Iqra Online Quran Institute

Iqra Online Quran Institute Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Online Quran Institute, Restaurant, ichrian haji abad, Mansehra.

25/08/2026
18/08/2026

*اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*
دل دو ہی چیزوں سے روشن ہوتا ہے استغفار اور ذکر الہی سے اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ھے غفلت اور گناہ سے عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا نام نہیں ھے، سجدے، قیام، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں مگر عبادت کے کتنے رنگ اور بھی ہیں وہ جو ﷲ کی مخلوق کے لیے آسانیاں تلاش کرتا ھے. وہ جو ﷲ کے بندوں کے لیے دل میں بغض اور حسد نہیں رکھتا وہ جو چھپ کر کسی پر احسان کرتا ھے اور بھول جاتا ھے اُس عبادت کا بھی اپنا ایک درجہ ھے ﷲ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے.
*آمین یا رب العالمین*

07/08/2026

Asslamoalekumاے فجر*
*کو طلوع کرنے والے خوبصورت اللہ*!
*ہمیں آپ کی اسی طرح ضرورت ہے*؛
*جس طرح*۔۔۔۔
*کسی نومولود کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے*۔
*ہماری بے بسی کو دیکھئے* ،
*خالی ہاتھوں کو دیکھئے* ،
*ٹوٹتی جڑتی امید کو دیکھئے* ،
*روتی آنکھوں کو دیکھئے* ،
*راتوں کے ختم ہوتے سکون کو دیکھئے* ،
*بے چین روح کو دیکھئے* ،
*ہمارے ٹوٹے پھوٹے دلوں کو دیکھئے*،
*اور*۔۔۔ *اپنے پیارے نام* "*الجبار*" ( *ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والا* ) *ہماری دعاؤں پہ* " *کُن*" *فرمائیے*، *اور ہم پر خاص رحمت کر دیجئے*
*آمین ثم آمین یارب العالمین*
صبح بخیر

کل ایک دکان سے میں نے بقایا لیا تو یہ 20 کا نوٹ ملا مجھے،میں نے نوٹ کو غور سے دیکھا، انگلیوں کے بیچ گھمایا اور کافی دیر ...
06/08/2026

کل ایک دکان سے میں نے بقایا لیا تو یہ 20 کا نوٹ ملا مجھے،میں نے نوٹ کو غور سے دیکھا، انگلیوں کے بیچ گھمایا اور کافی دیر تک سوچتا رہا کہ ۔"یہ بیس روپے شاید کسی عام لین دین کا حصہ نہیں تھے، اس میں کسی اپنائیت کی خوشبو ہے۔""لگتا ہے کسی بہن نے بھائی کی دی ہوئی چھوٹی سی خوشی سمجھ کر اسے مدتوں سنبھال کر رکھا ہوگا۔""مگر آج یہ میرے جیب میں آ گیا ہے، اس سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بڑی مجبوری راستے میں آ کھڑی ہوئی تھی۔ شاید گھر میں ضرورت آن پڑی، شاید آنکھوں میں آنسو تھے اور ہاتھ خالی کہ یہ نوٹ استعمال کرنا پڑا۔
*غریبی انسان سے آہستہ آہستہ سب کچھ لے لیتی ہے، حتیٰ کہ وہ یادیں بھی جو دل کے سب سے قریب ہوتی ہے.
اللہ رب العزت ہر غریب کی جھولی اپنے خزانے سے بھر دے۔
آمین ۔

21/06/2026

Asslamoalekum
وقت کا پہیہ جب گھومتا ہے تو بڑے بڑے چہرے بدل جاتے ہیں۔ جو کبھی وفا، محبت اور خلوص کی مثال تھے، وہ دنیا کی چمک میں کھو کر بدل جاتے ہیں۔ اور کچھ وہ ہوتے ہیں جنہیں حالات کی سختیاں مزید سنوار دیتی ہیں۔
زندگی کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ انسان کو اپنے مقام، مال اور تعلقات پر غرور نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ وقت ایک لمحے میں عزتوں کے پیمانے بدل دیتا ہے۔
Subahbahkhier

20/06/2026

*سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ سے خوب دعا کریں پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور حلال روزی کی کوشش جاری رکھیں*
*مالی تنگی کے وقت کثرت سے استغفار پڑھیں*
*أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*
*اور روزانہ کم از کم 100 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کا معمول بنائیں*
*ساتھ ہی یہ دعا بھی پڑھتے رہیں*
*اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ*
*اصل بھروسہ اللّٰہ تعالیٰ پر ہو اور رزق کے لیے جائز محنت و کوشش جاری رکھنا بھی ضروری ہے*
*دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی پریشانی دور فرمائے رزق میں برکت عطا فرمائے اور تمام جائز حاجات پوری فرمائے آمین*

14/06/2026

*‏اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه*
‏اے کُن فیکون پہ قادر اللّٰہ جتنے بھی دل، جتنے بھی صبر، جتنی بھی آنکھیں، جتنے بھی آنسو، جتنی بھی التجائیں، جتنی بھی امیدیں جتنے بھی یقین تیرے کُن کے منتظر ہیں میرے اللّٰہ سب کے حق میں بہترین فیصلے فرما دے سب کے دلوں کو مطمئن کر دے نظرِ رحمت فرما دے سب پر۔
اللہ پاک ہماری تمام عبادات قبول کریں اور ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں۔
*آمین یارب العالمین۔*

05/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کھبی کبھار ہمیں خاموش رہنا پڑتا ہے، اس لیے نہیں کہ ہم ڈرتے ہیں، بلکہ اس لیے کہ ہمیں رشتے بحث سے زیادہ عزیز ہیں
ہماری اوقات صرف ایک سفید چادر ہے، جِسے خود اوڑھنے کی طاقت بھی نہیں رہے گی، تو پھر خود پر غرور کیسا، گھمنڈ کیسا کوشش کریں کہ لوگوں کی دعاؤں میں شامل رہا کریں
اللّه پاک عمل کی توفیق عطاء فرمائے
آمین ۔

26/05/2026

Asslamoalekum
یومِ عرفہ میں کوئی معمولی دعا نہ مانگو،_
بلکہ ایک خاص اور قیمتی دعا مانگو؛_
اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی مانگو،_
معجزہ مانگو۔_
کیونکہ عرفہ کے دن کی دعائیں، اللہ کے حکم سے، نشانے پر لگنے والے تیروں کی طرح ہوتی ہیں۔
ناممکن کو بھی اللہ سے مانگا کرو،_
اگر اُس نے دعا کی توفیق دی ہے تو قبولیت کا راستہ بھی وہی کھولے گا،_
دل میں دعا کا خیال آجانا بھی رحمت اور قبولیت کی ایک نشانی ہے،_
کیونکہ اللہ جسے اپنے قریب کرنا چاہتا ہے اُسے مانگنے کی توفیق عطا فرماتا ہے_
*”عرفہ سے زیادہ وسیع دروازہ رحمت کا کسی اور دن نہیں کھلتا افسوس وہ شخص جو اتنے کھلے دروازے سے بھی داخل نہ ہو پایا۔“*
*آمین یا رب العالمین*

22/05/2026

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي وَارْحَمْهُ وَاجْعَلْ قَبْرَهُ رَوْضَةً مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ

Address

Ichrian Haji Abad
Mansehra
21300

Telephone

+923158130018

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Online Quran Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Iqra Online Quran Institute:

Shortcuts

Share

Category