27/07/2024
سوئم امام حسین ع کے موقع پر بنو اسد کے لوگ سر پر مٹی رکھ کر روضہ امام حسین ع میں ہر سال داخل ہوتے ہیں اسی طرح پہلی محرم سے دس تک عراق شام لبنان عرب کے تقریباً بیشتر ممالک میں روایتی موکب( جلوس) نکالے جاتے ہیں
شبیہہ شہدا ء کربلا روایتی انداز میں بنائی جاتی ہیں
پہلے عشرے میں حرم امام حسین ع کے ممبر رئیسی اور حرم بی بی زینب ع کے صحن میں مجالس کا اہتمام ہوتا ہے جس میں سید علی الخامنائی اور سید سیستانی کے بیشتر شاگرد مجالس پڑھتے ہیں
مگر ایک آدھ جملہ تو شاید کبھی کسی ایک نے سیاست پر پڑھا ہو عموما پوری مجلس تاریخ کی مناسبت سے ہوتی ہے
یہ مثال ان ممالک کی ہے جو براہ راست روزانہ کی بنیاد پر اس۔ر۔یل اور فلس۔۔طین کی جنگ سے اثر انداز ہورہے ہیں
مظلوم کی حمایت کے عوض رات دن کسی پہر بھی اس۔ر رائیل کی جانب سے بمباری ہوتی ہے خصوصا شام میں
مگر اس کے باوجود کسی ایک موکب میں شبیہہ مولا عباس ع سے لے کر بہتر شہدا ء کو علم اٹھائے ہوئے تو دیکھا کسی ملک کا جھنڈا نہیں اسی طرح بنو اسد کی عورتوں کو سر پر روایتی انداز میں مٹی لاتے دیکھا کسی عالم کی تصویر سر پر اٹھائے نہیں کیونکہ یہ روایتی عزاداریاں ہیں اور ہر خطہ اپنی روایت ثقافت کو کسی حال میں کھونا نہیں چاہتا۔