19/09/2026
کوہاٹ: کور کمانڈر پشاور نے کوہاٹ گیریژن کا دورہ کیا اور پولیس لائنز کلیئرنس آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے کامیاب مشترکہ آپریشن پر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فوج، پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔