rasheedkhan skills

rasheedkhan skills Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from rasheedkhan skills, Restaurant, liaqat bazar QUETTA, Quetta.

09/08/2026
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج 9 اگست کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر تمام کمپنیوں کی موبائل سگن...
09/08/2026

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج 9 اگست کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر تمام کمپنیوں کی موبائل سگنلز سروس مکمل طور معطل کردی گئی ہے ، موبائل ڈیٹا کی بندش کا فیصلہ اچانک کیا گیا ہے ، حکومتی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے!!! انٹرنیٹ اور موبائل فونز کی ہر اہم معلومات موبائل پیکیجز تمام کمپنیوں کے موبائل کی پرائز، انٹرنیٹ بندش اور ٹیکنالوجی کی معلومات کیلئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجیئے

بلوچستان دو قومی صوبہ ہے ، جس میں پشتون بلوچ کے علاوہ پنجابی ، ابادکار اور ہزارہ چھوٹے پیمانے پر صرف کوئٹہ شھر میں اباد ...
07/08/2026

بلوچستان دو قومی صوبہ ہے ، جس میں پشتون بلوچ کے علاوہ پنجابی ، ابادکار اور ہزارہ چھوٹے پیمانے پر صرف کوئٹہ شھر میں اباد ہیں ،

بلوچستان کے دو بڑے اقوام پشتون بلوچ کے مسائل چائیے سیاسی ہو ، یا غیر سیاسی ، دونوں صورتوں میں اگر بغور تجزیہ کیا جائے تو یہ الگ الگ مسائل ہیں ،

اب یہاں پر بعض سیاسی جماعتوں کے رھنماہان اسے خالص سیاسی مسئلہ سمجھتے ہیں ، اور کہتے ہیں ، کہ سارا بلوچستان جل رہا ہے ،
لہذا محمود خان اچکزئی کو چائیے ، کہ وہ دونوں اقوام کا مشترکہ جرگہ بلایا جائے ، جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں ، کہ محمود خان اچکزئی ایک قداور سیاسی شخصیت ہے ، لہزا وہ ملکی سطح پر ال پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ،

بلوچستان کے بلوچوں اور پشتونوں کے مسائل کا واضح فرق یہ ہے ، کہ بلوچ قوم کے مزاحمت کار بندوق اٹھاکر دن دھاڑے ریاست کیخلاف مسلح مزاحمت کررہی ہے ، بڑے بڑے شاہراوں پر فورسیز پر حملے کرتے ہیں ، اور سویلین املاک و گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، تو ظاہر بات ہے ، کہ وہاں پر سرکاری فورسیز بھی جوابی حملے کر رہے ہیں ، اور اپنے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ،

تو ان جیسے جنگی حالات میں بلوچ بیلٹ یقینی طور پر جل رہا ہے ، اور کئی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

اب سوال یہ ہے ، کہ کوئ گروپ مسلح مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں ، تو وہ کسی جرگہ یا کانفرنس کو خاطر میں نہیں لاتے ، اور نہ ہی مزاکرات پر یقین رکھتے ہیں ،

تو پوچھنا پڑتا ہے ، کہ محترم محمود خان اچکزئی بلوچوں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ایک مشترکہ جرگہ کیسے اور کس طرح منعقد کرسکتا ہے ،
ان پشتون سیاسی جماعتوں کے سربراھان جو مشترکہ کانفرنس یا جرگہ کی بات کررہے ہیں ، بالکل درست نہیں ہے ، وہ ریاست کے ھدایات پر حالیہ پشتون جرگہ سے راہ فرار اختیار کرنیکی کوشش کر رہے ہیں ،
یا اگر وہ بلوچ مزاحمت کاروں کو جرگہ یا کانفرنس کے فیصلوں پر پابند کراسکتے ہیں ، تو اج ہی پشتون جرگہ کو بلوچ پشتون کا مشترکہ جرگہ قرار دیا جاسکتا ہے ، اور مشترکہ طور پر ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکتا ہے ،
مگر ایسا قطعی ناممکن ہے ،

اگر بلوچ سیاسی لیڈر اور مزاحمت کار کسی مذاکرات یا جرگہ کے حق میں نہیں ،
تو کیا محترم محمود خان اچکزئی پشتونوں پر حالیہ ظلم وستم اور جبرا قبضہ گری پر خاموشی اختیار کریں ، اور جرگہ نہ کریں ،
جبکہ تمام پشتون بیلٹ میں اج تک سرکاری فورسیز کا ایک معمولی سپاہی کو نہیں مارا گیا ہے ، مگر اسکے باوجود پشتون علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 15/20 لوگ ناحق مارے جارہے ہیں ، پشتونوں کے لاکھوں ایکڑ زمین و پہاڑوں پر قبضوں کیلیے مختلف جنگی گروپس کو استعمال کیے جارہے ہیں ،
زیارت کے وہ خوبصورت قدرتی مناظر جن کیلیے ملک بھر سے ہر سال لاکھوں لوگ سیر و تفریح کیلیے اتے تھے ، اور کوئٹہ کے نزدیک ترین تفریح گاہ ھنہ اوڑک کو بھی خون میں نہلایا گیا ہے ، اج زیارت اور ھنہ اڑک دونوں تفریح گاہوں تک ایک مقامی شخص بھی اسانی سے نہیں جاسکتا ، اور اسے ریڈ زون بنا دیا گیا ہے ،

لیکن اسکے باوجود پشتون عوام ایک معمولی دھرنے دینے کا اھتمام کرتے ہیں ، جس میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹتا ،
لہذا ھم اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلیے جرگہ کرینگے ، اور مزید جرگے بلوائیں گے ، چائیے کسی کو پسند ہو ، یا نہ ہو ، مولوی واسیع اور اصغر خان مانے ، یا نہ مانے ،

😱😱😱
07/08/2026

😱😱😱

Address

Liaqat Bazar QUETTA
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when rasheedkhan skills posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category