18/01/2024
*بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیاں وہ شخص
اداس کر کے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص
قریب تھا تو کہا ہم نے سنگِ دل بھی اُسے
ہوا جو دور تو لگتا ہے جان جاں وہ شخص
اُس ایک شخص میں تھیں دلربائیاں کیا کیا
ہزار لوگ ملیں گے مگر کہاں وہ شخص
قتیل شفائی*