09/21/2026
منقبت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ
امداد کن امداد کن از رنج و غم آزاد کن ❤️
در دین و دنیا شاد کن یا غوث اعظم دستگیر ❤️
تیرے ہاتھ میں ہاتھ میں نے دیا ہے
تیرے ہاتھ ہے لاج یا غوثِ اعظم
نکالا ہے پہلے تو ڈوبے ہوئے کو
اور اب ڈوبتوں کو بچا غوثِ اعظم
بھنور میں پھنسا ہے سفینہ ہمارا
بچا غوث اعظمؓ بچا غوث اعظم
قسم ہے کہ مشکل کو مُشکل نہ پایا
کہا ہم نے جس وقت یا غوثِ اعظم
مریدوں کو خطرہ نہیں بحر غم سے
کہ میرے کہ ہیں ناخدا یا غوثِ اعظم
کہے کس سے جا کر حسن اپنے دل کی
سنے کون تیرے سوا تیرے غوثِ اعظم