30/06/2026
بسم الله الرحمن الرحيم
*معہد تحفیظ صحیح البخاری*
(پاکستان کا منفرد پروگرام برائے حفظِ صحیح البخاری)
زیرِ سرپرستی
فضیلۃ الشیخ ابو محمد محمد ادریس اثری حفظہ اللہ
شیخ الحدیث، اسلامک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، مہنتانوالہ
زیرِ نگرانی
خادم الحدیث
مفتی مدثر لطیف اثری حفظہ اللہ
شیخ الحدیث، جامعہ ابی ہریرہ، بورے والا
تعارف
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على رسول الله، وعلى آله وصحبه أجمعين، أما بعد:
قرآنِ مجید کی حفاظت کی طرح سنتِ رسول ﷺ کی حفاظت بھی امتِ مسلمہ کی عظیم ذمہ داری رہی ہے۔ ائمۂ حدیث اور محدثینِ کرام رحمہم اللہ نے حفظِ حدیث کو غیر معمولی اہمیت دی، ہزاروں احادیث اپنے سینوں میں محفوظ کیں جیسا کہ ابن عطیہ رحمہ اللہ کے بارے میں آتا ہے انھوں نے 700 مرتبہ صحیح بخاری کی تلاوت فرمائی اور اسی عظیم خدمت کی بدولت آج دین اپنی اصل صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَهُ حَتَّى يُبَلِّغَهُ غَيْرَهُ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ»
"اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا اور آگے دوسروں تک پہنچایا، کیونکہ بسا اوقات علم اٹھانے والا اسے ایسے شخص تک پہنچاتا ہے جو اس سے زیادہ سمجھ رکھنے والا ہوتا ہے، اور بعض اوقات علم اٹھانے والا خود فقیہ نہیں ہوتا۔"
(سنن الترمذی: 2656، سنن ابی داود: 3660، سنن ابن ماجہ: 230، صحیح)
آج بدقسمتی سے حفظِ حدیث کا ذوق بہت کم ہو گیا ہے، حالانکہ یہ ایک عظیم سعادت اور رسول اللہ ﷺ کی بشارتوں میں شامل عمل ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے، طلبہ و طالبات میں حفظِ حدیث کا شوق دوبارہ زندہ کرے، اور ہمیں محدثینِ کرام کے منہج پر چلتے ہوئے سنتِ نبوی کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
اسی مقصد کے پیشِ نظر معہد تحفیظ صحیح البخاری قائم کیا جا رہا ہے، جہاں بچوں اور بچیوں کو صحیح بخاری کی منتخب احادیث عربی متن کے ساتھ یاد کروائی جائیں گی، ان کا صحیح اردو ترجمہ پڑھایا جائے گا، اور مسلسل دہرائی کے ذریعے مضبوط حفظ کروایا جائے گا۔
یہ پاکستان کا اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے، جو حفظِ حدیث کے احیاء کی ایک عملی کوشش ہے۔
نصاب
- صحیح بخاری کامتن بغیرتکرارکے
- عربی متن کا حفظ
- صحیح اردو ترجمہ
- روزانہ سبق اور دہرائی
- ہفتہ وار اور ماہانہ امتحانات
شرائط داخلہ
داخلہ درج ذیل دونوں طریقوں سے جاری ہے:
1. ادارے میں باقاعدہ کلاسز۔
2. آن لائن کلاسز (پاکستان اور بیرونِ ملک طلبہ و طالبات کے لیے)
3. شناختی کارڈ کی کاپی،ایک عددتصویر
4. داخلہ فیس 1000 روپے
5.
ماہانہ فیس
آن لائن طلبہ: 2000 روپے ماہانہ
ادارے میں زیرِ تعلیم طلبہ: 1000 روپے ماہانہ
انعام
جو طالب علم مقررہ نصاب مکمل کرے گا اور آخری امتحان میں کامیاب ہوگا، اسے ادارے کی جانب سے:
💐 10,000 روپے نقد انعام
📜 بخاری کاحفظ مکمل کرنے پر باقاعدہ تکمیل بخاری پروگرام منعقد کرکے سنداورانعام سے نوازا جائے گا ۔
شرائط و ضوابط
1. داخلہ بچوں اور بچیوں دونوں کے لیے کھلا ہے۔
2. بچیوں کی کلاسز مکمل پردے اور علیحدہ انتظام کے ساتھ ہوں گی۔
3. آن لائن طلبہ کے لیے باقاعدہ لائیو کلاسز منعقد ہوں گی۔
4. ہر طالب علم روزانہ سبق یاد کرکے سنانے کا پابند ہوگا۔
5. غیر حاضری کی صورت میں پیشگی اطلاع دینا ضروری ہوگی۔
6. مسلسل غیر حاضری کی صورت میں داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
7. ہفتہ وار اور ماہانہ امتحانات لازمی ہوں گے۔
8. اخلاق، نظم و ضبط اور اسلامی آداب کی پابندی ہر طالب علم پر لازم ہوگی۔
9. ادارے کی انتظامیہ کا فیصلہ تمام انتظامی معاملات میں حتمی ہوگا۔
10. نقد انعام صرف اس طالب علم کو دیا جائے گا جو مکمل نصاب کامیابی سے مکمل کرے اور آخری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
خصوصیات
-صحیح بخاری کی احادیث کا باقاعدہ حفظ۔
- عربی متن کے ساتھ صحیح اردو ترجمہ۔
- آن لائن اور آف لائن دونوں سہولیات۔
- روزانہ سبق، دہرائی اور دس احادیث کی تلاوت لازمی
- تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی تعلیم۔
- کامیاب طلبہ کو سندِ تکمیل اور نقد انعام۔
رابطہ
خادم الحدیث
مفتی مدثر لطیف اثری حفظہ اللہ
شیخ الحدیث، جامعہ ابی ہریرہ، بورے والا
ڈائریکٹر: *معہد تحفیظ صحیح البخاری*
📞 0334-2858466