Saif roost

Saif roost Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saif roost, Restaurant, Chakwail, Lahore.

16/02/2024

چکن پکوڑا
اجزاء۔
مرغی 1 کلو
بیسن 1 پاؤ
ادرک چھوٹا ٹکڑا
سویا سوس 2 چمچ
گرم مصالحہ 2 چمچ
کباب مصالحہ 1 چمچ
مرچ لال پسی پونا چمچ
نمک آدھ چمچ
ثابت خشک دھنیا آدھ چمچ
زیرا سفید آدھ چمچ

ترکیب۔
مرغی کے گوشت کو دھو کر دیگچی میں ڈال دیں
تھوڑا پانی ڈال کر گلا لیں مگر زیادہ نہیں گلائیں
ساتھ تھوڑا سا نمک اور کٹی ہوئی ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں
جب پانی خشک ہوتے جائے تو ٹھنڈا ہونے پر ہڈیاں نکال کر گوشت الگ کر لیں
اب گوشت پر سویا سوس لگا دیں اور باقی کے تمام مصالحے ملا کر گوشت پر لگا دیں
ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں بیسن گھول کر خمیر کر لیں جو ٹکڑے ادرک کی مرغی گلانے کے ساتھ ڈالے تھے انہیں پیس کر بیسن میں ملا دیں
ہلکی سی نمک مرچ ثابت خشک دھنیا سفید زیراملا کر بیسن تیار کر لیں
گھی یا تیل گرمکر لیں اور ایک ایک بوٹی پر بیسن چڑھا کر پکوڑوں کی طرح تل لیں سبز دھنیے اور پو دینے کی یکساں چٹنی بناکر رکھیں۔

15/01/2024

پنیری کوفتے
اجزاء:
گائے کا قیمہ ----- آدھا کلو
انڈہ ----- ایک عدد
پیاز ------ ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورہ ------ ایک پیالی
موزریلا پنیر (چوکور کٹے ہوئے) ----- پانچ سو گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
پیپریکا ------ ایک چائے کا چمچ
پارمیزان پنیر ------ ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
وارچسٹر شائر ساس ------ ایک کھانے کا چمچ
لہسن (چوپ کیا ہوا) ----- دو کھانے کے چمچ
نمک ------ آدھا چائے کا چمچ
تیل ------ دو کھانے کے چمچ
ملی جلی سبزیاں ----- پیش کرنے کے لیے
ترکیب:
قیمے میں انڈہ٬ پیاز ٬ ڈبل روٹی کا چورہ٬ پارمیزان پنیر٬ کالی مرچ٬ پیپریکا٬ لہسن٬ مسٹرڈ پیسٹ٬ وارچسٹر شائر ساس تیل اور نمک ملا لیں- اس قیمے کے کوفتے بنائیں٬ ہر کوفتے کے درمیان میں موزریلا پنیر کا ایک ٹکڑا رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک پکا کر نکال لیں- سبزیوں کو ایک کھانے کے چمچے میں تیل میں تل لیں- ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کوفتوں کے ساتھ پیش کریں-

14/01/2024

کوفتہ پالک
اجزاء:
پالک ----- ایک کلو
چھوٹی میتھی ----- چار گٹھی
سویا ----- ایک گٹھی
ہری مرچ ----- چھ عدد
قیمہ ----- آدھا کلو
پیاز ----- ایک عدد
لال مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
ادرک ----- ایک چائے کا چمج
لہسن ------ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ------- ایک چائے کا چمچ
بھنے چنے ----- دو کھانے کے چمچ
خشخاش ----- ایک کھانے کا چمچ
بادام ------ دس عدد

کری کے لیے:

تیل ------ تین چوتھائی کپ
ہلدی ----- ڈیڑھ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ----- ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک ------ آدھا چائے کا چمچ
لہسن ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
ہلدی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تلی پیاز ------ چار کھانے کے چمچ
دہی ------ ایک کپ
ہرا دھنیا ----- حسب ضرورت
دودھ ----- ایک کپ
پیاز ------ ایک عدد
ترکیب:
پالک٬ میتھی٬ سویا اور ہری مرچ دھو کر پکائیں-
پھر اسے چاپر میں ڈال کر چاپرائس کرلیں-
قیمے میں پیاز٬ ادرک٬ لہسن٬ نمک٬ لال مرچ٬ گرم مصالحہ٬ پسے بھنے چنے٬ بادام اور خشخاش کا پاؤڈر ڈال کر چاپرائس کر کے بالز بنائیں-

کری کے لیے:

تیل گرم کر کے ادرک٬ لہسن٬ نمک٬ لال مرچ٬ ہلدی٬ دھنیا٬ زیرہ پاؤڈر٬ تلی پیاز٬ دہی اور گرم مصالحہ ڈالیں-
جب گریوی تیار ہوجائے تو کوفتے شامل کر کے پکائیں-
اب پالک اور آدھا کپ دودھ شامل کر کے ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں-
ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں-

Address

Chakwail
Lahore

Telephone

+923065572117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saif roost posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category