26/09/2026
عوامی نیشنل پارٹی (ANP) ڈیجیٹل موومنٹ کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ANP ضلعی صدر عمران ماندوری اور جنرل سیکرٹری فضل الرحمن بن آمین نے خصوصی شرکت کی۔
اے این پی ڈیجیٹل موومنٹ کے کوآرڈینیٹر اکبر ہوتی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ڈیجیٹل موومنٹ کے اغراض و مقاصد، آئندہ کے لائحہ عمل اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم امور پر اظہارِ خیال کیا۔
اجلاس میں مردان کی پانچوں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے ANP ڈیجیٹل موومنٹ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔