ہو جائیں تو 15 منٹ کیلئے چاول کو دم پر لگا دیں ،
چکن کے جو پیس تھے اسمیں لیمن رس ، املی کا پیسٹ ، حسب ذائقہ سبز مرچ کا پیسٹ ، نمک اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکس مصالحہ کو چکن کے پیس پر اچھی طرح لگا دیں تاکہ مصالحہ اندر اچھی طرح جذب ہو جائیں اسکے بعد آپ چاہیں چکن کے پیس کو گرل کر لیں ، سٹیم کر لیں یا اوون میں رکھ کر 15 منٹ کیلیئے پکا لیں جو بہتر لگے ، جب چاول کا دم مکمل ہو جائیں اس کو نکال کر ڈش میں ڈالیں اور پیس تیار ہونے کے بعد ان چاولوں کے اوپر رکھ لیں ساتھ لیمن ٹماٹر کھیرا وغیرہ کا سلاد بنا کر چکن سٹیم پلاؤ کو تناول فرمائیں ،
سٹیم کرنے کیلیے جب چاولوں کو دم دیں تو اسمیں ہی پیس رکھ کر سٹیم کر لیں میں نے اوون میں رکھ کر بنایا تھا ،
ریسپی اچھی لگی ہو تو دوست احباب میں لازمی شئیر کریں ،
نوٹ ، اس پلاؤ میں سب قدرتی چیزیں استعمال کی گئ ہے کوئ بازار کے مصالحہ جات استعمال نہیں ہوے آپ بھی اچھی صحت اور بہترین ذائقہ کیلیے مختلف قسم کے بازاری مصالحہ جات سے اجتناب فرمائیں ،

مٹن ران پلاؤ بنانے کا طریقہ ، گوشت دستی یا ران کا لے لیں ، اس کو کٹ لگا لے ، ایک برتن میں 3 لیٹر پانی لے لیں اسمیں حسب ذ...
28/12/2023

مٹن ران پلاؤ بنانے کا طریقہ ،
گوشت دستی یا ران کا لے لیں ، اس کو کٹ لگا لے ، ایک برتن میں 3 لیٹر پانی لے لیں اسمیں حسب ذائقہ نمک شامل کریں ، ا عدد ثابت لہسن ، اور 2 پیاز ڈال کر پانی بوائل کر لیں ،جب پانی بوائل ہو جائیں تو اس میں گوشت کے پیس شامل کر لیں ، جب ساری چیزیں شامل ہو جائیں برتن کو ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر ایک گھنٹے کیلیے رکھ دیں ،
ایک گھنٹہ گزر جانے کے بعد گوشت کے جو پیس تھے اس کو نکال لیں جو یخنی بچ جائے اس کے مطابق چاول شامل کر دیں ، چاول شامل کرنے کے بعد حسب ذائقہ کالی مرچ ، نمک ، گرم مصالحہ ، خشک پودینہ دھنیا ،لیمن اور آئل ڈال دیں ، جب پانی خشک ہو جائیں تو 15 منٹ کیلئے چاول کو دم پر لگا دیں ،
ران کے جو پیس تھے اسمیں لیمن رس ، املی کا پیسٹ ، حسب ذائقہ سبز مرچ کا پیسٹ ، نمک اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکس مصالحہ کو ران کے پیس پر اچھی طرح لگا دیں تاکہ گوشت کے اندر اچھی طرح جذب ہو جائیں اسکے بعد آپ چاہیں گوشت کے پیس کو گرل کر لیں ، سٹیم کر لیں یا اوون میں رکھ کر 20 منٹ کیلیئے پکا لیں جو بہتر لگے ، جب چاول کا دم مکمل ہو جائیں اس کو نکال کر ڈش میں ڈالیں اور پیس تیار ہونے کے بعد ان چاولوں کے اوپر رکھ لیں ساتھ لیمن ٹماٹر کھیرا وغیرہ کا سلاد بنا کر مٹن ران پلاؤ کو تناول فرمائیں ،
ریسپی اچھی لگی ہو تو دوست احباب میں لازمی شئیر کریں ،
نوٹ ، اس پلاؤ میں سب قدرتی چیزیں استعمال کی گئ ہے کوئ بازار کے مصالحہ جات استعمال نہیں ہوے آپ بھی اچھی صحت اور بہترین ذائقہ کیلیے مختلف قسم کے بازاری مصالحہ جات سے اجتناب فرمائیں ،
یہ پلاؤ آپ چکن ، بیف ، میں بھی اسی طریقے سے بنا سکتے ہیں ، پانی کو گوشت کے حساب سے شامل کیجیئے
شکریہ

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، 🥰🥄💞 رشئن سلاد بنانے کا طریقہ 🥄💞شامل اجزاء مٹر(ابلی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پیالی گاجر(باری...
01/10/2022

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،

🥰🥄💞 رشئن سلاد بنانے کا طریقہ 🥄💞

شامل اجزاء

مٹر(ابلی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پیالی
گاجر(باریک کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔3 عدد
آلو(ابلےاور باریک کٹےہوئے)۔۔۔۔۔۔3 عدد
سیب(باریک کٹا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔3 عدد
تازہ کریم۔۔۔۔۔۔۔ایک پیالی
سفید چنے ابلے ہوۓ ۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
انناس کے ٹکڑے۔۔۔۔۔۔۔200 گرام
مایونیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 گرام
پسی ہوئی سفید مرچ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔2/1 کھانے کا چمچہ
فروٹ چاٹ مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب زائقہ

ترکیب:
ایک پیالے میں مایونیز ، کریم ، مصالحہ ،پسی ہوئ چینی اچھی طرح مکس کر لے اسکے بعد سیب ، آلو، گاجر ، چنے اور مٹر اس آمیزہ میں اچھی طرح ملا لیں اور اوپر انناس اور دھنیا کی گارنش کر دیں اسکے بعد اس سلاد کو ف*ج میں رکھ دیں۔ سلاد جب ٹھنڈا ہو جاۓ تو تناول فرمائیں
امید کرتا ہوں میری یہ ریسیپی آپکو پسند آئ ہوئ ہو گی اسے ضرور بنائیں
اللہ پاک ہم سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے خوش رہیں
والسلام

چکن چرغا بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ 1- چکن کا پیس لیں اس کے چاروں سائیڈوں پر اوپر نیچے کٹ لگا لیں2- کٹ لگانے کے بعد برتن...
07/09/2022

چکن چرغا بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ
1- چکن کا پیس لیں اس کے چاروں سائیڈوں پر اوپر نیچے کٹ لگا لیں
2- کٹ لگانے کے بعد برتن میں اتنا پانی لے جسمیں چکن کا پیس اچھی طرح ڈپ ہو جائے اس پانی میں 3 کھانے کے چمچ سرکہ ، ایک چمچ لیمن جوس اور آدھا چمچ نمک کا ڈال کر چکن کا پیس ڈپ کر کے 10منٹ کیلیے رکھ دیں
3-اب ایک پاؤ دہی میں آدھا چمچ چکن پاؤڈر ، آدھا چمچ سبز مرچ کٹی ہوئ ، 1/4 چمچ ہلدی ، 1/4 چمچ دھنیا پسا ہوا 1/4چمچ لال مرچ 1/4چمچ گرم مصالحہ 1/4چمچ لہسن اور ادرک کا پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں
4- چکن کے پیس کو پانی سے نکال کر ہلکا سا خشک کر کے اس پر اس پیسٹ کو اچھی طرح لگا دیں لگانے کے بعد کم از کم 30منٹ کیلیے رکھ دے تاکہ مصالحہ اچھی طرح چکن میں جزب ہو جائے
آپ اگر اس کو ایک یا دو گھنٹہ کیلیے رکھے گے تو ذائقہ اور اچھا ملے گا
5- میری نیشن مکمل ہونے کے بعد چکن کو آئل میں ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں
ہلکی آنچ پر فرائی کرنے سے چکن اندر سے اچھی طرح پک جاۓ گا
6- جب چکن تیار ہو جائے اس کو کڑاہی سے باہر نکال لیں اس پر لیموں نچوڑ کر ایک منٹ کیلیے کور کر کے رکھ دیں
آپ کا چکن چرغا تیار ہے
اس کو رائتہ اور گرما گرم روٹی رائتہ کے ساتھ تناول فرمائیں
پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شئیر کرنا نہ بھولیں
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپ کے رزق میں برکتیں عطا فرمائے خوش رہیں والسلام

Please like & share
22/08/2022

Please like & share

Please subscribe My Chanel
22/08/2022

Please subscribe My Chanel

لذیذہ کھانے سیکھیں اور سکھائیں

Address

Punjab
Jhang Sadar
35200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Subhan foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share