DFC Muzaffargarh & Kot Addu

DFC Muzaffargarh & Kot Addu Wheat & Wheat Product

15/10/2026
کسان کے لیے فکرمندی بجا ہے، مگر ریکارڈ کی درستی کے لیے چند حقائق پیشِ خدمت ہیں:۱۔ حکومتِ پنجاب نے اس سال گندم کی کم از ک...
09/10/2026

کسان کے لیے فکرمندی بجا ہے، مگر ریکارڈ کی درستی کے لیے چند حقائق پیشِ خدمت ہیں:

۱۔ حکومتِ پنجاب نے اس سال گندم کی کم از کم امدادی قیمت 3,500 روپے فی من مقرر کی اور اسی نرخ پر تقریباً 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔ اس کے فوراً بعد منڈی کا نرخ بڑھا اور کٹائی شروع ہونے کے لگ بھگ دو ہفتوں میں 3,500 روپے سے اوپر چلا گیا۔

۲۔ آج منڈی میں آنے والی گندم اسٹاکسٹ یا مڈل مین کے گوداموں سے نہیں آ رہی۔ ان کے پاس اس وقت کوئی بڑے ذخائر موجود نہیں۔ یہ گندم دیہات سے، کسانوں کے اپنے ذخیرے سے، تھوڑی تھوڑی مقدار میں آ رہی ہے۔ مڈل مین محض واسطہ ہے؛ بڑھے ہوئے نرخ کا فائدہ اسی کسان کو پہنچ رہا ہے جس کی یہ گندم ہے۔

۳۔ پنجاب نے 21.9 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا کی، جبکہ صوبے کی اپنی ضرورت 16.5 ملین میٹرک ٹن ہے۔ باقی تقریباً 5.4 ملین میٹرک ٹن دوسرے صوبوں کی ضرورت پوری کرتی ہے، اور یہی طلب نرخ کو اوپر لے گئی۔

۴۔ درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت نے پورے ملک کی ضرورت دیکھ کر، کٹائی کے بعد کیا، جب منڈی کا نرخ پہلے ہی امدادی قیمت سے کہیں اوپر تھا۔

اختلاف ضرور کیجیے، مگر درست اعداد و شمار اور درست تناظر کے ساتھ۔

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر پورے پنجاب میں سستا اٹا فراہم کیا جا رہا ہے ضلع مظفرگڑھ کوٹ ادو میں بھ...
23/09/2026

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر پورے پنجاب میں سستا اٹا فراہم کیا جا رہا ہے ضلع مظفرگڑھ کوٹ ادو میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سستا اٹا فراہم کیا جاتا ہے جہاں پر 10 کلو گرام اٹے کا بیگ 1100 روپے میں دستیاب ہے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ اور کوٹ ادو محمد اکرام گجر صاحب کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں سروے کرتی ہیں اٹے کی دستیابی اور کوالٹی یقینی بناتی ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر پورے پنجاب میں سستا اٹا فراہم کیا جا رہا ہے ضلع مظفرگڑھ کوٹ ادو میں بھ...
29/08/2026

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر پورے پنجاب میں سستا اٹا فراہم کیا جا رہا ہے ضلع مظفرگڑھ کوٹ ادو میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سستا اٹا فراہم کیا جاتا ہے جہاں پر 10 کلو گرام اٹے کا بیگ 1100 روپے میں دستیاب ہے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ اور کوٹ ادو محمد اکرام گجر صاحب کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں سروے کرتی ہیں اٹے کی دستیابی اور کوالٹی یقینی بناتی ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا

مظفرگڑھ/کوٹ ادو میں آٹے کی دستیابیڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ/کوٹ ادو محمد اکرام گجر کی زیر نگرانی فیلڈ اسٹاف نے مختلف ما...
25/08/2026

مظفرگڑھ/کوٹ ادو میں آٹے کی دستیابی
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ/کوٹ ادو محمد اکرام گجر کی زیر نگرانی فیلڈ اسٹاف نے مختلف مارکیٹس میں سروے کیا، جس کے دوران آٹا وافر مقدار میں دستیاب پایا گیا۔
شہریوں کو کسی قسم کی قلت سے بچانے کے لیے نگرانی کا عمل جاری ہے۔ یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

Address

Near Railway Road Food Godown Muzaffargarh
Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DFC Muzaffargarh & Kot Addu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share