18/04/2021
ایمان,تقوی,جہاد فی سبیل اللہ
Team Warrior Pakistan
حب الوطن من الایمان
وطن سے محبت ایمان میں سے ہے
انسانی جذبات میں سے ایک انمول اور لازوال جذبہ محبت بھی ہے اور اگر یہ محبت اپنے وطن اپنی جنم بھومی سے ہو تو کیا ہی کہنے
وطن سے بے لوث اور بے غرض محبت کو جس قدر اسلام نے جتنی اہمیت دی ہے شاید ہی کسی اور مذہب نے دی ہو حدیث پاک کے مطابق اپنے وطن سے محبت ایمان کا جز قرار دیا گیا ہے
اس محبت کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے ایمان کو سلامت رکھنے کے لیے ہم اپنے اندر اس جزبہ کو بھی تقویت دیں کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں دشمن تو ہر وقت طرح طرح کے ملک دشمن پروپیگنڈوں میں ہمیں آلجھا کر ہماری قوت کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں
ہمیں یہ بات جتنی جلدی سمجھ میں آئے اتنا ہی ہمارے اور ہماری نسلوں کے مستقبل کے لیے بہتر ہے.
آئیے ہم سب بحیثیت مسلمان یہ عہد کریں کہ اپنے اداروں کے ریاست اور اپنی محافظ پاک فوج کے دفاع میں ان کا ساتھ دیں گے اس کا بہتر طریقہ صرف اور صرف وطن سے محبت کا جذبہ اپنے اندر پنپنے دینا ہے اور ہر دم اس کے بارے میں یہی راگ الاپنا ہے اسی میں ہماری بقا ہے
یکی گویم یکی خانم یکی یارم
ایک کی بات کرتا ہوں ایک کا ہی راگ الاپتا ہوں ایک سے ہی میری یاری ہے
پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد
ٹیم واریر
Kami khan
꧁
́ᵏᎥSтAή𝓲___𝔽ᵘ𝐉Ĵ𝒾
▌│█║▌║║║▌║▌║█
🦌