Alhanifee herbal mart

Alhanifee herbal mart Alhanifee food and herbal cosmetics

01/06/2025

Check out universal_philosophy’s video.

29/05/2025
29/05/2025

" کلونجی میں ہر بیماری سے شفا کا دعوی کیسا ہے "

یہ ایک سوال ہے کہ ہمارے ہاں مذہبی طبقے کے ہر عام و خاص کا یہ نظریہ ہے کہ کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض سے شفا ہے اور پھر کسی کے پاس کوئی ایسا پرفیکٹ فارمولہ بھی نہیں کہ کلونجی کو ہر طرح کے مریض کے لیے استعمال کیا جاتا ہو ، تاہم نظریہ کا جمود بدستور قائم ہے - اس حوالے سے ٹھوس جواب مطلوب ہے ، اگر ہو سکے تو تفصیل سے وضاحت کر دیجیے -

دیکھیں ! قرآن میں ایسی آیت بلکل نہیں، البتہ صحیح بخاری کی حدیث نمبر : 5688 میں سید المحدثین ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا : "تم اس سیاہ بیج کو ضرور استعمال کرو ، اس میں بیماری سے شفا ہے ، سوائے سام کے "- سام ، یعنی موت -
ابن القیم رحمہ اللہ جو کہ تیرہویں صدی عیسوی کے ایک نامور فقیہ اور محدث ہیں انھوں نے اپنی تالیف زاد المعاد کے کتاب الطب میں اس حدیث کی تشریح میں ذکر کیا ہے کہ یہ سیاہ بیج وہی ہے جسے فارسی میں شونیز کہتے ہیں اور یہ کالا زیرہ ہے جسے زیرہ ہندی بھی کہتے ہیں -
حسن رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ سیاہ بیج سے مراد رائی ہے -
ہروی نے پہاڑی پستہ کا پھل یعنی بن مراد لیا ہے -
ابن القیم رحمہ اللہ نے سیاہ بیج کے مفہوم میں شونیز ، یعنی کلونجی کو ترجیح دی ہے۔
درج بالا مختلف آراء کے مقابلے میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ کی وسعت اور جامعیت کا تقاضہ یہ کہ حبہ سوداء ، یعنی سیاہ بیج/ پھل کے مفہوم کو عام ہی رہنے دیا جائے - اس لفظ کو کسی ایک بیج یا پھل کے ساتھ مختص نا کیا جائے تو بہتر معلوم ہوتا ہے ، لہذا جو بیج یا پھل سیاہ ہو یا مائل بہ سیاہ ہو وہ اس حدیث کا مصداق ہے اور اس میں اپنی جنس کے دوسرے بیج یا پھل کی نسبت شفائی عناصر کا غلبہ پایا جاتا ہے - بوقت دوا یا علاج اگر سیاہ بیجوں کو ترجیح دی جائے گی تو شفا کے امکانات کئی گنا بڑھ جائیں گے - مثال کے طور پر کھجوروں میں عجوہ ایک خاص قسم کی کھجور ہے جو مکمل سیاہ ہوتی ہے - خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحیح بخاری کی حدیث نمبر : 5445 میں اس کے بارے میں فرمایا :" جو شخص صبح نہار منہ سات عجوہ کھجوریں کھا لے اس دن اس پر جادو یا زہر اثر نہیں کرے گا -" اسی طرح صحیح بخاری حدیث نمبر :3406 میں جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جال کے درخت کا پھل پیلو چن رہے تھے تو آپ نے فرمایا :" اس میں سے سیاہ رنگ کے اتارو ،اس لیے کے یہ زیادہ عمدہ ہوتا ہے "-
تجرباتی طور پر دیکھا جائے تو سیاہ تل کی تاثیر سفید کی نسبت زیادہ کاری ہے - مرچ کی فہرست میں مرچ سیاہ کی افادیت اور کارکردگی بہتر مانی گئی ہے - پیلی سرسوں کی نسبت سیاہ سرسوں کے بیج بہتر پائے گئے ہیں - اسی طرح کالا زیرہ سفید زیرے کی نسبت ادویاتی طور پر قوی تاثیر رکھتا ہے - تخم ریحان اور تخم بالنگو اپنے مزاج میں تیر بہ ہدف ثابت ہوتے ہیں - اسی نقطہ نظر کے مطابق کلونجی کے بیج بھی سیاہ بیجوں کی فہرست میں شامل ہیں - طبی اور عوامی میدان میں اس کی تاثیر کے چرچے ہیں لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جانی چاہیے کہ بالخصوص شونیز ، یعنی کلونجی کا ذکر کسی صریح حدیث رسول سے ثابت نہیں اور ویسے بھی عقلی طور اس بات کا ثبوت محال لگتا ہے کہ دو جہانوں کی رحمت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہزارہا جڑی بوٹیوں کو چھوڑ کر ہر بیماری سے شفا کو صرف ایک دانے میں مقصور ( بند ) کر کے بیان کیا ہو - خالق کائنات اللہ تبارک و تعالی کی سنت اور حکمت بالغہ کے مطابق یہ نا انصافی ہے کہ وہ ہمہ شفائی عناصر کو ایک ہی چیز میں جمع کر کے پیدا فرما دے اور پھر اس کے طریقہ استعمال کو اپنے رسولوں کے ذریعے سے بیان نا کرے ، لہذا عقل سلیم اس تصور کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے جو عوام میں مشہور ہو گیا کہ کلونجی میں ہر مرض کی شفا ہے - اللہ کی وحی ، یعنی قرآن اور سنت صریحہ سے اس کا کوئی ثبوت نہیں -

منقول از ابو عمر محمد انس طلحہ الحنیفی

Address

DHA
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 13:00 - 03:00
Tuesday 13:00 - 03:00
Wednesday 13:00 - 03:00
Thursday 13:00 - 03:00
Friday 13:00 - 03:00
Saturday 13:00 - 03:00
Sunday 13:00 - 03:00

Telephone

0320-0002081

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alhanifee herbal mart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share