Northern taste restaurant

Northern taste restaurant bukharai rice house

20/02/2023

کسی دوراندیش نے کہا تھا سٹبلیشمنٹ کے خلاف جنگ پنجاب سے شروع ہوگی.. پیشی کا مزہ تو آیا ہو گا

16/02/2023

2015 اور 2016 کے کسی معاشیات دان کا انٹرویو سن لیں وہ یہ کہتا تھا کہ اسحاق ڈار معاشی طور پر ایسی سرنگیں بچھا رہا ہے جو کچھ سال بعد ہر طرف سے معاشی دھماکے ہوں گٸے اور آج 7 سال بعد ان کی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ملک میں 2008 سے لے کر 2018 تک اصل تباہی پھیلاٸی گٸی مصنوعی طریقے سے ڈالر نیچے کرتے رہے اور سبسڈی دیتے رہے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا کوئی معاشی اصلاحات کا نفاذ نہیں ہوا کرپشن ختم کرنے کے اقدامات نہیں ہوٸے پھر ملک کیسے بہتر ہوتا جب بھی کسی ن لیگ بھاٸی سے بات کرو تو فورا روڑیں اور پل اور سکول گنتی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔ کی بریانی کھانے والوں ملک کے لیے کیا کیا۔جب 2018 میں میاں صاحب جب حکومت چھوڑ کر گیا تو زرے مبادلے کے زخاٸر 7 ارب ڈالر چھوڑ کر گیا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر چھوڑ کر گیااور عمران خان جب حکومت چھوڑ کر گیا تو زرے مبادلہ زخاٸیر 22 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر چھوڑ کر گیا۔ ۔۔۔۔۔کی بریانی کھانے والے کوٸی کیسے سمجھاٸے کہ میاں صاحب اس کی اپنی سٹیل میل اور سیمنٹ فیکڑیاں سب فاٸدہ دے رہی تھیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی سٹیل میل خسارہ پاکستان کا پی ٸی اے خسارے میں اور ہر ادارے کو نقصان میں کیوں چھوڑ کر گیا۔میرے نزدیک سب سے پہلے ملک پاکستان باقی سب کچھ دوسرے نمبر پر ہیں۔قرضے لے کر سڑکیں بنانا اور پل بنانا اور پھر اپنی کمپنیوں کو ٹھیکے دینا میرا بھاٸیو کون سا کمال کا کام ہے۔سب سے پہلے پاکستان ملک کو ٹھیک کرو سب کچھ ٹھیک ہو جاٸے گا۔2009 میں پنڈی تھا اور پنجاب کا وزیرے اعلی شہباز شریف تھا 10 روپے کی روٹی 2 روپے کی دیتا تھا کیوں کیا ملک پاکستان نے دوسرے ملکوں کو قرضہ دینا شروع کو دیا تھا گوروں سے قرضے لے کر کون سی سبسڈیاں دی جاتی ہیں۔ میری سمجھ سے بالاتر ن لیگ کی سیاست 2 چیزیں دیکھتی رہی ہے سڑکوں کے ٹھیکے دے کو اپنی سٹیل میل اور سیمنٹ فیکٹریاں کو فاٸدہ پہنچاو اور دوسرا اگلا الیکشن جیتنا ہے اس کے لیے ہر چیز کے اور سبسڈیاں تو تاکہ اگلا الیکشن جیت جاٸیں وہی سبسڈیاں آج غریب اور سفید پوش کو ہر طرف سے نکل رہی ہیں۔

04/02/2023

انشاء اللہ اگلی بار کارپوریشن سے بھی آپ کو عبرت کا نشان بنایا جائے

03/02/2023

*جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہیں لگتا. ھ پتہ نہیں ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے. آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!*

* #ثـنــــاء*
*سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.*
*اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، اور تیری تعریف کرتے ہیں، اور تیرا نام بہت برکت والا ہے، اورتیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.*

* #تعـــــــوذ*
*أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.*
*میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں*

* #تســـــمیہ*
*بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.*
*ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے.*

* *
*الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO*
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.*

* *
*قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO*
*آپ فرما دیجئے کہ: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.*

* #رکـــــــوع*
*سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.*
*پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.*

* #قـــــومہ*
*سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.*
*ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.*

*رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.*
*اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں*.

* #سجـــــــدہ*
*سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.*
*پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.*

* #تشـــــــہد*
*التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.*
*تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.*

* #درودِ_اِبــــراہیـمی*
*حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:*
*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.*
*اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.*
*اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.*
*اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.*

* *
*درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں* :
*رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَی وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo*
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...*

*تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں*

Address

Riyadh Hamra
As Sulayyil

Telephone

+966538813004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Northern taste restaurant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Northern taste restaurant:

Share