03/09/2026
🌿 الوداعی و استقبالیہ تقریب — گلاب پور فارسٹ رینج، شگر 🌿
مورخہ 3 ستمبر 2026 کو گلاب پور فارسٹ رینج، شگر کے فیلڈ اسٹاف کی جانب سے PKR پل کنارہ ریسٹورنٹ، کایو گلاب پور میں ایک پروقار الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا اہتمام کاچو اصغر حسین کی نئی پوسٹنگ کے موقع پر الوداع اور سید مبارک علی شاہ کی گلاب پور فارسٹ رینج میں آمد و نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پرتپاک استقبال کے لیے کیا گیا۔
تقریب میں جناب زاہداللہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر شگر نے خصوصی شرکت فرمائی۔
اس موقع پر کاچو اصغر حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں روایتی ثقافتی شال اور شانتی ٹوپی پیش کرکے گرمجوشی سے الوداع کیا گیا، جبکہ سید مبارک علی شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب خوشگوار، دوستانہ اور یادگار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ 🌸
PKR پل کنارہ ریسٹورنٹ، کایو گلاب پور — خوبصورت لمحات اور خوبصورت یادوں کا مرکز۔ ❤️