04/05/2019
وسیلہ کے شرعی معنی اطاعت الٰہی اعمال صالح سے اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا
قرب الٰہی ڈھونڈنے کا طریقہ بھی ہمیں نبی کریم ﷺ بتلا گئے ہیں
رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ سب سے بڑھ کر قرب الٰہی ڈھونڈنے کا طریقہ اللہ تعالی کے فرائض ہیں یعنی انسان نماز روزہ اور دوسرے ارکان اسلام کا پورا پورا عامل رہے اور تمام احکام شرعیہ میں نبی کریم ﷺ کو اسوہ حسنہ جان کر آپؐ کی پیروی کرے یہی سب سے بڑا وسیلہ ہے
⬇⬇⬇
احادیث میں لفظ 'وسیلہ' تین معنوں میں استعمال ہوا ہے
◄اطاعت و عبادت سے تقرب الٰہی حاصل کرنا.
◄نبی کریم ﷺ کے لئے اللہ تعالیٰ سے جنت میں اعلیٰ درجہ طلب کرنا
◄کسی بزرگ کی حیات مبارکہ میں اس سے دعاکرانا اور اس کی دعا کے ذریعے سے تقرب الٰہی چاہنا.