اجزاء:
دال مونگ دھلی ھوئی 500 گرام
ثابت زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا 1/4 چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا 1/6 چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
ترکیب👇
8 گھنٹے دال بھگو کر پانی علیحدہ کر دیں اور دال کو دوری ڈنڈے کی مدد سے یا پھر گرائنڈر کی مدد سے تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے ھوئے باریک کر لیں۔ یاد رکھیں آمیزہ بہت گاڑھا نہ ھو اور نہ ھی بہت پتلا
آمیزہ پیسنے کے بعد اس میں تمام اجزاء شامل کر دیں اور اچھا سا مکس کر لیں 5 منٹ چھوڑ کر درمیانی آنچ پر گرم گھی میں ڈونگے والے چمچ کو پانی میں بھگو بھگو کر آمیزہ اٹھائیں اور گھی میں ڈالتے جائیں
لڈو کا سائز حسب منشاء رکھیں
لڈو فرائی پین کی بجائے کڑاہی میں کریں یعنی ڈیپ فرائی کریں۔۔
یاد رکھیں آنچ درمیانی سے کچھ کم ھو ورنہ لڈو اندر سے کچے رہ جائیں گے مزیدار لڈو تیار ھیں
05/09/2024
🔴کمرشل لاھوری ناشتہ چنے
👇*اجزاء*
سفید باریک چنے"سندھی یا میانوالی": 300 گرام
میٹھا سوڈا: 1 کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ: 2 برابر چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر: 1/2چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ: 2 برابر چائے کے چمچ
بڑی الائچی : 3 دانے
نمک : 1.5 چاۓ کے چمچ
ھلدی : 1/2 چاۓ کا چمچ
لہسن :8 جوے
ھری مرچ : 3 عدد
پانی : 2 لیٹر
گھی : 300 گرام
*ترکیب* 👇
2 لیٹر پانی میں 1 چمچ سوڈا ڈالکر کم از کم 8 گھنٹے کے لیئے چنوں کو بھگو دیں
8 گھنٹے بعد چنوں کو پانی سمیت ھانڈی میں ڈالکر
8 جوے لہسن
3 دانے بڑی الائچی
3 عدد ھری مرچیں
1 چائےکاچمچ نمک
1برابر چائےکے چمچ زیرہ
1 برابر چائے کے چمچ پسی کالی مرچ
ڈالکر اچھا سا ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر 30 منٹ تک پکنے دیں
اگر پریشر ککر میں پکائیں تو درمیانی آنچ پر 5 منٹ کی سیٹی لگائیں چنے اچھے سے گل جائیں گے۔
چنوں کا باقی پانی پھینک دیں
یاد رکھیں چنے بہت اچھے سے گلے ھوں چٹکی میں دبانے سے کسی قسم کا سخت دانہ نہ ھو۔
👇*مصالحہ کی تیاری*
ابلے چنوں میں سے ایک کپ چنے علیحدہ کریں اور انکو پیس کر 2 کپ پانی ڈالکر اور ایک کپ گھی ڈالکر
1 برابر چائے کاچمچ زیرہ
1 برابر چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
1/2 چائے کا چمچ ھلدی
1/2 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر
1/2چائے کا چمچ نمک
اور ابلے ھوئے چنوں میں موجود لہسن کو نکال کر اسے بھی مصالحہ کے ساتھ بھون لیں گھی علیحدہ ھونے کے قریب باقی چنے شامل کر کے ایک چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ ڈالکر دھیمی آنچ پر 5 منٹ کے لیئے ڈھک کر پکائیں۔
مزیدار چنے تیار ھیں
👇*نوٹ*
مصالحہ تیار کرتے وقت 1 سے 2 بوٹیاں چکن ڈالکر بھون لیں اور اضافی گھی بطور تری علیحدہ کر لیں تو بہت لذیذ تری کا ذائقہ حاصل ھو جاتا ھے جو چنے سرونگ کرتے وقت ضرورت کے مطابق ڈالا جاتا ھے
👇
مزید یہ کہ جب بھی کبھی گھر پر چکن قورمہ بنائیں تو اس پر سے کچھ گھی علیحدہ کر کے رکھ لیا کریں جو بطور تری مختلف کھانوں میں خاص کر چنوں میں بہت ذائقہ بنائے گا
AF FOODS
04/08/2024
اپنے کھانوں میں زیادہ ذائقہ لانے کے لیے مرچوں کی مقدار بہت کم کر دیں کیونکہ یہ دوسرے مصالحہ جات کی پہچان اور لذت کم کر دیتی ھے
06/02/2024
Pakora Recipe Road side Dhaba style commercial Taste
Wedding Vlog
04/12/2023
Khalis Barfi Ban jati hai ghar par hi zara c mehnat se..
01/08/2023
لاھور کی مشہور سوغات نان چنے جو ھر گھر میں پسند کیئے جاتے ھیں
گھر پر چنے بنائیں تو لاکھ کوشش کے باوجود وہ ذائقہ نہی آتا تھا لیکن اب AF FOODS لایا آپکے لیئے مکمل بازاری ذائقے والی ریسپی جو بہت آسان اور کم قیمت بھی ھے
لازمی بنائیں اور یقینا" پھر آپ ڈھیر دعائیں دیں گے
AF FOODS
18/12/2022
بہت آسان بغیر کدو کش کیے گاجر کا روایتی حلوہ صرف 30 منٹ میں تیار دیسی گھی اور میوہ جات کے ساتھ
Be the first to know and let us send you an email when AF FOODS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.