23/08/2026
چاہے کچھ بھی ہو جائے، پائے تو دھیمی آنچ پہ پکے ہوئے ہی اچھے لگتے ہیں! کیونکہ جو لذت اور رچاؤ ہلکی آنچ پہ دم پر پکے ہوئے پائے میں آتا ہے، وہ پریشر ککر میں کہاں…
پھر اوپر سے آج کراچی کا جو پیارا موسم ہے—ہلکی ہلکی سی بارش، ٹھنڈی ہوائیں، اور اس میں گرم گرم پائے اور کچوری کا ناشتہ… سبحان اللہ! 🌧️🍲✨
گیس کے شیڈول کی وجہ سے آدھا کام کل ہوا اور آدھا آج فجر میں، لیکن اب ماشاءاللہ سے اتنے بہترین اور نرم پکے ہیں کہ انگلیاں آپس میں چپک رہی ہیں! 🤌
بس اب سب کے جاگنے کا انتظار ہے تاکہ تازہ ہرا دھنیا اور ہری مرچیں گارنش کروں اور ان کی خوشبو پھیل جائے۔ حالانکہ مجھ سے خود بھی انتظار نہیں ہو رہا، لیکن سنڈے ہے… سب کا سکون سے آرام کرنا تو بنتا ہی ہے! ❤️
Happy Sunday Everyone! 🌧️✨