14/02/2026
خان گڑھ: صفائی میں مبینہ غفلت پر مانیٹرنگ انچارج میاں توقیر بھٹی کو شوکاز نوٹس، خبر پر مقامی صحافی خواجہ محمد سفیان کو ٹیلی فون پر دھمکیاں
مظفرگڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی خان گڑھ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور فیلڈ ڈیوٹی میں مبینہ غفلت کے معاملے پر مانیٹرنگ انچارج میاں توقیر بھٹی کو شوکاز نوٹس جاری ہونے اور
اس سلسلے میں بنائی گئی خبر پر مقامی صحافی خواجہ محمد سفیان کو خبر شائع کرنے پر میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے مانیٹرنگ انچارج میاں توقیر بھٹی کی جانب سے ٹیلی فون پر دھمکیاں اور بعد ازاں دھمکی آمیز بھیجے گئے پیغامات کچھ دیر بعد موصوف نے ڈیلٹ کر دیئے۔صحافی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پیشہ ورانہ ذمہ داری کی ادائیگی پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔ شہری حلقوں اور صحافتی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام اس واقعے کا نوٹس لیں اور معاملے کی شفاف تحقیقات یقینی بنائیں۔